نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

    ماشاء اللہ۔ زبردست! عبید بھائی ، آپ نے تو اسےعربی حضرات سے بھی زیادہ جلدی حل کرلیا ۔ اسی بات پر واٹر کولر آپ کا ہوا ۔ :) لیکن اردو ترجمہ کرنے میں آپ نے عجلت سےکام لیا اور ہمیں یونہی ٹرخادیا ۔ اس جملے میں من کا مطلب احسان کرنا تو نہیں لیا جائے گا ۔ سو واٹر کولر کا ڈھکن میں فی الحال اپنے پاس...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

    خلیل بھائی ، آپ نے یہ ایک اچھی اور کارآمد لڑی شروع کی ہے ۔ مجھ جیسے طالب علموں کے لئے مفید ہوگی ۔ قواعد کی مشق ہوتی رہے گی ۔ ایک دلچسپ جملہ میں بھی اعراب لگانے کے لئے پیش کرتا ہوں ۔ یہ جملہ عزیزمصری دوست محمد حسن عبدالعظیم کے عطایا میں سے ہے ۔ محمد بھائی جامعہ الازہر قاہرہ کے گریجویٹ ہیں اور...
  3. ظہیراحمدظہیر

    اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

    عبید بھائی ، وقت ملے تو ایک دو عربی فونیٹک کیبورڈ کے روابط ارسال کیجئے گا ۔ پیشگی شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    فغان و نالہ و شیون پہ اختیار نہ ہو

    واہ واہ واہ!! بہت خوب ! کیا اچھی غزل ہے عاطف بھائی ! کلاسیکی غزلیہ مضامین اور شستہ زبان! ماشاء اللہ آپ کی غزل کا رنگ نکھرتا جارہا ہے ۔ مطلع کے بارے میں ایک چھوٹا سا نکتہ گوش گزار ہے اور وہ یہ کہ واؤ عطف کے ساتھ اس طرح کی ترکیب میں نون غنہ کے بجائے اعلانِ نون ہوا کرتا ہے ۔ یعنی پہلا مصرع یوں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہمارے انوکھے مہمان

    ہا ہا ہا ہا ہا ۔ مزا آگیا خلیل بھائی ۔ کیا گدگداتی تحریر ہے ! شگفتہ شگفتہ! بہت داد و تحسین !
  6. ظہیراحمدظہیر

    غامدی صاحب بھی امریکہ منتقل ہو گئے

    مجھے نہیں معلوم کہ یہ محمد اظہارالحق صاحب دو ٹکے کے صحافی ہیں یا ان کی قیمت ذرا سی زیادہ ہے لیکن ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ (حفظہا اللہ) کے بارے میں ان کا تبصرہ درست نہیں ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں "صحافیوں" نے صحافت کا معیار اس قدر گرادیا ہے کہ اب خبر اور ذاتی رائے کا فرق تک مٹ کر رہ گیا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    عربی آسان ہے

    اس ناہنجار کو بھی چھٹی ساتویں آٹھویں میں عربی پڑھنے کا موقع ملا تھا ۔ لیکن ہمارے اسکول میں بھی کم وبیش اسی طرح کا معاملہ تھا جیسا احمد بھائی نے لکھا ۔ ہمارے عربی کے ٹیچر ریڈیو پاکستان پر ڈرامے وغیرہ لکھتے تھے ۔ اور بعد میں ٹی وی پر ڈراموں میں اداکاری بھی کرنے لگے تھے ۔ وہ عربی پڑھاتے کم تھے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    عبداللہ احمد کی غزلیں

    بہت خوب! قیس کا ٹائپو درست کرلیجئے ۔ انس معین آپ کا ہینڈل ہے یا پھر عبداللہ احمد قلمی نام ہے؟
  9. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    ماشاء اللہ ماشاء اللہ ۔ بہت شاباش اور مبارکبادصاحبزادے کو۔ اللہ کریم دین و دنیا میں اکرام عطا فرمائے ، ترقی اور خوشحالی نصیب فرمائے ۔ بہت بڑا انسان بنائے۔ آمین۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    ماشاءاللہ ۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے اور ہر نعمت بے زوال رکھے ۔ ترقی و کمال نصیب فرمائے ۔ آمین۔ عاطف بھائی میری طرف سے بٹیا کو بہت بہت شاباش اور مبارکباد ۔ بٹیا اب بھی آرٹ بناتی ہیں یا اب پڑھائی فرصت نہیں دیتی؟
  11. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    ماشاء اللہ ۔ صاحبزادے کو بہت بہت شاباش اور مبارک ! اللہ کریم دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے نوازے اور زندگی کے ہر میدان میں ترقی و کمال عطا فرمائے ۔ آمین ماشاء اللہ لاحول ولا قوۃالاباللہ العلی العظیم ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    سہ ماہی اردو محفل ۔۔۔ اکتوبر تا دسمبر 2019

    احمد بھائی ، میں تو غزلوں کا پلندہ لئے تیار بیٹھا ہوں ۔ لیکن آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ غزلیں کس طرح ارسال کرنی ہیں ۔ اس لڑی میں پوسٹ کرنی ہیں یا کہیں اور ؟ یا کسی مدیر کو ذاتی پیغام میں بھجوانی ہیں ؟! اگر اس لڑی ہی میں پوسٹ کرنی ہیں تو پھر بڑا مشکل ہوجائے گا اتنے صفحات میں تخلیقات کو ڈھونڈنا۔...
  13. ظہیراحمدظہیر

    روشنی ہی روشنی ہیں جس طرف سے دیکھئے

    بہت نوازش نظامی صاحب!آپ جیسے صاحبانِ علم و دانش سے حرفِ ستائش ملنا میرے لئے نعمت ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ! بہت بہت شکریہ احمد ! بہت نوازش! اللہ خوش رکھے ۔ فاخر بھائی ، بہت ممنون ہوں پذیرائی کے لئے ۔ ذرہ نوازی ہے! آداب! بڑی نوازش ! بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ اللہ کریم آپ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    سہ ماہی اردو محفل ۔۔۔ اکتوبر تا دسمبر 2019

    وعلیکم السلام۔ احمد بھائی ، یہ بتائیے کہ نومولود کا نام عقیقہ کے بعد رکھا جائے گا یا حجام کی آمد کے بعد؟! اور خود ہی انہیں پڑھنے کا اہم فریضہ بھی انجام دیں گے ۔ (اب مکمل ہوئی نا بات!:) ) آپ کی اور ہماری ترجیحات بالکل مختلف ہیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    واہ ! کمال کی تحریر !!!! بہت خوبصورت اردو جامہ پہنایا ہے ۔ ماخوذ کے بجائے طبعزاد تحریر معلوم ہوتی ہے ۔ پرلطف مگر فکر انگیز! خلیل بھائی آپ کی اس تحریر کو سرخ سلام! :):):)
  16. ظہیراحمدظہیر

    روشنی ہی روشنی ہیں جس طرف سے دیکھئے

    احبابِ کرام ! ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نذر اِس امید کے ساتھ کہ شاید کوئی لفظ باریابِ ذوق ہوجائے ۔ روشنی ہی روشنی ہیں جس طرف سے دیکھئے جل رہے ہیں جو چراغ اُن کو شرف سے دیکھئے اِس طرح ہو جائے شاید دوست دشمن کی تمیز اپنے لشکر کو کبھی دشمن کی صف سے دیکھئے سازشوں کے سلسلے چارہ گری کے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ٭ دیکھنا کیا ہے کہاں صرف ِ نظر کرنا ہے * معرکہ یہ بھی مری آنکھ کو سر کرنا ہے

    ٭ دیکھنا کیا ہے کہاں صرف ِ نظر کرنا ہے * معرکہ یہ بھی مری آنکھ کو سر کرنا ہے
  18. ظہیراحمدظہیر

    حبیب جالب میں غزل کہوں تو کیسے کہ جدا ہیں میری راہیں ::غزل

    واہ! کوئی دم کی رات ہے یہ ،کوئی پل کی بات ہے یہ نہ رہے گا کوئی قاتل ، نہ رہیں گی قتل گاہیں حقیقت! مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوگا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل: میں کہاں کہاں نہ پہنچ گیا، تری دلبرانہ پکار پر ٭ نعیم صدیقیؒ

    واہ! بہت خوب انتخاب! سنو اہلِ دل کہ سر آ پڑا کڑا وقت، ہر سو نظر رکھو کہ شکاریانِ مفاد کی کئی ٹولیاں ہیں شکار پر تمہیں کیا خبر میرے دوستو کہ کدھر سے کون ہے حملہ کش مری فکرمیرے شعور پر، مرے شعر میرے شعار پر کیا بات ہے!
  20. ظہیراحمدظہیر

    کل ہی پر رکھو وفا کی باتیں

    بہت عرصے بعد ایک ایسی تحریر پڑھی کہ پڑھتے ہی دل اور ذہن پر نقش ہوگئی ۔ بقول کسے کئی کہانیاں سی یاد آکے رہ گئیں ۔ ارسلان احمد خان صاحب بہت بہت شکریہ اس خوبصورت مختصر سے شہ پارے میں شریک کرنے کا ۔ ماضی میں گلیوں میں ایک دریچہ سا کھول دیا اس تحریر نے !
Top