احبابِ کرام ! ایک اور پرانی غزل آپ کے ذوقِ سخن کی نذر ہے۔ شاید ایک آدھ مصرع آپ کے ذوقِ لطیف کو سیراب کردے ۔
غزل
ویسے میں ہر حلیف سے محروم تو ہوا
کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا
کھوئے ہوئے کھلونے کی انتھک تلاش میں
دنیا سے آشنا کوئی معصوم تو ہوا
بکھرا ہوا تھا میرا فسانہ مری طرح
اشعار...