نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

    بہت ہی لذیذ لڑی ! محفل پر ایک سروے مشروبات کے بارے میں بھی ہونا چاہئے۔ میرا ووٹ ٹھنڈے میٹھے دودھ کے حق میں پیشگی قبول فرمائیے (چائے ناراض ہوتی ہے تو ہو)۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

    اس بات پر یہ لطیفہ یاد آیا کہ ایک دفعہ میس میں فوجیوں نے خراب کھانے کے بارے میں شکایت کی ۔ جس پر ایک جنرل نے انہیں خوب ڈانٹ پلائی اور کہا کہ یہی کھانا اگر نپولین کی فوج کو دیا جاتا تو وہ ساری دنیا فتح کرلیتی ۔ جس پر پچھلی صف سے ایک سپاہی نےجواب دیا : جناب نپولین کے زمانے میں یہ کھانا تازہ تھا ۔...
  3. ظہیراحمدظہیر

    کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے

    بہت شکریہ فرحان بھائی ! ذرہ نوازی ہے !
  4. ظہیراحمدظہیر

    علی سرمد کی غزل کا ترجمہ کرنے کی ایک کوشش از محمد خلیل الرحمٰن

    یاسر بھائی ، بانہہ پکڑنا ایک عام اور مستند محاورہ ہے بمعنی دستگیری کرنا ، اپنا بنانا ، سہارا دینا ۔ یہ محاورہ اردو کی تمام دستیاب لغات میں موجود ہے ۔ دیکھ لیجئے ۔ (انہی معنوں میں ہاتھ پکڑنا بھی مستعمل ہے)۔ اصل سرائیکی یا پنجابی کلام میں بھی ہتھ پھڑن کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں اور جہاں تک میرا...
  5. ظہیراحمدظہیر

    کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

    بہت بہت شکریہ فرحان بھائی ! اللہ اکریم آپ کو خوش رکھے۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

    نوازش! بہت شکریہ ۔ پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔ شاہ صاحب ، مقطع کچھ مبہم ضرور ہے اور لفظی رعایات موجود نہیں لیکن معنوی رعایات موجود ہیں ۔ قلم مرحوم کے زندہ ہونے کا مطلب اس کے سوا اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا کہ قلم پھر سے لکھنا شروع کردے ۔ لکھنے کے لئے روشنی ضروری ہے کہ اندھیرے میں نہیں لکھا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل: نشانِ گلشن کی جستجو میں نسیمِ خانہ خراب گم ہے ٭ نعیم صدیقی

    بہم کیے ہم نے کفر و ایماں، ملا دیے ہم نے زہد و عصیاں عجیب ہے یہ مقامِ عرفاں، ثواب گم ہے، عذاب گم ہے واہ ! کیا بات ہے ! حقیقت ہے!
  8. ظہیراحمدظہیر

    کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے

    بہت شکریہ خلیل بھائی ! محبت ہے آپ کی ۔ اللہ کریم سلامت رکھے آپ کو! خلیل بھائی ، تازہ کلام کم ہی ہے ۔ کچھ نامکمل سی غزلیں ہیں ۔ پوری ہوجائیں تو ضرور پیشِ خدمت کروں گا ۔ آج کل کچھ نیا لکھنے کے لئے ذہنی فرصت اور یکسوئی کم ہی ملتی ہے ۔ عموماً لمبی ڈرائیو یا لمبی فلائٹ کے درمیان فکرِ سخن کا موقع...
  9. ظہیراحمدظہیر

    زیرِ لب: صفیہ اختر کے خطوط منظوم ترجمہ :: محمد خلیل الرحمٰن

    بہت اعلیٰ !! کیا بات ہے خلیل بھائی ! بہت خوب!!!!! یہ سلسلہ اچھا ایجاد کیا ہے آپ نے ۔ مجھے یاد ہے کہ اس سے پہلے غالب کےایک خط کو بھی منظوم کیا تھا آپ نے اور یہ شاید اس سلسلے کی دوسری نظم ہے ۔ صرف اتنا کہوں گا کہ منظوم کرنے کے لئے خط یا نثرپارے کے انتخاب میں بہت ہی ژرف نگاہی سے کام لیجئے ۔ نثر...
  10. ظہیراحمدظہیر

    کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے

    بہت شکریہ تابش بھائی ! اللہ کریم آپ کوبہت خوش رکھے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    قصّہ مرا بھی تشنہء انجام رہ گیا

    لیجئے آپ بھی دھوکا کھاگئے ۔ فاخر بھائی یہ محمداحمد نہیں بلکہ احمد محمد ہیں ۔ یہ 2009 والے نہیں بلکہ 2019 والے ہیں ۔ :):):) خیر ان دونوں احباب کے ناموں میں تو اول و آخر کا فرق ہے ۔ یہاں تو ایک نام کے کئی کئی لوگ بھی موجود ہیں ۔ ناموں میں یکسانیت کا یہ معاملہ صرف اردو محفل پر ہی روا دیکھا ہے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    قصّہ مرا بھی تشنہء انجام رہ گیا

    بہت شکریہ احمد ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ بہت ممنون ہوں آپ کی اس عزت افزائی پر ۔ بھائی میں اپنی سی تو پوری کوشش کررہا ہوں لیکن یہ نثر لکھنا عذاب ہے ۔ شعر لکھ لکھ کے سستی اور کاہلی کی عادت پڑ گئی ہے ۔ :) نثر لکھنا بہت مشکل لگتا ہے ۔ اب تک پانچ چھ دفعہ پیش لفظ لکھنے بیٹھ چکا ہوں اور ہر دفعہ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    نظم: قرآن کا مہینہ

    ماشاء اللہ ! تابش بھائی ، بہت ہی خوبصورت ترجمانی کی ہے آیتِ قرآن کی ! سادہ و پرکار!!! بہت ہی اچھا لگا پڑھ کر۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! ماشاء اللہ لا حول ولا قوۃ الا با للہ
  14. ظہیراحمدظہیر

    دعا سید لبید غزنوی بھائی کی والدہ شدید علیل ہیں

    اللہ کریم و رحیم انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔ ان کی اور اہلِ خانہ کی پریشانی اور مشکل کو دور فرمائے اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین یارب۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    رخصتی

    احباِبِ کرام ! میں نے فرمائشی کلام کم لکھا ہے اور جو لکھا ہے وہ عموماً محفوظ نہیں کیا ۔ لکھ کر دے دیا ۔یہ ایک نظم ہے جو برسوں پہلے اپنی ایک بھتیجی کی شادی کے موقع پر میں نے اپنی والدہ محترمہ (مرحومہ) کی خواہش پر لکھی تھی ۔ یہ نظم اپنے بھائی صاحب کی طرف سے لکھی ہے یعنی یہ ایک خطابیہ ہے بیٹی کی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے

    ایک اور پرانی غزل احبابِ محفل کی خدمت میں ! اب کچھ زیادہ کلام نہیں بچا ۔ چند غزلیں اور دو ایک نظمیں اور باقی ہیں جو باری باری آپ کے ذوق کی نذر کرنے کا شرف حاصل کروں گا۔ غزل کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے فصیلیں ساری گرادیں جو درمیان...
  17. ظہیراحمدظہیر

    نہ وہ ملول ہوئے ہیں ، نہ ہم اداس ہوئے

    بہت نوازش! کرم نوازی ہے آپ احباب کی ! اللہ کریم آپ لوگوں کو خوش رکھے! اس پذیرائی پر بہت ممنون ہوں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    تازہ غزل : دیارِ شوق کے سب منظروں سے اونچا ہے

    بہت بہت شکریہ ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ سب کو خوش رکھے! جواب میں تاخیر پر بیحد معذرت خواہ ہوں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    نظم ِ نو آ گیا ، انصاف نرالا دیگا

    بہت شکریہ ! فاخر بھائی ، میں کچھ کچھ سمجھ تو گیا ہوں لیکن شاید پوری طرح آپ کے سوال کی روح تک نہیں پہنچ پا رہا ۔ اگر کچھ وضاحت کریں تو میں عرض کردوں گا ۔ اس کا وزن وہی ہے جو پوری غزل کا ہے یعنی فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن۔ تقطیع کردیتا ہوں ۔ جس ک خا طر۔ م ن پہچا ۔ ن گوائی ۔ اپ نی فاعلاتن -...
  20. ظہیراحمدظہیر

    نظم ِ نو آ گیا ، انصاف نرالا دیگا

    بہت شکریہ! نوزش! فرحان بھائی بہت محبت ہے آپ کی ۔ معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کا مراسلہ دیکھنے میں دیر ہوئی ۔
Top