نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مرہموں کی آس میں

    بہت بہت شکریہ خواہرم ! ذرہ نوازی ہے آپ کی ! اللہ ذوق سلامت رکھے ! ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔ آمین ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    پھول دامن میں چند بھر لیجے ٭ راستے میں فقیر ہوتے ہیں (عدمؔ)

    پھول دامن میں چند بھر لیجے ٭ راستے میں فقیر ہوتے ہیں (عدمؔ)
  3. ظہیراحمدظہیر

    چراغِ شام جلا ہے کہ د ل جلا کوئی

    ایک غزل جو پچھلے سال لکھی تھی آج مختلف کاغذوں سے صفحہء ویب پر منتقل کررہا ہوں ۔ احبابِ ذوق کی خدمت میں پیش ہے ۔ گر قبول افتد ۔۔۔ غزل چراغِ شام جلا ہے کہ د ل جلا کوئی حصارِ ضبطِ فغاں سے نکل چلا کوئی نہ کوئے یار میں آوارہ کوئی دیوانہ نہ بزمِ یار میں باقی ہے منچلا کوئی بدل گیا ہے سراسر مزاجِ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا

    درست کہا ۔ میں بھی ساری عمر اسے وتیرہ ہی لکھتا آیا ہوں ۔ یہ دیکھئے میری ایک پرانی غزل کا ربط۔ لیکن اب وطیرہ کو ایک نیا طوطا سمجھئے ۔ :) میں پچھلے ایک دو سالوں سے کوشش کررہا ہوں کہ املا نامہ کی سفارشات پر عمل کروں اور متنازعہ الفاظ کو ایک معیاری املا سے لکھنے کی کوشش کروں ۔ املا کمیٹی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    تقبل اللہ منکم !

    تقبل اللہ منکم !
  6. ظہیراحمدظہیر

    طاہر القادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ! اگر پانچ چھ سو سیاستدان اور اسی طرح سیاست چھوڑدیں تو پاکستان کے بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے ۔ کاش ہمارے پاس اتنی طاقت ہوتی کہ ہم ان بدمعاشوں سے بزور سیاست چھُڑوا سکتے ۔ کاش!
  7. ظہیراحمدظہیر

    تاسف معروف نیوز کاسٹر ثریا شہاب کی وفات

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ بیشک ہم سب اللہ ہی کی مِلک ہیں اور ہم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے!
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا

    بہت شکریہ! اس قدر توجہ کے لئے ممنون ہوں بھائی ۔ آپ کےتبصرے، اعتراضات اور سوالات سر آنکھوں پر ۔ میں اپنی معروضات پیش کروں گا لیکن پہلے آپ ان دو باتوں کی ذرا اور وضاحت فرمادیجئے تاکہ ان سب نکات پر ایک بار ہی گفتگو ہوجائے ۔ جو منطقی سوال ذہن میں آرہا ہے براہِ کرم اسے لکھ ڈالئے ۔ ازراہِ عنایت...
  9. ظہیراحمدظہیر

    مرہموں کی آس میں

    نوازش! ذرہ نوازی ہے ! توجہ کے لئے بہت شکریہ! یاسر بھائی ، مجھے معلوم ہے کہ خاک تن ، "اس قدر سوا" اور" کاسہء جدائی میں زہر" مناسب نہیں ہیں اور یہ بھی معلوم ہے کہ انہیں نہایت آسانی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ (ویسے ان معمولی باتوں کے علاوہ بھی اس نظم میں نسبتاً بڑے مسئلے موجود ہیں ۔) یاسر بھائی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل: مت رکھو دل کو یوں سدا خاموش ٭ تابش

    واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں تابش بھائی ! بہت داد آپ کے لئے! حسبِ معمول آپ کی اس غزل کے مضامین بھی سنجیدہ ، فکر انگیز اور ذاتی سے زیادہ سماجی نوعیت کے ہیں۔ فکر کی پختگی نظر آرہی ہے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! چند چیخیں دبی تھیں دل میں جنھیں فکرِ دنیا نے کر دیا خاموش یہاں پہلے مصرع میں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو سے خطاب

    عدنان بھائی ! آپ بہت بڑے دل کے مالک ہیں ۔ اللہ آپ کو دونوں جہاں میں فلاح نصیب فرمائے اور ہمیشہ خوش و خرم رکھے ۔ جو لوگ اپنے آپ پر ہنسنے کا ظرف اور حوصلہ رکھتے ہیں وہ بیشک بڑے لوگ ہوتے ہیں ۔ میں نے تو یہ اشعار جیسا کہ آپ سے عرض کیا یونہی کھیل مذاق میں گھڑ دیئے تھے اور میری مجال نہیں تھی کہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    غیرت ہی نہیں باقی تو بیکار ہیں ہتھیار ٭ مل جائیں خریدار تو نیلام لگادو

    غیرت ہی نہیں باقی تو بیکار ہیں ہتھیار ٭ مل جائیں خریدار تو نیلام لگادو
  13. ظہیراحمدظہیر

    مرہموں کی آس میں

    نوازش! آداب!! آپ تمام صاحبانِ نظر کا ممنون ہوں ! اللہ آپ کو خوش رکھے ! دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے نوازے! آمین۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا

    بہت شکریہ عبداللہ ! نوازش! ممنون ہوں تابش بھائی ، حسنِ نظر ہے آپ کا! اللہ کریم آپ کو عافیت میں رکھے ۔ آداب عاطف بھائی ! ذرہ نوازی ہے! توجہ کے لئے بہت بہت شکریہ! بیشک ! بالکل ٹھیک کہا آپ نے فاخر بھائی ! اللہ ذوق سلامت رکھے! بہت شکریہ !
  15. ظہیراحمدظہیر

    نظر آئے جو آئینہ، عزاداری میں رہتے ہیں

    بہت خوب نمرہ! کئی اچھے اشعار ہیں ! مقطع پسند آیا ! بظاہر مختصر ساعت تھی اک ترکِ تعلق کی مگر ہم اب تلک اُس لمحہء جاری میں رہتے ہیں واہ! پتھر خو کی ترکیب کچھ نامناسب سی لگی ۔ میری رائے میں ہندی اور فارسی عربی الفاظ کی تراکیب بنانا درست ہے اور زبان کو وسعت دینے کی خاطراِن تراکیب کو فروغ دینا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ زعمِ عہدِ سلف میں رکھا ہوا ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ! بہت خوب احمد بھائی ! کیا بات ہے ! سُونی سُونی ہے سوزنِ مژگاں ہے نگینہ صدف میں رکھا ہوا اچھا شعر ہے ! اچھا تخیل ہے !! ویسے نگینہ کے بجائے موتی یا گہر کا محل ہے یہاں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    سی ویو (sea view ) -----ایک نظم

    واہ! بہت خوب ، یاسر بھائی! کیا شاعرانہ نظر ہے! نظم میں عموماً یہ التزام کیا جاتا ہے کہ آخری شعر یا بند یعنی کلائمکس زوردار ہو لیکن یہاں آخری مصرع میں پھسلن اور چکنائی کا ذکر کچھ مزیدار نہیں لگ رہا ۔ بلکہ اس سے مصرع کچھ کمزور سا ہوگیا ہے ۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے

    بہت بہت شکریہ حمیرا بہن ! ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ جواب دینے میں ذرا تاخیر ہوگئی اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔ :D بہت شکریہ فاتح بھائی ! نوازش! جواب میں تاخیر کی معذرت ! اُن دنوں بس غزلوں کی اندھادھند ٹائپنگ ہی میں لگا ہوا تھا اور جلد ازجلد کام نبٹانے کی کوشش ہورہی تھی ۔ امید ہے...
Top