اواخرستر اور اوائل اسی کی دہائیوں میں کراچی میں پرانی کتابوں کے ٹھیلے اور فٹ پاتھ کے ٹھیے کئی جگہوں پر نظرآتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ ایسے ہی ایک فٹ پاتھ سے میں نے شایدایک روپے میں نیشنل جیوگرافک کا ایک پرانا شمارہ خریدا تھا جو انیس سو ساٹھ یا اکسٹھ میں شائع ہوا تھا اور اس کے سرورق پر کراچی کی ایک...