نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    یاسر بھائی ، آپ کے اس سوال کا جواب رہ گیا تھا ۔ عین کو گرانے کی مثال میں اوپر سودا کا بیعانہ والا شعر اور شاہ حاتم کا تواضع والا شعر دیکھ لیں ۔ دونوں میں عین ساقط کیا گیا ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    نہ وہ ملول ہوئے ہیں ، نہ ہم اداس ہوئے

    عبداللہ ، یہاں ازلی مبالغے کے لئے استعمال ہوا ہے ۔ جیسے کہتے ہیں کہ فلاں شخص تو فلاں کا ازلی دشمن ہے ۔ وغیرہ۔ کہنے کا مقصد یہ کہ ہم جیسےد نیا دار لوگ جو عملاً کافر ہی بنے ہوئے تھے وہ بھی خدا شناس یعنی ایمان والے ہوگئے۔ امید ہے کہ بات تلک پہنچ گئے ہونگے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    نہ وہ ملول ہوئے ہیں ، نہ ہم اداس ہوئے

    نہ وہ ملول ہوئے ہیں ، نہ ہم اداس ہوئے مزاج ترکِ تعلق پہ بے لباس ہوئے بجھائے ایسے ہوا نے چراغِ خوش نظری فروغِ دید کے موسم بھی محوِ یاس ہوئے ہم اعتراض تھے ناقد مرے قصیدوں پر جمالِ یار کو دیکھا تو ہم سپاس ہوئے مری نظر میں خود اپنے ہی نقطہ ہائے نظر نہیں جو تیرا حوالہ تو بے اساس ہوئے یہ کار...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    یاسر شاہ بھائی ، میرا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہمیشہ ہی تفصیلاً لکھنے کی فرصت نہیں ملتی ۔ اکثر کام کے دوران یا دیگر مصرفیات کے دوران ٹھہر ٹھہر کر لکھتا ہوں ۔ بہت سارے لکھنے کے کام آئندہ پر ٹالے ہوئے ہیں ۔ ان شاء اللہ کچھ روز میں وقت نکال کر سرور صاحب کے کچھ متعلقہ مضامین اردو محفل پر پوسٹ کروں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    بہت شکریہ عبداللہ بھائی ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے اور خوشحالی و شادی نصیب فرمائے ۔ آمین نوازش یاسر بھائی ، بہت شکریہ ۔ ذرہ نوازی ہے! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ! ذوق سلامت رکھے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    یاسر بھائی ، یا تو آپ میری باتوں کو سرسری پڑھتے ہیں یا پھر میں ہی اپنا مدعا آپ تک نہیں پہنچاسکتا ۔ :):):) بھائی ، میں نے یہ کب کہا کہ حرف عین گرانا عروضی طور پر درست ہے ۔ صاف صاف لکھا ہے کہ یہ میرا اختلافی رویہ ہے ۔ ایسا کرکے میں ایک مروجہ عروضی اصول کو توڑرہا ہوں اِس امید پر کہ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    ڈاکٹر صاحب ، آپ کے دستخط اچھے لگ رہے ہیں ۔ اور پڑھے بھی جارہے ہیں ۔ :):):)
  8. ظہیراحمدظہیر

    تعبیر چاہتا ہے یہ ہر ایک خواب کی

    میں کیا کروں کہ نذر کے لائق نہیں ہے کچھ اک زندگی تھی، نام ترے انتساب کی عاطف بھائی ، میںپہلے لکھنا بھول گیا لیکن ایک اور بات اس شعر کے متعلق یہ ہے کہ دوسرے مصرع میں یا تو یوں کہئے کہ زندگی تیرے نام کی ۔ یا یوں کہئے کہ زندگی تجھ سے انتساب کی ۔ "نام ترے انتساب کی" مجھے گڑبڑ لگ رہا ہے ۔ (سر...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ ۔ یاسر بھائی، اشعار پسند کرنے کا بہت شکریہ ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ نے جو دوتین اشعار پر سوالات کئے اس کے لئے بھی شکریہ! جواب دیکھ لیجئے۔ کیوں نہیں بھئی! اس شعر میں کسی قرینے سے ظاہر نہیں ہوتا کہ یہاں محبوب سے وصال کی بات ہورہی ہے ۔ شعر...
  10. ظہیراحمدظہیر

    احساس۔۔۔ پہلی نظم

    یاسر بھائی ، وزن تو ظاہر ہے کہ درست نہیں ۔ اور وزن کے مسئلے پر تو آپ نے پہلے ہی بات کر لی تھی اور میں نے عدیل سے کہا تھا کہ آپ کی باتوں پر غور کریں اور استفادہ کریں ۔ میں نے تو صرف ایک اضافی نکتہ یہ بتایا تھا کہ شاعری کے لئے پہلی اور بنیادی چیز زبان و بیان کا گرامر کی اغلاط سے پاک ہونا ہے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    عاطف بھائی ، ان نظائر کے لئے بہت شکریہ ۔ لیکن یہ تمام مثالیں تو قافیے میں صوتی تغیر کے بارے میں ہیں جو ایک بالکل ہی علیحدہ مسئلہ ہے ۔ اس موضوع پر پھر بات کریں گے ۔ شعر مذکورہ کا مسئلہ قافیے سے متعلق نہیں بلکہ ردیف سے متعلق ہے ۔ ہم سب جانتے ہی ہیں کہ ردیف کی تکرار ہر شعر کے آخر میں بغیر کسی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ہم خود ہی ہو گئے ہیں خاموش میمؔ صاحب

    نہیں منیب بھائی ، ایسی باتیں نہ کریں ۔ اللہ آپ کو عمرِ دراز و حیاتِ صالح نصیب فرمائے۔ اور آپ کا سایا آپ کے ہونے والے بچوں کے سر پر تادیر قائم رکھے ۔ :):):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    ضرور ضرور فہد ، کیوں نہیں ۔ بس سائز اور رنگ بتادیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    یہ کیسا ہے فاخر بھائی ، آپ کی فرمائش پر آپ کے لئے کہا ہے ۔ اووَن فریش! :D مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے فاخرؔ پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    بھئی آپس میں لڑیں مت ۔ ایسا کریں کہ دونوں دوست آپس میں ایک ایک مصرع بانٹ لیں ۔ :):):)
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    یہ کیسا ہے عبداللہ؟ تازہ تازہ کسٹم میڈ ! :D میں منتظر ہوں سرِ رہ گزارِ دل کب سے دیارِ جاں کا کوئی ہمسفر ملے تو چلوں
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    ہا ہا ہا ہا ہا !:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO: اب کوئی کنوارا شعر کہتا ہوں آپ کے لئے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    عبداللہ بھائی ، یہ شعر کیسارہے گا؟! اک دوسرے کے پیار سے آباد چاہئے گھر کو بلندیاں نہیں بنیاد چاہئے
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    جی بالکل عبداللہ بھائی! ابھی کوئی اچھا سا شعر سوچ کر بتاتا ہوں۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    عبداللہ بھائی ، یہ جو آپ نے اپنے دستخط میں ایک شعر سا لکھا ہے اس میں کچھ تبدیلی کرلیں ۔ "تاج محل بنانا چاہتا ہوں مگر ممتاز نہیں ملتی" ۔ آپ نے شاید اس پر غور نہیں کیا ۔تاج محل بنانے کے لئے تو ممتاز کا مرحومہ ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ :):):)
Top