متذکرہ بالا صحافی دوست جہانگیر کا کہنا ہے کہ کبھی اپنی بیگم سے کوئی مذاق نہ کرو ورنہ صورتحال خراب بھی ہوسکتی ہے۔ جیسے ایک کثیر الاولاد اپنی بیگم کو ہمیشہ ” بارہ بچوں کی اماں“ کہہ کر پکارا کرتے تھے۔ ہر آئے گئے کے سامنے بھی وہ ایسا کہنے سے نہیں چوکتے تھے۔ ایسے ہی کسی موقع پر بیگم نے ”تنگ آمد بجنگ...