یہ ضروری تو نہیں کہ جملہ اہلِ زبان ”اپنی زبان“ پہ عبور بھی رکھتے ہوں۔ زبان پر عبور رکھنے والا ”غیر اہل زبان“ اس ”اہلِ زبان“ سے زیادہ مستند ہوتا ہے، جسے اپنی زبان پہ عبور نہ ہو۔ ہاں اگر زبان پر یکساں عبور رکھنے والے کسی اہل زبان اور غیر اہل زبان میں اختلاف رائے ہو تو اہل زبان کی رائے کو ترجیح دی...