نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    جی لگ تو یہی رہا ہے۔ جیسا کہ آئی سی سی نے کہا، برطانیہ میں پچھلے سال جون میں صرف 2 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور اس سال اس سے کئی گنا زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ یہ انتہائی غیر متوقع بارشیں ہیں اور بلاشبہ ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا ہے انہوں نے۔
  2. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    گروپ میچوں کے لیے اضافی دن نہ رکھنے کے بارے میں آئی سی سی کا بیان:
  3. محمد وارث

    منصوبۂ تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

    آپ پاکستان سے واپس اپنے ملک آ جائیں، پھر شاید یہ "شادی" ہو بھی جائے! :)
  4. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    یہ 25 فیصد والی خبر کہاں سے آئی ہے؟ جو خبریں کل سے چل رہی ہیں ان کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک 10 فیصد اضافہ، گریڈ 17 سے 20 تک 5 فیصد اضافہ اور گریڈ 21 اور 22 میں کوئی اضافہ نہیں، جبکہ پنشن میں 10 فیصد اضافہ۔
  5. محمد وارث

    آپ کو مبارک ہو نقیبی صاحب۔

    آپ کو مبارک ہو نقیبی صاحب۔
  6. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    آج جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا بڑا میچ ہے۔ جنوبی افریقہ بہت زیادہ پریشر میں ہے کیونکہ اگر یہ میچ بھی ہار گئے تو ان کا ورلڈ کپ کم و بیش ختم ہو جائے گا۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از مولانا رُومی در راہِ طلب عاقل و دیوانہ یکیست در شیوۂ عشق خویش و بیگانہ یکیست آں را کہ شرابِ وصلِ جاناں دادند در مذہبِ اُو کعبہ و بُتخانہ یکیست (حقیقت کی) طلب کی راہ میں عقلمند اور دیوانہ ایک برابر ہیں، اور شیوۂ عشق میں اپنا اور بیگانہ ایک جیسے ہی ہیں۔ وہ کہ جسے محبوبِ حقیقی کے وصل کی...
  8. محمد وارث

    بھارت کی جانب سے پاکستانی گلابی نمک 1روپے فی کلو کے حساب سے خرید کر 30پاؤنڈ فی کلو بیچنے کا انکشاف

    درست بات ہے۔ پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ ہو بھی رہی ہے لیکن انتہائی چھوٹے لیول اور صرف ذاتی تگ و دو سے۔ نہ صرف یہ نمک پاکستان سے ایکسپورٹ ہوتا ہے بلکہ اس نمک سے بنے سوونیئر بھی سویڈن جاتے ہوئے میرے علم میں آئے تھے۔ لیکن حکومت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں۔ اس بات کا ایک ثبوت اوپر ذیشان صاحب والی تصویر...
  9. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    پاکستان کی جگہ بطور تبرک ہی سہی صرف تبارک تعالیٰ ہی بنا سکتا ہے۔ :)
  10. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    نیوزی لینڈ کے بارے میں آپ کی بات درست ہے لیکن ان کا اس مرحلے پر ایڈوانٹج یہ ہے کہ وہ تین میں سے تین میچ جیت چکے ہیں، اور اگلے چھ میچوں میں انہیں صرف تین میچ جیتنے ہیں گو مشکل ہیں لیکن ممکن ہیں۔ اور چھ فتوحات کے ساتھ "ریاضی کے حساب کتاب" سے سیمی فائنل میں جگہ سو فیصد یقینی ہے۔
  11. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں نے اپنے اپنے تیور دکھا دیئے ہیں، ان کی ٹکر کی تیسری ٹیم انڈیا ہے۔ چوتھی ٹیم کے لیے سخت مقابلہ مزیدار ہوگا۔ :)
  12. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    بالکل جائز تنقید ہے۔ گراؤنڈ اگر سیاسی معاملات سے پاک ہو سکتاہے تو مذہبی معاملات بھی دُور رکھنے چاہئیں۔
  13. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    ہماری جوانی میں محترمہ رضیہ بٹ کا طوطی بولتا رہا کئی دہائیوں تک، خواتین یعنی لڑکیوں میں انتہائی مقبول تھیں۔ کمرشل ناول نگار تھیں اور ان کی دیکھا دیکھی اور بھی کئی محترمات ناول لکھا کرتی تھیں۔ یہ وہی تسلسل ہے شاید۔
  14. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    گو ابھی صرف گیارہ میچ ہی ہوئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ جلد ہی نیچےوالے ریکارڈ کی اوپر والی پوزیشن بدل جائے لیکن یہ بھی پاکستان ہی کا خاصہ ہے کہ ابھی تک صرف دو اننگز ہی کھیلی ہیں اور ان سے اس ریکارڈ کے دونوں سروں پر براجمان ہے۔ :)
  15. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    پاکستان اور سری لنکا کا آج کا ایک ایک ضائع ہونے والا پوائنٹ دونوں ٹیموں کو تنگ کرے گا کہ ایک تہائی میچ کھیلنے کے بعد دونوں ہی کا رن ریٹ انتہائی خراب ہے اور رن ریٹ ہی نے آخر میں سیمی فائنل کی ٹیموں کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔
  16. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    انڈین بورڈ نے دھونی کے گلوز پر فوجی نشان کے متعلق آئی سی سی کی بات ماننے کا عندیہ دیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ آئی سی سی کچھ لچک دکھائے۔ اس لچک سے اپنے سابقہ صدر ممنون حسین صاحب یاد آ گئے جنہوں نے علما سے سُود کی گنجائش نکالنے کی استدعا کی تھی، گویا انڈین بورڈ چاہتا ہے کہ آئی سی سی...
  17. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    میں نے ان دونوں محترمات کو نہیں پڑھا لیکن کیا ان کے ناول اسی قسم کے نہیں ہوتے، شاید آپ نے پڑھے ہوں! :)
  18. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    کل مائیکل ہولڈنگ نے بھی اس پر کچھ بات کی تھی کہ اس ورلڈ کپ کی وکٹیں روایتی انگلش وکٹیں نہیں ہیں جن پر گیند سونگ اور سیم ہوتی ہے بلکہ بیٹسمینوں کی مدد کے لیے فلیٹ اور سخت وکٹیں بنائی گئی ہیں۔ ایسا ہی ہے لیکن اس سے یہ ہوا ہے کہ دراز قد فاسٹ باؤلرز کی گیندیں زیادہ باؤنس لے رہی ہیں اور وکٹیں...
Top