نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    نئی غزل

    اعجاز بھائی ، ایساآپ بالکل درست کرتے آئے ہیں ۔ "چھنٹنا" کا متبادل املا "چھٹنا" بھی مستعمل ہے اور لغات میں موجود ہے ۔ "تمام اچھی اچھی سبزیاں چھنٹ چکی ہیں" کو یوں بھی کہا اور لکھا جاتا ہے کہ " تمام اچھی اچھی سبزیاں چھٹ چکی ہیں" ۔ چھنٹے ہوئے پھل اور چھٹے ہوئے پھل دونوں املا درست ہیں ۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    نئی غزل

    غبار آلود موسم کا دُھلنا یا فضا کا دُھلنا عام مستعمل ہے اس لئے بلا تکلف استعمال کیجئے۔ بلکہ مذکورہ شعر میں یہ ایک اچھا شاعرانہ اندازِ بیان لگے گا۔ مثلاً: ایسی بارش ہوئی ان آنکھوں سے دُھل گیا سب غبار کا موسم پہلے مصرع کی جگہ شکیل احمد کا تجویز کردہ مصرع بھی رکھ سکتے ہیں: ہوئی برسات ایسی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ شکیل بھائی! بہت نوازش! اس قدر عزت افزائی پر بہت ممنون ہوں ۔ یہ ذرہ نوازی ہے آپ کی ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے! فلاحِ دارین نصیب فرمائے۔ آمین ۔ ایک چھوٹی سی گزارش یہ ہے کہ اسمِ گرامی کے آگے سے 23 کا عدد ہٹوالیجئے ۔ یہ کچھ ٹھیک نہیں لگتا ۔ سخنوروں کا نام بھی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آداب! بہت نوازش فرخ بھائی! عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    نوازش! بہت بہت شکریہ تابش بھائی! آپ ہمیشہ قدر افزائی کرتے ہیں ۔ اللہ خوش رکھے!
  6. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آداب عرض ہے خلیل بھائی! ذرہ نوازی ہے ! سپاس گزار ہوں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آداب! بہت نوازش راحل بھائی ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
  8. ظہیراحمدظہیر

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    بہت ہی اعلیٰ!! خوبصورت ترجمہ ہے خلیل بھائی! یہ آپ ہی کا حصہ ہے!! اس ترجمے کی تکمیل پر مبارکباد قبول کیجئے ۔ اختتامی اشعار زبردست ہیں۔ خلیل بھائی ، زمرے کی مناسبت سے ایک دو مشورے دینا چاہوں گا ۔ ایک تو یہ کہ بگھیرا کو بگھیرے لکھئے ۔ یعنی بگھیرا نے پہنچ کر کے بجائے بگھیرے نے پہنچ کر درست...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سوشل ڈسٹینسنگ (شکیل احمد خان)

    یہ تو بہت ہی زبردست کام کررہے ہیں آپ خلیل بھائی ۔ یقینًا اس عالمی وباء نے ہماری زندگی اور معاشرے کو کئی سطحوں پر متاثر کیا ہے اور اس کے اثرات تادیر رہیں گے۔ سو اس بارے میں لکھے گئے ادب کو جمع کرنا اور اس کا جائزہ لینا بھی اہم ٹھہرے ہوگا ۔ ویسے عاطف بھائی کی "قرنطین" شامل کرنا مت بھولئے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    سوشل ڈسٹینسنگ (شکیل احمد خان)

    بلکہ اسے قرنطینی ادب کہا جائے تو شاید زیادہ مناسب ہوگا ۔ :):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل: تمہارا ہو تو گیا تھا، میں تم پہ مر نہ سکا

    کوئی بات نہیں راحل بھائی ۔ نظر ثانی کا عمل تو چلتا ہی رہتا ہے ۔ صرف اس طرف اشارہ کرنا چاہ رہا تھا کہ مطلع میں محبوب سے خطاب ہے ۔ محبوب کے عشق میں مرجانا اور فنا ہوجانا تو فطری بات ہے یعنی ایک طرح سے یہ تو عشق کا معیا ر ہے ۔ اس لئے اسے معجزہ کہنا معنوی طور پر ٹھیک نہیں کہ معجزہ تو عام...
  12. ظہیراحمدظہیر

    سوشل ڈسٹینسنگ (شکیل احمد خان)

    بہت خوب ! اچھی نظم ہے ۱ کورونیائی ادب میں ایک اور نظم کا اضافہ ! کسی وجہ سے اس نظم کا عنوان اگر انگریزی ہی میں رکھنا ہے تب بھی اسے لکھنا تو اردو ہی میں چاہئے ۔ یعنی سوشل ڈسٹینسنگ ۔ فیض نے اپنی ایک نظم کا عنوان ہارٹ اٹیک رکھا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل: تمہارا ہو تو گیا تھا، میں تم پہ مر نہ سکا

    واہ! بہت خوب ! اچھی غزل ہے راحل بھائی ! عطاؤں میں تو کبھی کچھ کمی نہ کی رب نے ہمیں حریص تھے ، کاسہ ہمارا بھر نہ سکا بہت خوب! اچھا کہا ہے ۔ اللہ خوش رکھے آپ کو۔ مطلع کو ایک نظر پھر دیکھ لیجئے گا ۔ معنوی طور پر کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ۔ آپ کی مزیدتوجہ چاہتا ہے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا منظر کش: پھل پھول

    یہ تو بالکل عام سا ہے ۔:):):) فہد بھائی ، ووٹ تو صرف سندھڑی ہی کو دینا تھا ۔ اس والے پر ووٹ تو نہیں البتہ نعرہ مارا جاسکتا ہے: آوے گا بھئی آوے گا ، آم والا آوے گا ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    ایک دو غزلہ احبابِ انجمن کے حسنِ ذوق کی نذر! یہ چند ماہ پرانی غزلیں ہیں جن میں کچھ اشعار تازہ اضافہ کئے ہیں ۔ امید ہے کہ کچھ اشعار آپ کو پسند آئیں گے ۔ ٭٭٭ آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے پانی کے درمیان بھی صحرا دکھائی دے بینائی رکھ کے دیکھ مری ، اپنی آنکھ میں شاید تجھے بھی درد کی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہئے!

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہئے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    فضل و کرم کے اے خدا .....

    صفی حیدر بھائی ، مندرجہ بالا گفتگو کے ضمن میں پیزادہ قاسم کی اس شاہکار غزل کو بھی دیکھئے ۔ ذرا دیکھئے کہ کیا غضب کی روانی ہے ان اشعار میں ۔ غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں درد میں ڈھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں سایہء وصل کب سے ہے آپ کا منتظر مگر ہجر میں جل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب...
  18. ظہیراحمدظہیر

    راستے: آپ کا پسندیدہ منظر کش

    مریم ، یوں کریں کہ محفلین کو دو جماعتوں میں بانٹ دیں: منظرکشانِ مبلّل اور منظرکشانِ مکمّر ۔ نیز یہ کہ ہر محفلین تصویر پوسٹ کرتے وقت بتائے کہ یہ تصویر مبلّل ( مُ۔بَل ۔ لَل) ہے کہ مکمّر (مُ۔ کَم ۔ مَر) یعنی تصویر موبائل فون سے لی ہے یا کیمرے سے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا منظر کش: پھل پھول

    جو محفلین بھی سندھڑی آموں کی حقیقت سے قریب ، تھری ڈی تصویریں پوسٹ کرے گا میرا ووٹ ابھی سے اُس کے لئے۔ جیتے گا بئی جیتے گا ، آم والا جیتے گا۔
Top