نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا منظر کش: پھل پھول

    نامنظور ، نامنظور ۔ کوٹا سسٹم نامنظور :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    فضل و کرم کے اے خدا .....

    صفی حیدر بھائی ، پہلی بات تو یہ کہ نہ میں کسی قسم کا ماہر ہوں اور نہ ہی کوئی سکہ بند شاعر ہوں ۔ سکہ کھول کر پھینکے ایک زمانہ ہوا ۔ :):):) آپ ہی کی طرح کا شاعر ہوں اور سیکھنے میں لگا رہتا ہوں۔ بس مجھے آپ سینئر شاعر سمجھ لیجئے کہ بچپن ہی سے اس دشت کی سیاحی میں گرداں ہوں ۔ اسی تجربے کی بناء پر...
  3. ظہیراحمدظہیر

    راجندر سنگھ بیدی کوارنٹین

    اچھا افسانہ ہے! خصوصاً موجودہ صورت حال میں اس کا پیغام واضح تر محسوس ہوتا ہے۔ اگرچہ میں افسانے اور طویل تحریریں کم پڑھتا ہوں لیکن افسانے کے عنوان نے توجہ کھینچ لی۔ بیدی کا تعلق ترقی پسند تحریک سے تھا اور ان کے کئی دیگر افسانوں کی طرح اس افسانے میں بھی مذہبی اور طبقاتی تقسیم کے خلاف...
  4. ظہیراحمدظہیر

    محبت۔۔۔۔ ایک نظم ۔۔ محمد ذیشان نصر

    راحل بھائی ، آپ درست کہتے ہیں کہ گھاؤ کو اساتذہ نے بروزن فاع ہی باندھا ہے ۔ (عموماً "ؤ" کو ہر جگہ یک حرفی ہی باندھا گیاہے ) ۔ لیکن میرے خیال میں گھاؤ کو ضرورتاً بروزن فعلن بھی باندھا جاسکتا ہے ۔ لفظ " داؤ" کو دونوں اوزان پر باندھا جاتا ہے سو گھاؤ کے معاملے میں اس پر قیاس کرلینا چاہئے ۔...
  5. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب! بزمِ سخن میں خوش آمدید ناصر عزیز صاحب!
  6. ظہیراحمدظہیر

    فضل و کرم کے اے خدا .....

    خوب! اچھے شعر ہیں لیکن خصوصاً اس بحر میں اتنے سارے حروف کا اسقاط روانی کو شدید متاثر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر: ؎ دہشتِ مرگ کے سبب ڈر کے ہیں سب حصار میں اس کو اگر یوں کیجئے: دہشتِ مرگ کے سبب ، خوف کے ہیں حصار میں : تو زیادہ رواں ہے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    نئی غزل

    اچھے شعر ہیں شکیل صاحب! موسم چھٹنا کے بارے میں اعجاز بھائی کا اعتراض درست ہے ۔ چھٹنا اور چھنٹنا دو الگ الگ اور مختلف المعنی الفاظ ہیں ۔ انہیں خلط ملط نہیں کرنا چاہئے ۔ چھٹنا (بفتح اول) فعل لازم ہے اور اس کا کوئی فعل متعدی موجود نہیں ۔ اس کے معنی ہیں الگ ہونا ، علیحدہ ہونا ، جدا ہونا ۔...
  8. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا منظر کش: راستے

    خوبصورت! اچھی تصویر لی ہے فہد! اچھا فریم کیا ہے مینار کو ۔ مجموعی طور پر اس تصویر کی کمپوزیشن دیدہ زیب اور بھلی ہے ۔ ( اگر دو منٹ لال قمیض والے کے گزرنے کا انتظار کرلیتے تو اور اچھا تھا۔ ) رنگوں کی تھیم بھلی ہے ۔ مینار کے ساتھ سبز اور زمینی رنگوں کا امتزاج اچھا ہے ۔ یہ تصویر شیئر...
  9. ظہیراحمدظہیر

    تجریدی غزل : ایک دلچسپ تنقیدی مضمون

    خلیل بھائی آپ کی تجویز کے معقول اور بجا ہونے میں تو کوئی شک نہیں کہ بدر صاحب کا یہ کلام بلاغت نظام وزل ہی کے زمرے میں ڈالا جائے گا ۔ مذکورہ بالا گفتگو کے دوران کچھ اصحاب نے اس غزل کو تجریدی غزل کا لقب دیا تھا اور پھر اس پر گفتگو "تجریدی غزل" ہی کے تحت ہوئی تھی ۔ چونکہ سرورؔ بھائی نے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    تجریدی غزل : ایک دلچسپ تنقیدی مضمون

    (تبصرہ و تنقید از سرور عالم راز سروؔر) اس سے قبل ایک خط بشیر بدرؔ صاحب کی غزل کے حوالے سے پیش خدمت کر چکا ہوں۔یہ اس لڑی کا دوسرا خط ہے ۔ جوباتیں میں لکھ رہا ہوں ان میں سے اکثرآپ کو کتابوں میں نہیں ملیں گی۔ یوں بھی کتابیں پڑھنے کا دستور اب نا پید سا ہوچلاہے اوریہ نہایت تشویشناک بات ہے۔ میں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    تجریدی غزل : ایک دلچسپ تنقیدی مضمون

    (تبصرہ و تنقید از سرور عالم راز سروؔر) بشیر بدر کی اس تخلیق کو ’’تجریدی غزل‘‘ کے بھاری بھرکم اور معتبر لقب سے نوازا گیا ہے۔ میں اس صنفِ سخن سے مطلق نا واقف ہوں اور میرا خیال ہے کہ بیشتر احباب انجمن بھی اس معاملہ میں میرے ساتھ ہیں۔ آزاد نظم، نثری نظم زیادہ تر توصرف دیکھی ہیں، کچھ پڑھی بھی ہیں،...
  12. ظہیراحمدظہیر

    تجریدی غزل : ایک دلچسپ تنقیدی مضمون

    چند سال پہلے سرور عالم راز سرورؔ کی ویبگاہ پر بشیر بدؔر صاحب کی ایک ’’تجریدی غزل‘‘ پر ایک دلچسپ گفتگو ہوئی ۔ شمالی امریکا میں اردو شعر و ادب پر کام کے حوالے سے محترم سرور عالم راز سروؔر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ بالخصوص اردو عروض کی تسہیل و ترویج کے لئے ان کی تصانیف اور رشحاتِ قلم ایک...
  13. ظہیراحمدظہیر

    بہت خوب تابش بھائی!

    بہت خوب تابش بھائی!
  14. ظہیراحمدظہیر

    کیا کہیں دل کی زمینوں پہ جو عالم گزرے ٭٭٭ مٹ گئے نام درختوں سے وہ موسم گزرے

    کیا کہیں دل کی زمینوں پہ جو عالم گزرے ٭٭٭ مٹ گئے نام درختوں سے وہ موسم گزرے
  15. ظہیراحمدظہیر

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    جی خلیل بھائی ، میرا بھی یہی خیال تھا کہ ان مقامات سے آپ عجلت میں گزرے۔ معذرت خواہ ہوں خلیل بھائی ، کل مراسلہ جلدی میں ختم کرکے اٹھنا پڑا ۔ حشو و زوائد کہنا چاہتا تھا لیکن تعقید کہہ گیا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل : گو کہ درویش ذرا خاک بسر ہے سائیں - فرحان محمد خان

    بہت خوب ! اچھی غزل ہے فرحان بھائی! اللہ سلامت رکھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    بہت خوب خلیل بھائی! اچھی روانی ہے اشعار میں! بعض جگہوں پر ایک واقعے سے دوسرے واقعے کی طرف ٹرانزیشن یا گریز ٹھیک سے نہیں ہوپارہا ۔ کچھ تعقید کا مسئلہ بھی ہے ۔خلیل بھائی ، زمرے کی نسبت سے ایک دو تجاویز دینا چاہوں گا ۔ ان شاء اللہ کل تفصیل سے لکھنے کی کوشش کروں گا ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل : گو کہ درویش ذرا خاک بسر ہے سائیں - فرحان محمد خان

    راحل بھائی ، اصل روز مرہ تو خاک بسر ( بمعنی پریشان حال ، خستہ حال) ہے ۔ اس خاک بسر کے ساتھ کوئی بھی مناسب فعل استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ مثلاً خاک بسر پھرنا ، آنا ، جانا ، ہونا وغیرہ ۔ گو کہ درویش ذرا خاک بسر ہے سائیں اس مصرع میں اصل مسئلہ لفظ" ذرا" کے استعمال کا ہے ۔ کوئی شخص خاک...
  19. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا منظر کش: راستے

    اس کی کوالٹی اور لینس فلیئر دیکھتے ہوئے میرا بھی یہی خیال تھا کہ یہ تصویر شیشے کے پیچھے سے لی گئی ہے یعنی ایئر پورٹ کی کسی عمارت وغیرہ سے ۔ لینڈ کرتے جہاز کے کاک پٹ سے لی گئی ہے تو پھر بہت ہی خوب ہے ۔ :thumbsup2:
  20. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا منظر کش: راستے

    اللھم صل علی محمد و علی آلہ و اصحابہ و بارک وسلم ۔ :in-love::in-love::in-love:
Top