نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    ایک دوسری لڑی میں خوش خطی اور خوش نویسی کے بارے میں گفتگو ہورہی تھی تو میں نے سوچا کہ اس بارے میں ایک آسان ٹِپ محفلین کے ساتھ شیئر کی جائے تاک جو احباب خوش خطی کا ذوق و شوق رکھتے ہیں وہ اسے آزماسکیں اور اپنے اپنےتجربات سے ہمیں آگاہ کرسکیں ۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہی ہیں کہ خوشخطی کے لئے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا خطاط: اسماء الحسنٰی

    لیجئے جناب ! یہ رہی خوش نویسی کی وہ آسان ٹِپ کہ جسے لکھنے میں ہی آدھا گھنٹہ لگ گیا ۔ :):):)
  3. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    فرخ بھائی ، عروض انجن میں یقیناً کوئی گڑبڑ ہے۔ ان کی سائٹ پر رپورٹ کریں ۔ مذکورہ بالا شعر کا درست وزن یہ ہے: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن ۔( اس کے آخری رکن فاعلن کو ایک ساکن حرف کے اضافے سے فاعلات بھی کر سکتے ہیں ۔) بحر مضارع کا یہ وزن بہت مستعمل اور مقبول ہے اور بے شمار مشہور غزلیں اس...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا خطاط: اسماء الحسنٰی

    عرفان بھائی وہ لڑیاں تو موجود ہیں لیکن ان کی تصاویر غائب ہوچکی ہیں ۔ شاید فوٹو بکٹ کے ذریعے لگائی تھیں اور پھر کچھ مہینوں کے بعد غائب ہوگئیں۔ نمعلوم اس کا کیا تدارک ہے؟ پچھلے سال مریم افتخار بٹیا سے بھی ایسی ہی کسی لڑی میں وعدہ کیا تھا کہ قلم سے لکھی ہوئی کوئی عبارت پوسٹ کروں ۔ ارادہ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    واہ! بہت خوب! بہت اچھا منظوم ترجمہ کیا ہے فرخ بھائی ! پہلے مصرع کا وزن خراب ہورہا ہے ۔ "نہ" کی نشست کو بدل دیجئے اور یوں کردیجئے: تسکیں ملی نہ ہم کو پس از مرگ زیرِ خاک
  6. ظہیراحمدظہیر

    ناصحوں کو کیا خبر کیا لطف مے خانے میں ہے

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں شکیل صاحب! چونکہ آپ نے دعوتِ تبصرہ دی ہے سو اپنی ناقص رائے پیش کردیتا ہوں ۔ ناصحوں کو کیا خبر کیا لطف مے خانے میں ہے کیسی مستی کیا اَلَسْتی اس کے پیمانے میں ہے ۔ کس کے پیمانے میں؟ یہاں مشار الیہ کا کوئی ذکر یا کوئی کنایہ موجود نہیں ۔ اگر پیمانے کی کوئی تخصیص...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پھل پھول: آپ کا پسندیدہ منظر کش

    اس دفعہ مقابلہ سخت ہے ۔ ووٹ دینے میں مشکل ہورہی ہے ۔ تقریباً تمام ہی احباب نے اچھی تصاویر شامل کی ہیں اور زیادہ تر فوٹوگرافروں کی ایک یا ایک سے زیادہ تصاویر اعلیٰ پائے کی ہیں ۔ الیکشن کمشنر کو چاہئےکہ قوانین میں کچھ ردوبدل کیا جائے ۔ یا تو یوں کیا جائے کہ پہلے مرحلے میں ہر فوٹوگرافر...
  8. ظہیراحمدظہیر

    قافیہ بن گیا جیسے ہی نکالی سگریٹ

    بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار ! :):):) یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں بھیا ! اللہ خوش رکھے! سلامت رہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    عاطف بھائی ، آپ اس شعر سے یقیناً سرسری گزرے۔ توجہ کیجئے گا کہ خلیل بھائی نے اس مصرع میں ماضی کا صیغہ استعمال کیا ہے سو یہاں نکلے ہی درست ہے۔ ( ظالم بھاگ نکلا ، ظالم بھاگ نکلے)۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    لیوے = لے دیوے = دے کہوے = کہے کھاوے = کھائے پیوے = پیے دکھاوے= دکھائے سناوے = سنائے ۔۔۔۔ وعلیٰ ہذا القیاس مستقبل کے صیغے میں: لیوے گا = لے گا دیوے گا = دے گا کھاوے گا= کھائے گا جاوے گا = جائے گا وعلیٰ ہذاالقیاس حال کے صیغے میں : لیوے ہے = لیتا ہے دیوے ہے = دیتا ہے کھاوے ہے = کھاتا...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب کرے اور ہر مشکل اور پریشانی سے دور رکھے ۔ ان شاء اللہ یہ معمولی سا...

    اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب کرے اور ہر مشکل اور پریشانی سے دور رکھے ۔ ان شاء اللہ یہ معمولی سا ،کوئی عام سا وائرس ہے اور آپ جلد ٹھیک ہوجائیں گے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    عثمان خلیل نے ورک بنک ایجاد کرلیا

    ہا ہا ہا ہاہا ! ۔۔۔۔۔۔ چھوٹے میاں سبحان اللہ!!!! ماشاءاللہ صاحبزادے نے اباجان کی حسِ مزاح پائی ہے ۔ اللہ کریم خوش رکھے، ترقی و کامیابی نصیب فرمائے ، دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے! آمین
  13. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ بھائی! بڑی نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ میں آپ کے سوال کی تہہ تک پہنچ گیا ۔معاشرے میں شاعر کا کردار کیا ہونا چاہئے؟ یہ سوال بہت ہی قدیم ہے ، تفصیلی بحث کا متقا ضی ہے اور ان گنت تنقیدی مضامین اورکتب کا موضوع رہا ہے ۔ مختصراً عرض کرتا ہوں کہ شاعر معاشرے کی وہ آنکھ ہوتا ہے کہ جو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ! استادِ سخن طرف سے حوصلہ افزائی اور پذیرائی پر سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ کریم آپ کا سایہ سلامت رکھے ، صحت و تندرستی قائم و دائم رکھے، آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے! آمین ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت بہت شکریہ مریم! اس قدر افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ سخنوروں کی طرف سے کلمۂ تحسین شاعر کے لئے سرمایہ ہوتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور انہیں بے زوال رکھے! آمین
Top