نتائج تلاش

  1. حسان خان

    یک شعر

    مصرعِ دوم کا مفہوم تو نِکل رہا ہے لیکن زبانی ساخت کے لحاظ سے عجیب و غریب اور پست ہے۔
  2. حسان خان

    یک شعر

    غزل برائے اصلاح
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اشکِ خونین چون نبارد چشمِ من چون کنم از جان و دل یادِ وطن (بهاءالدین محمد عبدی) جس وقت میں جان و دل سے وطن کو یاد کروں تو میری چشم اشکِ خُونیں کیسے نہ برسائے؟
  4. حسان خان

    اِمروز کا تُرکی لفظ

    دئدی-قۏدو dedikodu (استانبولی) dedi-qodu (آذربائجانی) افواہ، گپ بازی، کسی کی غِیبت و تنقید کے لیے [بے اساس و غیر مُصدّقہ] گپ، سُخن چینی، بِگو مگو، gossip دئدی-قۏدو ائتمک/dedikodu etmek مردُم کے بارے میں افواہ بازی و گپ بازی و سُخن چینی کرنا ایک بلغاری تُرکی نغمے میں یہ سطر سُنائی دی ہے: سۏقاق...
  5. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    اگر بُلبُل‌له‌یین پُرغم دئگۆل‌سین نه ایچۆن گُل گیبی خُرّم دئگۆل‌سین (مسیحی) اگر تم بُلبُل کی مانند پُرغم نہیں ہو [تو پھر] تم کس لیے گُل کی طرح خُرّم نہیں ہو؟ Eger bülbülleyin pür-gam degülsin Ne içün gül gibi hurrem degülsin
  6. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    (مصرع) بؤیله دیرلیک‌دن معاذالله اؤلۆم یئگ‌دۆر باڭا (بورسالې هِجری) اِس طرح کی زندگی سے، معاذ اللہ، میرے لیے موت بہتر ہے Böyle dirlikden ma'âza'llâh ölüm yegdür baña
  7. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی کے چند تُرکی اشعار

    نعتیہ بیت: یوزونگ‌دین انجُم، انجُم‌دین قویاش نور اکتساب أیلب انینگ‌دېک کیم قویاش‌دین آی و آی‌دین قیرگون غبرا (امیر علی‌شیر نوایی) آپ کے چہرے سے ستاروں نے، اور ستاروں سے خورشید نے نور کسْب کیا ہے۔۔۔ اُسی طرح کہ جس طرح خورشید سے قمر اور قمر سے سیاہ زمین نے [نور کسْب کیا ہے]۔ Yuzungdin anjum...
  8. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    (مصرع) اۏل دۏست ایچین آغلار ایسم گؤزۆم یاشې‌نې کیم سیله؟ (یونس امره) اگر میں اُس دوست کے لیے گِریہ کروں تو میری چشم کے اشک کو کون پونچھے گا؟ Ol dost için ağlar isem, gözüm yaşını kim sile?
  9. حسان خان

    یک شعر

    معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے فارسی سیکھنے کا آغاز کیا ہے۔ خیلے خوب! میں فارسی کے بارے میں آپ کے تمام سوالوں کا جواب دینے کے لیے آمادہ ہوں، کہ ایسا کر کے مجھے شادمانی ہوتی ہے۔ لیکن شاید «اصلاحِ سُخن» کا زُمرہ اِس کے لیے مناسب نہیں ہے۔ آپ سوالات پوچھنے کے لیے ایک نیا دھاگا کھولیے، اور اُس میں فارسی...
  10. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    باش‌دان آچ یایلېغې، افشان ائله سۆسن-سۆنبۆل سن بیزیم بایرامېمېزسان، قېشې یاز ائیله‌میسن (شهریار تبریزی) [اپنے] سر سے رُوسَری ہٹاؤ، [اور] سُوسن و سُنبُل افشاں کرو۔۔۔۔ تم ہماری عیدِ [نوروز] ہو، تم نے سرما کو بہار کر دیا ہے۔ × رُوسَری = ہیڈ اسکارف Başdan aç yaylığı, əfşan elə süsən-sünbül, Sən...
  11. حسان خان

    یک شعر

    آپ نے درست سنا ہے۔ تم تھے، وہ تھا، میں تھا وغیرہ جیسے خبری جملوں کی ماضی میں «بودن» کے ساتھ عموماً «می» نہیں لگایا جاتا۔ اِس فعل کے ساتھ «می» شرطی اور تمنّائی ماضی جملوں میں ہوتا ہے۔ کاش می‌بودی و می‌دیدی که بی تو تنهاترینم. کاش تم ہوتے اور دیکھتے کہ میں تمہارے بغیر تنہا ترین ہوں۔ اگر تو...
  12. حسان خان

    یک شعر

    این کارِ تو بود = یہ تمہارا کام تھا این کار کارِ تو بود = یہ کام تمہارا کام تھا، یہ کام تمہارا تھا
  13. حسان خان

    یک شعر

    «بودی» یعنی 'تم تھے'۔ مثلاً: بهار بود و تو بودی و عشق بود و اُمید = بہار تھی، اور تم تھے، اور عشق تھا، اور اُمید۔۔۔ آپ نے اپنے مصرعے کا جو مفہوم بتایا ہے وہ واضح نہیں ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر سُخن را قیمت از معنی پدید آید همی معنوی باید سُخن، چه تازی و چه پهلوی (ادیب صابر تِرمِذی) اگر سُخن کی قیمت معنی سے پیدا ہوتی ہے تو سُخن کو معنی دار ہونا چاہیے، خواہ عرَبی [میں ہو]، خواہ فارسی [میں ہو، فرق نہیں پڑتا]۔
  15. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    (مصرع) آرقاداش‌لار، قان دؤکۆن تا جوشا گلسین کائنات (سُلیمان نظیف) اے دوستو! خون بہائیے تاکہ کائنات جوش میں آ جائے۔ Arkadaşlar, kan dökün tâ cûşa gelsin kâinat
  16. حسان خان

    اِمروز کا تُرکی لفظ

    اِس دھاگے میں زبانِ تُرکی کے ذخیرۂ الفاظ سے شِناسائی کرانے کے لیے تُرکی الفاظ و عِبارات و کِنایات و اصطلاحات مثالوں کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ اِس سلسلے کا آغاز خصوصاً برادرِ خود اریب آغا کے لیے کر رہا ہوں جو میری مانند تُرکی زبان و ادبیات و شاعری و موسیقی کے دوست دار اور طالبِ علم ہیں۔...
  17. حسان خان

    فارسی میرے نزدیک اِس لیے محترم ہے کیونکہ میں اپنی ثقافت اور ثقافتی شِناخت کا استخراج اساساً...

    فارسی میرے نزدیک اِس لیے محترم ہے کیونکہ میں اپنی ثقافت اور ثقافتی شِناخت کا استخراج اساساً فارسی زبان اور فارسی ادبیات سے کرتا ہوں۔
  18. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    اگر مُحمّده اُمّت اۏلورسان دیلین‌ده ذکر ایله قُرآن گره‌ک‌دیر (یونس امره) اگر تم حضرتِ مُحمّد کی اُمّت [میں سے] ہو تو تمہاری زبان پر ذکرِ [خدا] اور قُرآن [ہونا] لازم ہے۔ Eğer Muhammed'e ümmet olursan, Dilinde zikr ile Kur'an gerektir.
  19. حسان خان

    یک شعر

    یہ مصرع بھی مُہمل ہے۔ ویسے فارسی میں شعر گوئی کرنے کی کوشش سے قبل کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ فارسی زبان و شاعری سے مزید آشنائی حاصل کی جائے؟
  20. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    غیبت و یالغان و موذی سۉزدین احتراز اېت، ییراق اېت‌گیل اۉزدین (ظهیرالدین محمد بابر) غیبت، دُروغ، اور موذی سُخن سے پرہیز کرو، [اور اُن کو] خود سے دُور کر دو۔ G’aybatu yolg’onu muziy so’zdin, Ehtiroz et, yiroq etgil o’zdin, مأخوذ از: ترجمهٔ رسالهٔ والدیه
Top