نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کیا عمدۃ القاری فی شرح بخاری از امام بدرالدین عینی کا اردو ترجمہ ھو چکا ھے اگر ھوا ھے۔۔۔۔؟

    علامہ عینی کی شرح گو احناف میں زیادہ مقبول ہے لیکن میرے خیال میں یہاں مدارس و دروس میں علامہ حجر عسقلانی کی فتح الباری زیادہ پڑھائی جاتی ہے، جس کے متعدد اردو ترجمے بھی ہو چکے ہیں جب کہ عمدۃ القاری کا مکمل اردو ترجمہ کم از کم میری نظر سے نہیں گزرا۔ یہ ایک ربط ہے جس میں درس نظامی میں پڑھائی جانی...
  2. محمد وارث

    نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری

    آپ کے طویل تبصرے سے صرف ایک (پنچ) لائن کا اقتباس لینے کی پیشگی معذرت لیکن: کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ کیا ہمارے ملک میں ازلوں سے ایسا ہی نہیں ہوتا آیا؟ کیا پاکستان میں آج تک کسی بھی سیاستدان کو دی جانے والی قید یا سزا، چاہے وہ کسی مارشل لا کی حکومت میں ہو، یا "جمہوری" حکومتوں میں، اس مذکور...
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی ترجمہ آپ کا درست ہے۔ جیسا کہ قریشی صاحب نے لکھا، خواب کا ترجمہ نیند بہتر ہے بلکہ چونکہ یہ لفظ 'آفتاب' کے مقابل ہے تو میں اس کا ترجمہ "۔۔۔۔۔کہ نیند اور تاریکی کی باتیں کروں" کرتا۔ ز کا ترجمہ "بارے میں" بہتر ہے۔
  4. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    مشہور انڈین صحافی، ایڈیٹر اور سیاسی مبصر آنجہانی ونود مہتا کی خودنوشت کا دوسرا حصہ: Editor Unplugged: Media, Magnates, Netas and Me
  5. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    انڈیا اپنا میچ آرام سے جیت چکا اور آسٹریلیا کی پوزیشن کافی خراب ہے اس وقت سو لگتا ہے کہ پہلا سیمی فائنل انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا اور دوسرا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ۔
  6. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    کیا یہ ایف بی آر کا کوئی چھوٹا موٹا 'یو ٹرن' ہے؟
  7. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    اتنے تو اپنے یار "چینو" بھی دے ہی دیتے لیکن کیا کریں یہ رنز بھی "میڈ ان چائنا" ہی ہوتے! :)
  8. محمد وارث

    چودہویں سالگرہ مصرع اٹھائیے ۔ شعر بنائیے

    جی نہیں یہ میری اپنی اینٹری کی طرف اشارہ تھا۔ :)
  9. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    یہ صاحب ابھی بھی ٹی ٹونٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔ بیس سال ہو گئے، حد ہوتی ہے ڈھٹائی کی! شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا
  10. محمد وارث

    چودہویں سالگرہ مصرع اٹھائیے ۔ شعر بنائیے

    آئے ہیں یاں سعید و تابش، سو "اُس کے بعد آئے جو عذاب آئے" اے لڑی بھول جانے والے نبیل "آج تم یاد بے حساب آئے" :)
  11. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    میرے خیال میں یہ جہت صرف انگلش تک محدود ہے۔ انگلش میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں واقعی نکھاری جاتی ہیں اور ان کی ہمت افزائی کی جاتی ہے، تخیل کو بھی کھلی چھٹی دی جاتی ہے لیکن اردو میں ایسی کوئی بات میں نے نہیں دیکھی۔ وہی ڈھاک کے تین پات۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ سائنس کے طلبا کے لیے اردو...
  12. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    صدقے جائیں، اس "ایمان" پہ! :)
  13. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    بھائی عارف کریم جاسم محمد ہر بار ایسی بھی کیا بےرُخی! :)
  14. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    یہاں تو آج ٹیم پاکستان کو "گڈ بائی" کہنے بھی کوئی نہیں آیا۔ :)
  15. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    یہ شاید پاکستان میں سائنس کے طالب علموں کے لیے یونیورسل ٹرتھ ہے کہ ان کو یہی مضامین تنگ کرتے ہیں اور ان کے ناپسندیدہ بھی بن جاتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ سائنس سٹوڈنٹس ان مضامین کو کماحقہ وقت نہیں دیتے بلکہ ان کا سارا دھیان ریاضی، فزکس، کیمسٹری میں ہوتا ہے۔ پھر یہ کہ لمبے...
  16. محمد وارث

    تنزانیہ سفاری

    آپ نے اچھا کام کیا لیکن اس صورت میں بہتر یہ ہوتا ہے کہ آپ متعلقہ غلط مراسلے کو رپورٹ کریں اور رپورٹ کرتے ہوئے ناظمین کو بتادیں کہ غلطی ہو گئی براہِ کرم اس کو حذف کر دیں ۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ سدھری ہوئی غلطی یعنی خالی مراسلہ دیکھ کرناظرین کو تجسس نہیں ہوگا۔ :)
  17. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    شکریہ آپ کا بہن جی۔ ویسے میری اردو سے محبت، صرف غیر نصابی اردو تک تھی اور ہے، ورنہ میرے نمبرز تو اردو میں کہیں چالیس پچاس فیصد کی رینج میں ہوتے تھے۔ :)
  18. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    چلیں پھر ہم دعا گو ہیں کہ اسرائیل کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر پائے، پھر آپ سے پوچھیں گے "دکھ" یا وغیرہ وغیرہ۔ :)
Top