نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    بتا تو دیا تھا عرفان صاحب، پہلی پوسٹ میں۔ ویسے میرا مقصد صرف مطالعہ ہوتا ہے نہ کہ اپنی رائے کام کرنا۔ :)
  2. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    یہ وہ جن کے نزدیک راجہ داہر ہیرو ہے اور محمد بن قاسم بیرونی حملہ آور اور غاصب۔ :)
  3. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    ویسے ہی جیسے یہاں کے باقی مسلمان! :) انتہائی قدیم تاریخ اور کچھ مستند ملنا مشکل ہے۔ دو کہانیاں تو ہمیں علم ہی ہیں۔ ایک مسلمان مؤرخین کی، ایک بعد میں مشہور ہونے والی 'لبرل' نکتہ نظر کی۔ تیسری بھی ہے، اہلِ تشیع حضرات کی، ان کا کہنا ہے کہ شیعہ اور سادات بنی امیہ کے مظالم سے بھاگ کر سندھ اور برصغیر...
  4. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    آصف صاحب برا مت مانیے گا لیکن آپ کا یہ استدلال درست نہیں ہے۔ کسی مذہب میں پیدا ہونے والی برائیوں کو ختم کرنے کا حق اگر آپ کسی بیرونی اور اس مذہب کے خلاف طاقت کو دے دیں گے تو یہ نکتہ اس وقت کے مسلمانوں کے خلاف ہی جائے گا۔ جو برائیاں آپ نے اوپر ہندو مذہب کی بیان کی ہیں، ایسی کونسی ہیں جو موجودہ...
  5. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    تاریخ فاتحین لکھتے ہیں! مفتوح ہوتے ہوئے مفتوحوں کی اتنی ہمت کیسے کہ وہ اپنی تاریخ لکھیں اور صدیوں بعد جب لکھتے ہیں تو پھر ظاہر اپنےنکتہ نظر سے لکھتے ہیں۔ یونانیوں نے تاریخیں لکھیں تو ظاہر ہے یونان ہی کے گُن گانے تھے۔رومنوں نے کارتھیج کے مکمل شہروں کو باسیوں سمیت جلا کر خاک کر دیا تو رومنوں نے...
  6. محمد وارث

    ’ کم سے کم‘ والا طرز زندگی: Minimalism یا تقلیل پسندی

    ایسا عام طور پر ان مصنفین کے ساتھ ہوتا ہے جو بہتر سےبہتر الفاظ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ مجھے کچھ یوں لگتا ہے کہ لکھنےوالے نے تحریر کی روانی میں کچھ یوں لکھا ہوگا کہ "آپ جب بھی کام سے گھر واپس آئیں تو بچوں کے لیے تحائف یا کوئی بھی چیز لانے سے پرہیز کریں" اور جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے لکھتے ہوئے...
  7. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    دلچسپ اور افسوسناک! ہمارے "محبوب" مصنف نے سارا ملبہ انیسویں صدی کے ایک انگریز کے سر پر ڈال دیا ہے مگر ان کتابوں کا کیا کریں جو محمود غزنوی کے دور میں یا اس کے فوری بعد مسلمان مؤرخین نے لکھی تھیں، مثال کے طور پر بارہویں صدی کی طبقاتِ ناصری، تیرہویں صدی کی تاریخَ فیروز شاہی، سولہویں صدی کی تاریخِ...
  8. محمد وارث

    ’ کم سے کم‘ والا طرز زندگی: Minimalism یا تقلیل پسندی

    یہ "گرہیز" شاید گریز اور پرہیز کے درمیان کا کوئی لفظ ہے! :)
  9. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    اس تمام تاریخ کو تاریخ کے ایک تلخ جملے میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ محمود غزنوی نے سومنات کو پاش پاش کرنے اور اس کا مالِ غنیمت سمیٹنے کے لیے اس پر 17 حملے کیے مگر سومنات آج بھی کھڑا ہے اور کوئی مائی کا لعل اس کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکتا اور محمود کو یاد کیا جاتا ہے تو اس کے مرد محبوب...
  10. محمد وارث

    مرد کی ایک سے زیادہ شادیاں

    جی پہنچا 'خبردار' کرنے کے لیے تھا نہ کہ دوسری شادی کروانے کے لیے۔ دراصل جہاں کہیں 'دوسری شادی' یا ایک سے زائد شادیوں کا ذکر چھڑتا ہے تو میرے کچھ مہربان نہ جانے کس زعم میں مجھے ٹیگ کر دیتے ہیں حالانکہ میں بیچارہ اکلوتی بیوی والا ہوں اور دوسری طرف دو تین چار رکن ایسے ہیں جن کو ٹیگ کیا جانا چاہیئے۔...
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حیف باشد در وفا کم بُودن از رنگِ حنا عمر آں بہتر کہ در پائے نگار آخر شود غنی کاشمیری (کسی عاشق کے لیے) افسوس کا مقام ہے کہ وہ وفا کرنے میں مہندی کے رنگ سے بھی کم تر ہو، کیونکہ عمر وہی بہتر ہے کہ جو محبوب کے قدموں میں تمام ہو جائے، (جیسے مہندی کا رنگ وہیں قدموں میں لگے لگے ہی ختم ہو جاتا ہے)۔
  12. محمد وارث

    مرد کی ایک سے زیادہ شادیاں

    خبر دار جو کسی نے مجھے ٹیگ کیا تو! :)
  13. محمد وارث

    بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

    انڈیا کے ساتھ کچھ تجارت براستہ دبئی بھی ہو رہی ہے۔ پچھلے سال سے ایک انڈین گاہک سے ہماری بات چیت ہو رہی تھی جو براہ راست ہم سے خریدنے کا خواہشمند تھا۔ پھر پلوامہ ہو گیا تو اس نے دبئی کے راستے خریدنے کی آفر بھی کر دی جو ہمیں بھی منظور تھی لیکن یہ بیل کچھ اور وجوہات کی بنا پر منڈھے نہیں چڑھی۔ دوسری...
  14. محمد وارث

    بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

    یہ تو خوش قسمتی تھی جو ایک ہی بار دستک دیتی ہے۔ سیاست میں غلط اندازے کیسے دہائیوں اور صدیوں تک پیچھا نہیں چھوڑتے۔ :)
  15. محمد وارث

    بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

    شملہ معاہدے کے وقت اندرا کی آفر کی سب سے بڑی مخالفت موجودہ بھاج پا ہی نے کئی تھی کہ "پاکستانی مقبوضہ" کشمیر ان کو دینے کی بات کر دی۔ ابھی بھی بھاج پا نے اپنے کشمیر کو چھوڑ کو "مقبوضہ" کشمیر کے لیے جان دینےکی بات کی ہے۔ اس "مانترے" میں تیزی بھی آ سکتی ہے۔ جنابِ صدر کی ثالثی سے اگر حاتم طائی کی...
  16. محمد وارث

    بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

    تو کیا آپ کے خیال میں یہ گورنمنٹ ایل او سی کو انٹرنیشنل بارڈر مان سکتی ہے اور پھر "زندہ" بھی رہ سکتی ہے؟ خان صاحب کیا بیچتے ہیں، بھٹو صاحب سا "دبنگ" اور ہر دلعزیز لیڈر بھی اس فیصلے کو نہیں مان سکا تھا! شملہ معاہدے کے وقت اندرا گاندھی کی یہ آفر ریکارڈ پر ہے ۔ اور اس سے بہتر موقع شاید ہی پھر...
  17. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    لیفٹینٹ جنرل فیض علی چشتی کی کتاب Betrayals Of Another Kind: Islam, Democracy And The Army In Pakistan جنرل فیض علی چشتی، 1977ء کے مارشل لا کے ایک انتہائی اہم کردار ہیں۔ ٹیک اوور کے وقت روالپنڈی کور کے کمانڈر تھے اور "آپریشن فیئر پلے" کا منصوبہ بنانا اور اس پر عمل کروانا انہی کی ذمہ داری تھی۔...
  18. محمد وارث

    چاند کی رویت کی ذمہ داری رویت ہلا ل کمیٹی کی ہے اور وہی ادا کرے گی: مفتی منیب

    مبارک باد دینی ہے یا افسوس کرنا ہے۔:) (مبارک باد شادی کی، افسوس فکس ہونے پر کیونکہ 'فکس' کرنا آج کل ایک جرم سمجھا جاتا ہے جیسے میچ فکس کرنا)۔ :)
  19. محمد وارث

    بیٹی کی ہڈیاں تک نہ مل سکیں!

    کافی متنازعہ سا موضوع ہے جس میں جذباتی عوامل زیادہ کار فرما ہو جاتے ہیں۔ ایک مثالی (یا خیالی یوٹوپین دنیا) میں کسی انسان کو دوسرے انسان کے ہاتھوں مرنا نہیں چاہیئے، کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیئے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ دنیا میں 'مائٹ از رائٹ'، جس کی لاٹھی اسکی بھینس اور جنگل کا قانون رائج ہے۔ ایٹم بم کا...
  20. محمد وارث

    ایمان پر ایک ایمان دارانہ نظر

    ہمارے مصنف دوست جس چیز کو "ایمان" کہہ رہے ہیں وہ انسان کا مشاہدہ، تجربہ، علم اور قوتِ فیصلہ ہے۔ مثال کے طور پر جو مثالیں انہوں نے درج کی ہیں انہی میں سے کہ ایک انسان ناشتہ کرتے وقت سوچ سکتا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ کھانا اس کے لیے مضر ہو لیکن ہزاروں سال کے مشاہدے اور تجربے نے اسے سکھایا ہے کہ...
Top