'پاشا' خیر میں نے دیکھا تو بہت ہے، لیکن یہ بات بہت پرانی ہو گئی، پچیس تیس سال شاید۔ سمجھ اس وقت بھی نہیں آتی تھی، لیکن کھلاڑیوں کا اور تماشائیوں کا ذوق شوق دیکھ کر میں بھی شامل ہو جاتا تھا، دوسری وجہ یہ ہوتی تھی کہ ہمارے امام مسجد صاحب بھی اسی کے کھلاڑی ہوتے تھے اور نمازی ان کے انتظار میں "ہم...