نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    غزل : اُن تک میری آہوں کا اثر کیوں نہیں جاتا از: محمد حفیظ الرحمٰن

    میرے لئے دل چسپی کی خاص بات اس میں یہ بنی کہ آپ کا اسلوب بھی میرے جیسا لگتا ہے۔ تفصیل سے بات ہو گی، ان شاء اللہ۔
  2. محمد یعقوب آسی

    فرصت

    آپ کی محبت ہے، بہت آداب۔
  3. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    توجہ فرمانے کے لئے ممنون ہوں جناب منیر انور صاحب۔
  4. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    نہیں شاہ جی! یہ ارادی عمل قطعاً نہیں تھا۔ میں اپنی کوتاہی تسلیم کر چکا ہوں۔ کسی کو امتحان میں ڈالنا میرے نزدیک اپنے آپ کو امتحان میں ڈالنا ہے۔خیر، چھوڑئیے! اس امتحان میں ڈالنے پر ایک پرانا شعر یاد آ گیا۔ مرے کہے پہ کہ بہتر ہے آزما لینا مجھی کو اُس نے کڑے امتحاں میں ڈال دیا ۔۔۔
  5. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    اچھا نوٹ کیا ہے، وہ بات پتہ نہیں کیسے میر کی طرف مڑ گئی۔ اور پھر میر ہی بحث کا موضوع بن گئے۔ کنایہ نہیں صاحب، بھول ہوئی ہے۔ توجہ دلانے پر ممنون ہوں، تاہم ان پوسٹوں کو جوں کا توں رہنے دیتے ہیں کہ موضوعِ سخن میر تھا، سو وہی رہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    غم سوٗں تیرے ہے ترحم کا محل حال ولی ظلم کوٗں چھوڑ سجن ! شیوۂ احسان میں آ محل سے مراد ہے موقع محل، مقام۔ شیوہء احسان: نیکی کرنے کی عادت۔ حالِ ولی: ولی (شاعر بہ اشارہ عاشق یا محب) کا حال۔ ترحم: رحم آنا، ترس آنا۔ خطاب محبوب سے ہے کہ تیرے غم کی وجہ سے (ظاہر ہے نہ ملنے کا غم ہے) ولی کے حال پر ترس آتا...
  7. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    حسن تھا پردہ تجرید میں سب سوٗں آزاد طالب عشق ہوا ' پردۂ انسان میں آ حسن تجرید کے پردے میں سب سے آزاد تھا، جب انسان کے پردہ (روپ) میں آیا تو اس نے عشق کی طلب کی۔ اس شعر کا ایک ظاہری معنی ہے کہ میرا محبوب جو حسن کی مجرد صورت میں سب تعلقات اور خواہشوں سے آزاد تھا، انسان کی صورت میں ظاہر ہوا تو اس...
  8. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    پنجۂ عشق نے بے تاب کیا جب سوٗں مجھے چاک دل تب سوٗں بسا چاک گریبان میں آ یہاں کوئی نیا لفظ نہیں آیا۔ جب سے مجھے عشق کے پنچے نے بے تاب کیا ہے، تب سے دل کا چاک گریبان کے چاک سے آن ملا ہے۔ پنجہء عشق، جیسے عشق سے وحشت مراد لیتے ہیں، سو اُس وحشت نے پنجہ مارا تو میرا دل زخمی ہو گیا، چِر گیا اور ایسا...
  9. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    نالہ و آہ کی تفصیل نہ پٗوچھ مجھ سوں دفتر درد بسا عشق کے دامان میں آ میرا اندازہ ہے کہ شعر میں لفظ پوچھ نہیں پوچھو ہو گا۔ واللہ اعلم نالہ: رونا، نالہ و آہ: آہ و زاری۔ دفترِ درد : درد کا دفتر یعنی بہت سارے درد، غم ۔ دامان: پہلے بیان ہو چکا۔ میری آہ و زاری کا کیا پوچھتے ہو، میرے دل میں تو کتنے ہی...
  10. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    موج بے تابی دل' اشک میں ہئی جلوہ نما جب بسی زلف صنم' طبع پریشان میں آ موجِ بے تابیء دل: دل کی بے تابی کی موج ۔ ہئی : یہ ممکنہ طور پر "ہوئی" کی تخفیف ہے۔ جلوہ نما: جو جلوہ دکھائے، ظاہر ہو۔ طبعِ پریشان : پریشان طبیعت۔ زلفِ صنم: محبوب کی زلفیں۔ جب سے محبوب کی زلفیں میری پریشان طبیعت میں بس گئی ہیں...
  11. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    یاد آتا ہےمجھے جب' وو گل باغ وفا اشک کرتے ہیں مکاں گوشۂ دامان میں آ گُلِ باغِ وفا: دوہری ترکیب ہے، وفا کے باغ کا پھول، یہ بھی محبوب کی طرف اشارہ ہے۔ مکاں کرنا: بسیرا کرنا، ٹھکانا اختیار کرنا، گوشہء دامان: دامن کا پلو، سرا، گود کچھ بھی مراد ہو سکتا ہے۔ وو : وُہ۔ آ : آکر جیسے پہلے شعر میں آیا ہے۔...
  12. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    ناز دیتا نہیں گر رخصت گلگشت چمن اے چمن زار حیا دل کے گلستان میں آ خطاب محبوب سے ہی کہ اگر تیرا ناز (نخرہ) باغ میں ٹہلنے کی اجازت نہیں دیتا تو اے حیا کے چمن زار میرے دل کے گلستان میں آ جا۔ رخصت: اجازت، گل گشت: پھولوں کی سیر، باغ کی سیر، چمن زارِ حیا: محبوب کے لئے استعارہ ہے کہ وہ حسن میں پھولوں...
  13. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    وہ صنم جب سوں بسا دیدۂ حیران میں آ آتش عشق پڑی عقل کے سامان میں آ سوں، کوں سے تو آپ شناسا ہو چکے ہیں۔ اب بات آسان ہو جانی چاہئے۔ جب سے وہ صنم (محبوب کو بُت کہنا اردو شعر کی روایات میں شامل ہے) میری چشمِ حیران میں میں آن بسا ہے (آنکھوں میں بسنا: اچھا لگنا، محبوب ہونا) عشق کی آگ عقل کے سامان میں آ...
  14. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    بالکل درست نشان دہی کی ہے آپ نے۔ "آہستہ آہستہ باتیں بھی ہوتی ہیں اور آہستہ آہستہ جواب بھی ملتا رہتا ہے" یہاں "سرگوشیاں" بہت مناسب رہے گا۔ محمد دانش اقبال
  15. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    مناسب ہے۔ تاہم ایک دو باتیں نوٹ کر لیجئے۔ آپ نے ہر جگہ شعر کو مصرع کہا ہے۔ یہ جملہ بار بار دہرانے کی ضرورت عام طور پر نہیں ہوتی، مگر ہمارے کالجوں میں یہی انداز مستعمل ہے، کلاس ٹیچر کی ترجیح بہر حال اپنی اہمیت رکھتی ہے۔ کچھ بات املاء کی بھی ہو جائے۔ بِالآخر، بِالکل، بِالمشافہ، بِالاِتفاق،...
  16. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ آپ کی محبت ہے ۔۔۔

    ۔۔۔ آپ کی محبت ہے ۔۔۔
  17. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    جناب اقبال طارق صاحب۔
  18. محمد یعقوب آسی

    کیا کوئی مجھے "ولی دکنی۔ سودا۔ درد کے غزلوں کو سمجھا یا تشریح کر سکتا ہے؟

    بالکل جناب ۔۔۔ میر صحیح معانی میں نابغہ عصر ہے۔
Top