دو پہلے کے (ترمیم شدہ)، اور دو تازہ شعر
۔۔۔۔۔
شعلۂ جاں کو کچھ ایسے بھی ہوا دیتے ہیں دوست
اپنی آہیں میرے اشکوں میں ملا دیتے ہیں دوست
اعتماد اپنے لکھے پر کچھ مجھے یوں بھی ہوا
پڑھتے پڑھتے بھول جاتا ہوں، بتا دیتے ہیں دوست
چہرہ خوانی کا ہنر کتنا اذیت ناک ہے!
برہمی ماتھے پہ ہوتی ہے، دعا دیتے ہیں...