اپنی حیثیت سے بڑھ کر ایک بات کہوں ۔۔۔
اس تحریر کو طے کیجئے کہ افسانہ لکھنا ہے، یا کہانی، یا کالم، یا رپورتاژ، یا انشائیہ؛ اور اس کے مطابق اس کے اسلوب میں یک رنگی لائیے۔ بات آپ کی جتنی بھی قیمتی ہو، جتنی بھی مبنی بر حقیقت ہو، جب آپ کا عام قاری پیچھے رہ گیا تو آپ کی محنت جانئے کہ رنگ نہیں لا سکی۔...