درست کہا، ابنِ رضا نے! ادب سے وابستہ دوستوں کو ایسی فروگزاشتوں سے حتی الوسع محتاط رہنا چاہئے۔
آپ کا سوال بہت نصابی ہے۔ تسلی بخش تشریح تو کوئی ایسے دوست ہی کر سکیں گے جو باضابطہ طور پر تعلیم و تعلم سے وابستہ ہیں۔
تاہم "اپنی سی کرو" کے مصداق احباب اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ ایک...
ہاں، ان سے پوچھ لیجئے۔ وہ مزاحیہ لکھتے ہیں، یہ تو آپ کو پتہ ہے۔
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کوئی نثر پارہ پیش کر دیا جائے۔ ذوالقرنین ( نیرنگ خیال ) سے کہتے ہیں۔ اپنا کوئی نثر پارہ پیش کریں۔
زیرِ نظر غزل کی بحر کی طرف آتے ہیں۔
عربی عروض کے پانچ بنیادی دائروں میں سے (محمد الدمنہوری کی ترتیب کے مطابق) تیسرا دائرہ مجتلبہ ہے۔ اس کا متن ہے: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
اس کے نو اجزاء اور تین ارکان ہیں: پہلا رکن: مفاعیلن، دوسرا رکن: مستفعلن، اور تیسرا رکن: فاعلاتن۔ انہیں ارکان کی تکرار سے...
طریقے بہت سارے ہیں۔ عبدالصمد صارم نے "تنن تن تنن تن" کی بنیاد پر تقطیع کی ہے۔ تنک دھن والے طریقے میں شاید طبلے کا حصہ رہا ہو گا۔ ایک روایتی عروض ہے اور معتبر اسی کو مانا گیا ہے، اس سے جزوی انحراف پر بھی ایک عروض ہے، ہے وہ بھی عروض۔ پنگل کو اردو پر منطبق کیا گیا، تجربہ وہ بھی ناکام نہیں رہا۔ عروض...
فارسی تراکیب میں عربی فارسی کا اشتراک (بہ شرطِ قواعد) جائز ہے۔ ہندی عربی اور ہندی فارسی کا نہیں؛ اور اگر ہوتا ہے تو وہ ترکیب ہندی قاعدے پر بنے گی، عربی یا فارسی قاعدے پر نہیں۔ ایک اور بات قابلِ توجہ ہے کہ خاص عربی ترکیبی قواعد میں صرف عربی یا معرب اسماء و افعال ہوں گے۔ مزید یہ کہ غیر عربی اسمائے...