یہ تو بتائیں کہ آپ نے اب تک روبوٹکس پر کتنا کام کیا ہوا ہے؟ کیا آپ نے کسی ایک مائیکرو کنٹرولر کی پروگرامنگ میں مہارت حاصل کی ہے؟
مجھے گوجرانوالہ کے متعلق معلوم نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور دوست اس سلسلے میں آپ کی بہتر رہنمائی کر پائیں۔
اپنا مقالہ شئیر کرنے کا شکریہ عبدالحئی صاحب۔ لیکن اس کے صفحات ترچھے کیوں سکین ہوئے ہوئے ہیں؟ دوسرے آپ نے ہاتھ سے کتابت کروائی ہوئی ہے؟ کیا کمپیوٹر کمپوزنگ زیادہ بہتر نہیں رہتی؟
جزاک اللہ خلیل الرحمن صاحب۔ محفل ادب چونکہ بنیادی طور پر ادبی نوعیت کی تحاریر کے لیے مخصوص ہے، اس لیے میں نے یہ مضمون عربی کے اسباق فورم میں منتقل کر دیا ہے۔
مجھے بھی لگتا ہے کہ کوئی براؤزر کیشنگ کا مسئلہ ہے۔ براؤزر کیش ڈیلیٹ کرکے دیکھیں۔ امید ہے کہ اس سے معاملہ ٹھیک ہو جائے گا۔
اردو منظر پر کونسی تھیم استعمال ہوئی ہوئی ہے، اور یہ کھل کیوں نہیں رہا ہے؟