نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو ایڈیٹر سے اردو میں ای میل کریں

    برادرم خلیل یہ پروگرام محض ایک اردو ایڈیٹر ہے جس میں ایک فیچر ای میل بھیجنے کی بھی ہے۔ لیکن اس میں ای میل وصول کرنے اور ان باکس وغیرہ فراہم نہیں کیے گئے ہیں اس لیے اسے ای میل کلائنٹ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ اپنے کمپیوٹر پر اردو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ اس پر اردو لینگویج سپورٹ اور اردو کی بورڈ...
  2. نبیل

    ورڈ پریس میں اردو

    شکریہ سعادت اور مکی برادران۔ یہاں مجھے خیال آیا ہے کہ اردو ویب بلاگ پر ہم ٹیکسٹائل پلگ ان کا استعمال کرتے ہیں جو کہ زیک نے انسٹال کیا تھا۔ اس کے استعمال کے ذریعے انگریزی بلاگ میں اردو مراسلات اور اردو میں تبصرے شائع کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ اس میں کچھ اضافی مارک اپ کوڈ استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن...
  3. نبیل

    ورڈ پریس میں اردو

    زیف، اس مسئلے کا اصل حل بائی لنگول تھیم کا استعمال ہے۔ اس تھیم میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں مواد کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے فی الوقت کوئی ایسی معیاری بائی لنگول تھیم موجود نہیں ہے۔ اس کی وجہ اس کی ڈیمانڈ نہ ہونا ہے۔ چند ایک بلاگرز، جیسے کہ زیک، اپنے بلاگ پر انگریزی اور اردو...
  4. نبیل

    ورڈ پریس میں اردو

    زیف، اس مسئلے کا اصل حل بائی لنگول تھیم کا استعمال ہے۔ اس تھیم میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں مواد کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے فی الوقت کوئی ایسی معیاری بائی لنگول تھیم موجود نہیں ہے۔ اس کی وجہ اس کی ڈیمانڈ نہ ہونا ہے۔ چند ایک بلاگرز، جیسے کہ زیک، اپنے بلاگ پر انگریزی اور اردو...
  5. نبیل

    شام:’ہم جنس خاتون کا بلاگ ایک دھوکہ‘

    شام میں حکومت مخالف مظاہروں کے حوالے سے لکھے جانے والے ایک بلاگ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے مصنف شامی ہم جنس خاتون کی بجائے ایک امریکی شہری ہیں۔ ’دمشق کی گے گرل‘ نامی بلاگ رواں سال فروری میں شروع ہوا تھا اور بظاہر اس میں پچیس سالہ ہم جنس پرست آمنہ عبداللہ العمری کی روزمرہ زندگی کا ذکر...
  6. نبیل

    ایڈیٹر وی بلیٹن 4 کے لیے اردو ایڈیٹر موڈ

    میں نے وی بلیٹن کے نئے ورژن نہیں آزمائے ہیں اس لیے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ویسے بھی یہ ایڈیٹر وزی وگ موڈ میں کام نہیں کرتا ہے۔ آپ وزی وگ ایڈیٹر آف کرکے دیکھیں۔
  7. نبیل

    بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

    گفتگو آگے بڑھانے سے پہلے کچھ انتظار کر لیں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ کچھ الگ دھاگے اس میں سے نکال سکوں۔
  8. نبیل

    ’سی آئی اے ایجنٹس‘ کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

    پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں ملک بھر سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان پاکستانی اور امریکی شہریوں کے خلاف عملی کارروائی کا آغاز دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کارروائی کے بعد سے شروع کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک...
  9. نبیل

    اردو ایڈیٹر سے اردو میں ای میل کریں

    جزاک اللہ پردیسی بھائی۔ اردو ایڈیٹر میں ای میل کی فیچر اب کافی پرانی ہوگئی ہے۔ لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اسے اب بھی کچھ لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ اب انشاءاللہ جلد ہی اردو میں ای میل کرنا کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔ میں ایک اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ تیار کر رہا ہوں جس کے ذریعے براہ راست جی میل اور...
  10. نبیل

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    میں نے ابھی ونڈوز ایکس پی والے انسٹالر کو ایک ورچوئل مشین پر آزما کر دیکھا ہے اور بظاہر یہ درست کام کر رہا ہے۔ یہ واقعی بہت اچھی پیشرفت ہے اور اس کے ذریعے صارفین کو کمپیوٹر پر اردو کے استعمال میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔
  11. نبیل

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    جزاک اللہ خیر بلال۔ یہ بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے۔ میں اسے آزما کر اس کے بارے میں فیڈ بیک فراہم کرتا ہوں۔
  12. نبیل

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    برادرم رانا، کسی کے لیے بھی سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ آپ آیات اور احادیث سے کونسے مطالب اخذ کرنا چاہ رہے ہیں۔ مجھے علم نہیں ہے کہ آپ نے اظہار رائے کی آزادی سے متعلق میری بات کا کیا مطلب لیا ہے۔ ایک مرتبہ احمدیت/قادیانیت پر بحث شروع ہو جائے تو ہمارے لیے اسے قابو کرنا ممکن نہیں رہتا ہے۔ اگر آپ مرزا...
  13. نبیل

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    میں یہاں صرف اب تک کے کام کی اپڈیٹ فراہم کرنا چاہ رہا تھا جو کہ اصل میں ایک ہفتے سے زیادہ پرانا ہو چکا ہے۔ ذیل میں NSIS میں تیار کردہ انسٹالر کا سکرین شاٹ پیش کر رہا ہوں۔ مجھے اصل مسئلہ ونڈوز ایکس پی میں کی بورڈ انسٹال کرنے کے بعد لینگویج بار کو اپڈیٹ کرنے میں پیش آ رہا ہے۔ ونڈوز ایکس پی...
  14. نبیل

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    ابھی تک میں لینکس کے انسٹالر کو ٹیسٹ نہیں کر پایا ہوں۔ :( کچھ اورتجربات میں مصروف رہا تھا اور ونڈوز ایکس کے لیے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر تیار کرنے میں بھی کئی رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔ بہرحال آج ہی اوبنٹو کی ورچوئل مشین سیٹ اپ کرکے لینکس والا انسٹالر چیک کرتا ہوں۔
  15. نبیل

    مظلوم صحیفہ

    میں نے اس تھریڈ کو یہاں منتقل کر دیا ہے۔ براہ مہربانی پوسٹ کرتے وقت زمرہ کا خیال رکھا کریں۔ شکریہ۔
  16. نبیل

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    میرے خیال میں حضرت عیسی علیہ السلام کے دنیا میں واپس آنے کے موضوع پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے اور ثابت کچھ بھی نہیں ہو سکا۔ خیر، میرا یہاں اس بحث میں پڑنے کا ارادہ نہیں ہے، مجھے صرف یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ تھریڈ اب کس نہج پر جا رہا ہے؟
  17. نبیل

    بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

    چونکہ اس تھریڈ میں تاریخی شواہد سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے لہذا میں نے اسے متعلقہ فورم میں منتقل کر دیا ہے۔ رانا صاحب، میں اس بات کی ضرور تعریف کروں گا کہ آپ کا جو عقیدہ ہے ، آپ اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ آپ کو یقیناً اس کا حق بھی حاصل ہے۔ لیکن اس بات کا ضرور خیال رکھیے کہ یہی حق باقیوں کو بھی...
  18. نبیل

    Cms میں اپنی ویب سائیٹ کسے بناتے ہیں

    سی ایم ایس ایک وسیع اصطلاح ہے۔ انٹرنیٹ پر زیادہ تر پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل پر مبنی سی ایم ایس استعمال ہوتے ہیں اور ان میں جملہ، دروپل اور ورڈ پریس زیادہ مقبول ہیں۔ مختلف اوپن سورس اورفری سی ایم ایس کے بارے میں آپ کو اس ربط سے معلومات مل سکتی ہیں اور اسی ربط سے آپ کو متعلقہ سوفٹویر کی...
  19. نبیل

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    بلال، اگر آپ کے تیار کردہ اردو لینگویج انسٹالر میں تمام ضروری فیچرز شامل ہوں تو اس طرح میرا کام بچ جائے گا۔ مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی ہے کہ کی بورڈ انسٹال کرتے ہی لینگویج بار میں خود سے ظاہر ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ msklc کی ہی کوئی فیچر ہو۔ اسے دیکھنا پڑے گا۔ جہاں تک قرانی فونٹ شامل کرنے کا...
  20. نبیل

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    میں نے بھی ابھی تک کوئی خاص نام نہیں سوچا ہے۔ آپ چاہیں تو اپنے بنائے ہوئے کی بورڈ کی طرح اس انسٹالر کا نام بھی پاک سائن رکھ سکتے ہیں۔ ان انسٹال فیچر مہیا کرنا کچھ مشکل ہوگا۔ میں اس انسٹالر میں قرانی فونٹ شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ قرانی فونٹس کا کوئی سٹینڈرڈ دستیاب نہیں ہے اور انہیں استعمال...
Top