نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرایا جاتا رہا ہے اور شاید پھر کبھی ایسا ہو جائے لیکن آخری منزل کا نام ہم نے تو گور، لحد، قبر، "کور" سنا تھا، "دہلی" نہ جانے کب سے ہو گیا۔ :)
  2. محمد وارث

    روشنی ہی روشنی ہیں جس طرف سے دیکھئے

    عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ۔ مقطع لاجواب ہے لیکن میرا دل زیبِ مطلع لے گیا، واہ واہ واہ۔
  3. محمد وارث

    سری لنکا کا دورہ پاکستان

    المعنی فی بطن الشاعر ;)
  4. محمد وارث

    سری لنکا کا دورہ پاکستان

    بیٹنگ کر رہی سےسری لنکن ٹیم ٹاس جیت کر وہ بھی تیسرے ٹی ٹونٹی میں۔
  5. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    چونکہ ان کے تیس تیس نمبرز کے پریکٹیکل ہونے ہیں دوسرے سال، یعنی دونوں سال کے ملا کر 170 تھیوری اور 30 پریکٹیکل کے۔
  6. محمد وارث

    پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

    بریانی سے یاد آیا کہ سیالکوٹ کی بھی ایک بریانی مشہور ہے، "جسے کھا کر ٹیپو سلطان نے انگریزوں کی شکست دی"۔ ویسے سیالکوٹ میں 'کراچی بریانی' اور 'اسٹوڈنٹ بریانی' بھی ملتی ہے۔ :)
  7. محمد وارث

    ذاتی کتب خانہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر 2018 سے خریدی گئی کتب

    میرے ساتھ بھی ایسا کئی بار ہوا ہے لیکن وہ اس وجہ سے کہ میں کئی برس سے آن لائن کتابیں منگوا رہا ہوں سو ایسی کتاب آ جانے کا چانس زیادہ ہوتا ہے سو اب کوئی کتاب آن لائن خریدنے سے پہلے اس کے بارے میں معلومات بھی ویب سے حاصل کرتا ہوں۫۔ باقی اگر دکان یا اسٹال سے خود خریدنی ہو تو مفتی صاحب کا مشورہ درست...
  8. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    آپ سب دوستوں کی نیک خواہشات کے لیے شکرگزار ہوں، بہت شکریہ آپ سب کا۔ کچھ اتنا زیادہ بھی نہیں ہے سید صاحب، میں صبح گھر سے نکلتا ہوں اور شام کو لوٹتا ہوں دنیا کے اکثر باپوں کی طرح، سو ان کی ماں کا ہاتھ اس میں زیادہ ہے۔ جب بچے چھوٹے تھے تو میں سائنس اور ریاضی وغیرہ پڑھایا کرتا تھا، اب بڑے ہو گئے...
  9. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    بڑے بیٹے کا ایف ایس سی پارٹ ون کا رزلٹ آج آ گیا ہے، 85 فیصد نمبرز ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اردو میں ناک کٹوا دی اُس نے۔ بہرحال وہ مستقبل میں میتھ اور فزکس پڑھنا چاہتا ہے اور ان دونوں مضامین میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہے۔ :)
  10. محمد وارث

    پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

    مجھے تو لگتا ہے سروے کا سارا "رولا" لنگر خانوں کی وجہ سے ہے۔ پاکستانی معدے کا خوب استعمال کرتے ہیں اس کو ستیاناس کرنا بھی کہہ سکتے ہیں۔ :)
  11. محمد وارث

    'رم' رمیدن مصدر یعنی رم کرنا سے حال کا صیغہ ہے اور 'ی' ساتھ مخاطب کی یعنی حاضر واحد کی ہے۔

    'رم' رمیدن مصدر یعنی رم کرنا سے حال کا صیغہ ہے اور 'ی' ساتھ مخاطب کی یعنی حاضر واحد کی ہے۔
  12. محمد وارث

    چین نے 400 کرپٹ وزرا کو جیل بھیجا کاش میں 500 کو بھیج سکتا، وزیر اعظم

    پھر تو شاید، سعد رفیق، اسحاق ڈار، شہباز شریف کو بھی موقع مل جائے ہاں نواز شریف بڑے اور اعظم وزیر سے کمتر پر شاید نہ مانیں۔ :)
  13. محمد وارث

    عراق میں نکاحِ متعہ: ’کتنی بار شادی ہوئی اب صحیح تعداد بھی یاد نہیں‘

    مجھے تو یہ دونوں ایک جیسے ہی لگتے ہیں سید صاحب۔ ایک میں نکاح توڑنے کی خواہش دل میں دبائی ہوتی ہے (مسیار)، دوسرے میں نکاح ختم کرنے کا عہد پہلے ہی سے علی الاعلان کر لیا جاتا ہے (متعہ)۔ اور پھر جو وجوہات مسیار کے حق میں بتائی جاتی ہیں وہی وجوہات متعہ کی بھی ہیں۔ اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ متعہ...
  14. محمد وارث

    آج کی تصویر

    میرے خیال میں قرولی کی بجائے شمشیر کا کام ہے یہ۔ :)
  15. محمد وارث

    عراق میں نکاحِ متعہ: ’کتنی بار شادی ہوئی اب صحیح تعداد بھی یاد نہیں‘

    جی مجھے علم نہیں ہے اور نہ ہی شاید اس پر کوئی لٹریچر موجود ہے۔ قرآن مجید یا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حلت و حرمت کے جو احکام ملتے ہیں ان کی عقلی توجیح پر کبھی بحث ہوتی ہے اور اکثر نہیں ہوتی۔
  16. محمد وارث

    عراق میں نکاحِ متعہ: ’کتنی بار شادی ہوئی اب صحیح تعداد بھی یاد نہیں‘

    متعہ یا "عارضی نکاح" کے بارے میں نے بھی یہی سنا ہے کہ اس کی مدت پہلے سے متعین ہوتی ہے اور مدت ختم ہونے کے بعد یہ "نکاحِ متعہ" خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔ مزید یہ بھی سنا ہے کہ متعہ کے نتیجے میں اگر کوئی اولاد ہو جائے تو باپ کی وراثت میں اسی طرح شامل ہوتی ہے جس طرح "مستقل نکاح" کی اولاد۔ اور یہ بھی...
  17. محمد وارث

    صوبہ پنجاب میں مینڈکوں کی فارمنگ کا فیصلہ کر لیا گیا

    ہو سکتا ہے لیکن ظاہر ہے صرف یہ آپشن کمرشلی قابلِ عمل نہیں ہوگا اور یہ "سوغات" تو ہو سکتی ہے لیکن فارمنگ والے شاید ہی اس آپشن یا صرف میڈیکل کالجوں کے آپشن کو سامنے رکھ کر فارمنگ کریں گے۔ نہ تو اتنی کھپت ہوگی اور نہ ہی خاطر خواہ قیمت ملے گی دوسری طرف ایکسپورٹ میں کھپت بھی ہوگی اور قیمت بھی ملے گی۔...
  18. محمد وارث

    صوبہ پنجاب میں مینڈکوں کی فارمنگ کا فیصلہ کر لیا گیا

    فقہہ حنفی اور فقہہ جعفریہ جن دو کی اکثریت پاکستان میں ہے ان دونوں کے نزدیک مینڈک، کچھوے وغیرہ حلال نہیں ہیں سو یہاں قانونی یا شرعی طور پر مسلمانوں کے کھانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کوئی بد نیتی سے کھلا دے تو علیحدہ بات ہے۔
  19. محمد وارث

    صوبہ پنجاب میں مینڈکوں کی فارمنگ کا فیصلہ کر لیا گیا

    مجھے علم نہیں ہے۔ ایکسپورٹ کا آپشن بہرحال قابلِ عمل ہے کیونکہ ایکسپورٹ میں قیمت اچھی ملتی ہے!
  20. محمد وارث

    صوبہ پنجاب میں مینڈکوں کی فارمنگ کا فیصلہ کر لیا گیا

    ایکسپورٹ والا آئیڈیا عمدہ ہے۔ مشرق ِ بعید کے بہت سے لوگ ہر طرح کی سی فوڈ کھاتے ہیں دوسری طرف مشرق بعید کے شافعی مسلمان بھی کافی سی فوڈ کھاتے ہیں اور مینڈک اور کچھوے کا کھانا شاید شافعی مذہب میں حرام نہیں ہے۔ سورة المَائدة ۵:۹۶ - تفسیر ابن کثیر
Top