نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ٹڈی حلال ہے یا حرام؟

    شاید ویکی پیڈیا پر ہے، ایرانی عربوں کی تضحیک اور طعنے کے طور پر ان کو "عرب ملخ خور" کہتے ہیں۔ :)
  2. محمد وارث

    ٹڈی حلال ہے یا حرام؟

    صدیوں سے لوگ اس کو کھا رہے ہیں نہ صرف عرب بہت شوق سے کھاتے ہیں اور مسلمان اسے حلال سمجھتے ہیں بلکہ یہودی بھی اسے "حلال" سمجھتے اور کھاتے ہیں۔ بخاری شریف کی شاید ایک حدیث بھی ہے اس کے کھانے کے متعلق۔ اوور ٹو محفل کے مفتی صاحبان۔ :)
  3. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید شاہ زیب صاحب۔
  4. محمد وارث

    اہل زبان کون؟

    جی بالکل یہی بات ہے۔
  5. محمد وارث

    نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

    لاہور ہاسٹل کے دنوں میں میرے دوستوں نے میری ایک سالگرہ پر مل ملا کر "علی پور کا ایلی" تحفے میں دے کر مجھ سے ٹریٹ لی۔ اگلے ہی دن ایک فیصل آباد کے دوست اٹھا کر لے گئے کیونکہ ابھی میں کوئی اور کتاب پڑھ رہا تھا، ایک ہفتے میں واپس کرنے کا وعدہ چوبیس پچیس سال بعد بھی وفا نہیں ہوا۔ :)
  6. محمد وارث

    نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

    یہ بھی درست ہے، دوستوں سے اگر کتاب کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے تو اسے اپنی "توہین" خیال کرتے ہیں۔ خیر آپ خوش قسمت ہیں کہ کتاب واپس ملنے کے بعد دوستی ختم ہوئی، میری کئی دوستیاں کتاب واپس نہ ملنے کی وجہ سے ختم ہوئیں۔ :)
  7. محمد وارث

    اہل زبان کون؟

    اردو "اہلِ زبان" کے بارے میں ایک رائے، کولمبیا یونیورسٹی کی اردو کی مستند استاد اور اسکالر محترمہ فرانسس پرچیٹ کی، جو انہوں نے اردو عروض پر اپنی کتاب کے تعارف میں لکھی ہے: We said at the end of Chapter 8 in the original print edition (1987) that real ahl-e zabaan were made and not born. That...
  8. محمد وارث

    نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

    کتابوں اور لائبریری سے میری بھی لاتعداد یاد یں وابستہ ہیں: بچپن میں پہلے چھوٹی چھوٹی کہانیاں اور پھر عمران سیریز کے ناولز کرائے پر لے کر پڑھتا رہا۔ کرایہ عام طور پر ایک دن کا ہوتا تھا اور کبھی کوئی کتاب نہیں رکھی۔ کالج کے زمانے میں سیالکوٹ میونسپل (علامہ اقبال ) لائبریری، پاکستان نیشنل سینٹر...
  9. محمد وارث

    اخبار کی کارٹون پر معافی

    آپ کی بات درست ہے لیکن سیاسی اظہار رائے ایک وسیع موضوع ہے اور اس طرح کا جذباتی بھی نہیں ہے جیسی مذہبی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دل آزاری کی جاتی ہے۔ سیاست میں بہت کچھ کہا سنا جا سکتا ہے۔ اور اگر دیکھا جائے تو اس کارٹون میں کچھ ایسا خلافِ واقعہ معاملہ بھی نہیں ہے۔ مودی اور ٹرمپ کی یاری سب...
  10. محمد وارث

    قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کوعمرقید، مفتی عبدالقوی بری

    مجرم کو سزا مل گئی، اچھا ہوا۔ اور مفتی عبدالقوی صاحب کو بالخصوص اور محفل و پاکستان کے مفتیوں کو بالعموم مبارک ہو۔ :)
  11. محمد وارث

    اخبار کی کارٹون پر معافی

    اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کارٹون کیسا ہے۔ لیکن سیاسی اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے سے ضرور پڑتا ہے۔
  12. محمد وارث

    اخبار کی کارٹون پر معافی

    کلاسرا صاحب کےمطابق اخبار نے کارٹونسٹ خالد حسین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
  13. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    جہاں تک مجھے علم ہے جناب م حمزہ صاحب کا تعلق انڈین کشمیر سے ہے، بسلسلہ روزگار ریاض میں مقیم ہیں یا تھے لیکن بہت دنوں سے یہاں محفل پر نظر نہیں آئے۔ یہ بھی علم نہیں کہ اس وقت وہ سعودی عرب میں ہیں یا کشمیر میں محصور ہو چکے ہیں، اللہ کرے خیریت سے ہوں۔
  14. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    جی نہیں، میں ایسی کرتوتوں سے نابلد ہوں۔ :)
  15. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

  16. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    بلاشبہ! :)
  17. محمد وارث

    جنسی گھٹن اور ہماری نوجوان نسل کا المیہ

    جو نتیجہ آپ دے رہے ہیں وہ کالم نگار نے کہیں نہیں لکھا۔ اگر کالم نگار کا مطلب بھی یہی ہے جو آپ نکال رہے ہیں تو موصوف کو واضح لکھنا چاہیئے تھا کہ کیا مسئلہ ہے اور کیا حل ہے۔ یہ کالم تو ایک جنرل سا کالم ہے اور ظاہر ہے کروڑوں کی آبادی میں کثیر تعداد میں نوجوان ایسے زندگی نہیں گزارتے۔
  18. محمد وارث

    جوش ملیح آبادی کی اک رباعی تشریح چاہتا ہوں

    جوش کا بس نہیں چلا جو اس "صہبا مردودہ" کو رضی اللہ تعالیٰ عنہا تک محدود کر دیا، مجھے تو لگتا ہے وہ اس کو سمجھتے 'علیہا السلام' ہی تھے، بس رباعی کی بحر کی وجہ سے ہاتھ روک لیا ۔ :)
Top