یوں تو کچھ شعرا نے اردو عروض کی بحروں میں پنجابی شاعری کرنے کی کوشش بھی کی ہے لیکن پنجابی عروض ایک بالکل مختلف علم ہے جو کہ سنسکرت کے عروضی نظام کے تابع ہے اور "پنگل" کہلاتا ہے۔ پنگل میں اور اردو عروض میں کچھ بحریں کہیں آپس میں مل بھی جاتی ہیں لیکن پنگل کا نظام بالکل علیحدہ ہے اور بحروں یا...