نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت بہت شکریہ! بہت نوازش ، تابش بھائی ! اللہ خوش رکھے ۔ تابش بھائی ، ان میں سے اکثر اشعار ایک ہی نشست کے ہیں ۔ ویسے عام طور پر تو میں اشعار لکھ کر ایک آدھ سال کے لئے پال میں لگادیتا ہوں ۔ اتنے عرصے میں ان کا حسن و قبح واضح ہوجاتا ہے اور انتخاب میں آسانی رہتی ہے ۔ لیکن یہ غزل بس کچی ہی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    2020 کی بہترین کتاب

    نئی نسل اور موجودہ نظامِ تعلیم کے بارے میں جن مشاہدات کا میں نے ذکر کیا وہ کسی حد تک آفاقی ہیں اور چند استثنیات کے علاوہ امریکی معاشرے پر بھی ان کا اطلاق کیا جاسکتا ہے ۔ البتہ وجوہات کا فرق ہے اور تناسب کا فرق بھی ہے ۔ یہاں فلموں اور ٹی وی اور اسپورٹس انڈسٹری نے ذہن سازی کو روکا ہوا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    شمشاد بھائی ، لگتا ہے کہ یہ مراسلہ لکھتے وقت آپ کو شدید بھوک لگ رہی تھی ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    :):):) آپ کے عدسے پاکستان ساختہ ہونگے ۔ میڈ اِن جاپان والے لگوائیے نا ، راحل بھائی ۔ اور پھر دیکھئے: مجنوں نظر آتی ہے ، لیلیٰ نظر آتا ہے
  5. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    مجھے تو سر درد شروع ہوگیا تھا ۔ میں نے گھبرا کر دو چار روز بعد ہی لگانا بند کردیا ۔ کچھ عرصے بعد پھر آزمایا اور پھر یہ خیال ترک ہی کردیا ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    سائنسدانوں نے ’’مختصر ترین وقت‘‘ کی پیمائش کرلی

    یہ لیجئے ، سائنسدانوں نے میرا ایک نظریہ اور غلط ثابت کردیا ۔ میں تو سمجھتا تھا کہ مختصر ترین وقت جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک کا ہوتا ہے ۔:cry:
  7. ظہیراحمدظہیر

    2020 کی بہترین کتاب

    احمد بھائی ، اب مصروف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ شروع کی زندگی میں بہت وقت ضائع کیا ۔ یہ بات بہت دیر سے سمجھ میں آتی ہے کہ ہر آدمی کو زندگی میں کچھ ضروری کام نبٹاکر جانا ہوتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ زندگی کا دورانیہ تو معین ہے سو جتنی دیر سے آدمی کو اس کا احساس ہوتا ہے اسے پھر اتنا ہی مصروف ہونا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    ایک دو غزلہ احباب محفل کے ذوق کی نذر ہے ۔ اس میں پہلی غزل مسلسل ہے ۔ آپ اہل ذوق کی آراء اور تبصرے میرے سخن کے لئے ہمیشہ روشنی اور روشنائی کا کام دیتے ہیں ۔ امید ہے کہ آپ کو کچھ اشعار ضرور پسند آئیں گے ۔ ٭٭٭ عشق پھر سے مجھے نیا کر دے ہر بھرے زخم کو ہرا کر دے آسرا چھین لے مسیحا کا مجھے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    جس پل سے ترا عشق ہمیں دان ہوا ہے

    عنادل نہ صرف خود منقار زیرِ پر ہیں بلکہ کوشش کرتی ہیں کہ کنجشک و عصافیر و زاغ و زغن وغیرہم کو بھی کچھ نہ بولنے دیں۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    جس پل سے ترا عشق ہمیں دان ہوا ہے

    واہ واہ! اچھی غزل ہے عاطف بھائی ! کئی اچھے اشعار ہیں ۔ بہت خوب!
  11. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    ہر وقت معنک نظر آنے کی ضرورت نہیں ہے ، احمد بھائی ۔ :):):) اگر نزدیک کی عینک ہے (یعنی پڑھنے کا چشمہ) تو پھر بوقتِ ضرورت ہی لگائیں ۔ نہ لگانے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ مسئلہ تو میرے ساتھ ہے ۔ پچھلے تین چار سالوں سے کتاب پڑھنے کے لئے اب عینک لگانا پڑتی ہے ( اچھی بات یہ ہے کہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    معان بھائی ، کیا آپ وحدت الوجود کا عقیدہ رکھتے ہیں؟ - :)

    معان بھائی ، کیا آپ وحدت الوجود کا عقیدہ رکھتے ہیں؟ - :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    کبھی آنکھوں سے کوئی خواب بچھڑ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ آس میں صبح کی مہتاب بچھڑ جاتا ہے

    کبھی آنکھوں سے کوئی خواب بچھڑ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ آس میں صبح کی مہتاب بچھڑ جاتا ہے
  14. ظہیراحمدظہیر

    اگر آپ کہیں تو میں مداوا شروع کروں ؟

    اگر آپ کہیں تو میں مداوا شروع کروں ؟
  15. ظہیراحمدظہیر

    قوم تصوف اور فلسفہ کے پیچیدہ امراض کا شکار ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ بعض لوگ پیچیدہ کتابوں میں بھی...

    قوم تصوف اور فلسفہ کے پیچیدہ امراض کا شکار ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ بعض لوگ پیچیدہ کتابوں میں بھی مبتلا ہوگئے ہیں ۔ اللہ اپنا رحم فرمائے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    مان لیا ۔ لیکن آپ کی بات میں عموماً جلیبی کی خصوصیات ہوتی ہیں ۔ میٹھی ، رس بھری اور چکردار !

    مان لیا ۔ لیکن آپ کی بات میں عموماً جلیبی کی خصوصیات ہوتی ہیں ۔ میٹھی ، رس بھری اور چکردار !
  17. ظہیراحمدظہیر

    2020 کی بہترین کتاب

    احمد بھائی ، کوئی پوری کتاب پڑھے ہوئے تو زمانہ ہوا ۔ البتہ ضرورتاً مختلف کتب اور رسائل حوالہ جات وغیرہ کے لئے دیکھتا رہتا ہوں بلکہ روزانہ ہی کچھ نہ کچھ دیکھتا ہوں ۔ زیادہ تر پیشہ ورانہ لٹریچر ، یا پھر مذہبی اور ادبی کتب وغیرہ زیرِ نظر رہتی ہیں ۔ بہت سالوں سے میں غیر نصابی اور تفریحی کتابیں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    احمد محمد بھائی ، کل کچھ فرصت ملنے کا امکان ہے ۔ ان شاء اللہ کل آپ کو ۲۰۲۰ کی تازہ غزل پڑھواتے ہیں ۔

    احمد محمد بھائی ، کل کچھ فرصت ملنے کا امکان ہے ۔ ان شاء اللہ کل آپ کو ۲۰۲۰ کی تازہ غزل پڑھواتے ہیں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    فاخر رضا بھائی ، آپ ہی نے تو کہا تھا کہ غلطی سے غلط بٹن دب گیا ۔ اس غلط بٹن دبنےکے لئے "غلط بٹانی" استعمال کیا تھا ۔ :):):) لگتا ہے آج کل آپ ہنسنے کے موڈ میں نہیں ہیں ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    معذرت کی ضرورت ہی نہیں ہے فاخر رضا بھائی ۔ مجھے تو پہلے ہی علم تھا اور میں نے لکھ دیا تھا۔ جلدی میں اس طرح کی "غلط بٹانی" ہوجاتی ہے ۔ :):):) میں بھی اس کا مرتکب ہوچکا ہوں ایک دفعہ ۔
Top