نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    بڑی نوازش ، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! بہت ممنون ہوں ۔ شاعروں کی طرف سے داد خصوصی ہوتی ہے ۔ بہت شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
  2. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    نین بھائی ، یہ ماچس کون سی استعمال کرتے ہیں آپ؟! :D بس اپنی معلومات کے لئے پوچھ رہا ہوں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    تو پھر کمیشن کا کچھ آسرا رکھا جائے ۔۔۔۔۔ یا پھر اپنی اس نیرنگیِ خیال پر " ایں خیال است و محال است و جنوں" پڑھ لیا جائے ۔ ویسے تو آپ کے مراسلے کے آخر میں لگے شتونگڑے دیکھ کر اس سوال کا پیشگی جواب معلوم ہو ہی گیا ہے ۔ :D
  4. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    آپ کی تمام باتیں بجا اور درست ہیں سیما آپا ۔ الحمدللہ کام سے ریٹائرمنٹ تو ابھی دور ہے اور زندگی سے تو تادمِ زندگی ریٹائر ہونا ممکن نہیں ۔ البتہ شاعری سے نیم ریٹائر ہوگیا ہوں کہ اب کہنے کو زیادہ کچھ باقی جو نہیں رہا ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    بہت خوب ، راحل بھائی ! اچھے اشعار ہیں ! خوبصورت زمین ہے ! راحل بھائی ، دوسرے شعر میں ایں کے بجائے آں کردیجئے ۔ پہلے مصرع میں حرفِ صلہ "جس کی" استعمال کرنے کے بعد دوسرے مصرع میں "اُس دعا" کا محل ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    بالکل غلط! کوئی آسان نہیں ہے یہ ۔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔

    بالکل غلط! کوئی آسان نہیں ہے یہ ۔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: صریرِ خامۂ فطرت کا تو ہی نقشِ اعظم ہے

    تابش بھائی ، معذرت ! میں اپنا سوال ٹھیک سے نہیں سمجھا سکا ۔ جو آپ نے لکھا وہ تو معلوم ہے اور مجھ سمیت سبھی استعمال کرتے ہیں ۔ میرا سوال اس بارے میں تھا کہ لفظ کے آخر میں اگر بڑی "ے" ہو تو اس کے بعد واؤ عطف کا اشباع کبھی نظر سے نہیں گزرا ۔ مےِ ناب ، مےِ سرخ وغیرہ تو نظر آتے ہیں ۔ یعنی کسرہ کا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    طرحی کلام برائے آن لائن مشاعرہ

    واہ! بہت خوب! جناب ایم طارق مصطفےٰ صاحب ، بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے رونق بخشتے رہیں گے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    میری شاعری ، استاد محترم سے اصلاح کے بعد ۔

    واہ واہ واہ واہ!!! معان بھائی کیا بات ہے ! بہت ہی اچھی غزلیں دونوں! یعنی یہ خوشگوار واقعہ ہوئے دوسال ہوگئے اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔ تو میری غفلت کی انتہا ہوگئی ۔ آج بزمِ سخن میں یہ دھاگا اوپر نظر آیا تو نظر پڑی ۔ براہِ کرم آئندہ غزل پوسٹ کرتے وقت مجھے ضرور ٹیگ کیجئے گا ۔ اللہ آپ کو...
  10. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    نوازش، بہت شکریہ ذیشان بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ آپ جیسے صاحبِ ذوق کی داد بہت معنی رکھتی ہے میرے لئے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے !
  11. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    میری تمام شاعری اردو محفل پر موجود ہے ۔ آپ ظہیراحمدظہیر لکھ کر تلاش کریں گی تو مل جائے گی ۔ میں فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ کا ممبر نہیں ہوں یعنی اس ویبگاہ کے علاوہ میرا کلام کہیں اور نہیں ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ بعض لوگوں نے میری غزلوں اور اشعار کو جون ایلیا ، محسن نقوی اور دیگر ناموں سے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    بہت بہت شکریہ نخبیٰ عرفان صاحبہ ! بہت ممنون ہوں ۔ بزمِ سخن میں خوش آمدید !
  13. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    اللہ کا شکر ہے کہ میں فیشن اور ٹرینڈ وغیرہ کو فالو نہیں کرتا ۔ :D
  14. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    بہت بہت شکریہ سیما آپا ! خوشی ہوئی کہ آپ کو نظم پسند آئی ۔ یہ ان دنوں کی شاعری ہے کہ تقریباً ہر روز ہی شعر لکھے جاتے تھے ۔ اب تو شاعری سے نیم ریٹائر ہوگئے ۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    مقبول بھائی ، مزاح برطرف ۔ آپ کی محبت بھری مخلصانہ تجویز پر بہت ممنو ن ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ آمین ۔ آپ محبتی آدمی ہیں ۔ لیکن بھائی میرے ، مشہور ہونا کیا ایسا ضروری ہے؟ بالکل ضروری نہیں ہے ۔ شعر و شاعری تو ایک مشغلہ ہے ۔ زندگی میں اور بہت سارے اہم اور ضروری...
  16. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    مقبول ، آپ نے حد کراس نہیں کی بلکہ اپنی شامت کو آواز دی ہے ۔ میں کل ہی اٹھارہ غزلیں ترنم سے ریکارڈ کرواکے آپ کو سننے کے لئے بھجوارہا ہوں ۔ غزلیں تو بحرِ متشامت مدقوق مضاعف میں ہیں لیکن ترنم خالص میری اپنی ایجاد ہے ۔ میں نے مالکونس میں بھیم پلاس اور جے جے ونتی کی آمیزش کرکے اس میں...
  17. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    جاسمن دِیدی ! یہ نظم آپ کی ہوئی ۔ میری طرف سے پوری اجازت ہے جہاں چاہیں اپنے نام سے سنادیں ۔ بہنوں کا مطالبہ کون رد کرسکتا ہے بھلا ؟ :):):) دو تین نظمیں اس زمانے کی اور ہیں لیکن مجھے کچھ عام سی اور سطحی سی محسوس ہوتی ہیں ۔ آپ کو کسی دن بھیج دوں گا ۔ آپ خود ہی فیصلہ کرلیجئے گا کہ سوختنی ہیں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    اور وہ جو میں نے اتنا سارا زرِ کثیر دے کر یہ سب کچھ ذوالقرنین سے لکھوایا ہے اس کا کیا ہو گا ۔ اگر اس کی وصولی کا کچھ انتظام ہوجائے تو میں بھجوادیتا ہوں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    آپ سے یہ دوسری دفعہ داد وصول رہا ہوں ۔ :):):) احمد بھائی ، آپ کی محبت ہے ! آپ کی طرف سے سند پا کر ہی اس نظم کو یہاں لگانے کا حوصلہ ہوا ۔ ورنہ اسے سطحی کلام کے ذیل میں ہی رکھا ہوا تھا ۔ اب احباب کے تبصرے دیکھ کر خیال آرہا ہے کہ اس طرز کا کلام کچھ ایسا برا بھی نہیں ۔ کبھی کبھار چلتا ہے ۔...
  20. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    بالکل درست کہا ۔ بیس سال پرانی ہے تو جوان ہی کہلائے گی ۔ :):):) داد کے لئے ممنون ہوں ، رضوی صاحب!
Top