نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    بہت بہت شکریہ! واہ! یہ تو ایموجی کی لغت کا ربط دیدیا آپ نے ۔ خیر اب ان شتونگڑوں کے بارے میں اتنا تجسس بھی نہیں ہے کہ باقاعدہ لغت میں دیکھ کر وقت برباد کیا جائے ۔ لیکن آپ کا بہت بہت شکریہ ! ربط محفوظ کرلیتا ہوں ۔ ہوسکتا ہے کبھی کام آہی جائے ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    سید صاحب ، امید ہے کہ ہمیں یہ پیچیدہ نمونے تحریر میں ٹانکنے کی ضرورت کبھی پیش نہیں آئے گی ۔ :) لیکن یہ شتونگڑے اکثر مراسلوں میں لگے ہوئے ملتے ہیں تو ضروری جانا کہ ان کا مطلب معلو م ہو ۔ لیکن آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر لگ رہا ہے کہ ان شتونگڑوں کے لگانے کا کوئی خاص قاعدہ نہیں ہے ۔ بس جیسا موڈ ہوا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    اداکارہ تمنا؟! ہیں راحل بھائی ؟!
  4. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    :barefoot: مطلب یہ شتونگڑہ تو صرف مسجد میں بیٹھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    فاخر رضا بھائی ، لگتا ہے آپ کے ماؤس نے محولہ بالا مراسلے پر غلط شتونگڑا دبادیا ۔ یا پھر واقعی آپ کو ہماری بات پسند نہیں آئی؟!
  6. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    اتنی فضول خرچی ٹھیک نہیں ہے عبدالقیوم بھائی ! ایک ساتھ اتنے سارے بلب جلادیئے ! جب بجلی کا بل آئے گا تو کسی نہ کسی کا فیوز ضرور بھک سے اُڑے گا ۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

    اللہ کرے موئے قلم اور بھی رنگیں! بہت دنوں بعد پھر آپ کے شہ پارے دیکھے عاطف بھائی ۔ اچھا لگا ۔ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں ۔۔۔۔۔۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

    بیل شاید "بیلن" سے گھبرایا ہوا ہے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ندیوں کے بجائے ندّی کہیں بیٹا ۔ ایک سمندر کی نسبت سے ایک ندی

    ندیوں کے بجائے ندّی کہیں بیٹا ۔ ایک سمندر کی نسبت سے ایک ندی
  10. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: صریرِ خامۂ فطرت کا تو ہی نقشِ اعظم ہے

    کیا خوبصورت نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے!!!! نظرلکھنوی کی لفظیات اور قدرتِ کلام کے کیا کہنے ! ہزاروں فتنہ ہائے دہر میں محصور ہوں لیکن تمہارے ذکر کے صدقے سکونِ دل فراہم ہے سبحان اللہ ، سبحان اللہ ! تابش بھائی ، کے و جم والے شعر کو ایک دفعہ پھر دیکھ لیجئے گا ۔ کسرہ کا اِشباع تو عام بات...
  11. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    یعنی یہ تو ایک نیا جہانِ معنی دریافت ہوگیا ۔ اب ایک ایک نمونے پر انگلی رکھ رکھ کر دیکھ رہا ہوں تو کیا کیا نظر آرہا ہے ۔ محلِ استعمال بھی شاید سمجھ میں آہی جائے گا ۔ اب اس :barefoot: کا کیا مطلب ہوا ؟! اسے کس موقع پر استعمال کیا جاتا ہے؟!
  12. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    زبردست، یہ تو بڑا آسان ہے ۔ وضاحت انگریزی میں لکھی ہوئی آرہی ہے ۔ بہت بہت شکریہ!
  13. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    اب کوئی اللہ کا بندہ اس مراسلے پر بھی روشنی ڈال دے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    ماضی دفتر :):):) بہت خوب لاریب اخلاص!
  15. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    ارے نہیں نہیں عاطف بھائی، اندرونِ خانہ کا کچھ ذکر نہیں ہے ۔ اس سے پہلے کہ آپ کا رہوارِ خیال ہیاں سے ہُواں کو نکل جائے میں تھوڑی سی وضاحت کردیتا ہوں ۔ :) شاید تابش بھائی سے ایک دفعہ کسی لڑی میں دورانِ گفتگو یہ ذکر آگیا تھا کہ میں نے مشاعروں اور شاعروں سے دوری کیوں اختیار کی ۔ وہ لڑی تو...
  16. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    بہت بہت شکریہ لا المیٰ صاحبہ ! آپ جیسے قلمکار کی طرف سے داد و تحسین میرے لئے باعثِ اعزاز ہے ۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔ نظم پر آپ کے تبصرے سے اختلاف ممکن نہیں ۔ بس بات یہ ہے کہ زندگی میں بعض فیصلے دل کے بجائے دماغ سے کرنے پڑجاتے ہیں اور یہ کمبخت دماغ بعض اوقات نمعلوم کہاں سے کیسے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    آمین! یارب آمین! اللہ کریم و رحیم آپ کی دعا قبول فرمائے راحل بھائی ۔ میں آپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں ۔ اُخروی کامیابی کی دعا سے بڑھ کر اور کوئی دعا نہیں ہوسکتی ۔ اللہ کریم یہ دعا آپ کے حق میں بھی قبول فرمائے ۔ آمین ۔ شاعری کے بارے میں حسن ِ ظن کا بھی بہت شکریہ ۔ یہ آپ کی محبت اور وسیع القلبی ہے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہم ترا ذکرِ طرحدار لکھا کرتے تھے

    بہت شکریہ لاریب بٹیا ! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے!
  19. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    بعض محفلین جو اپنے مراسلوں میں مختلف قسم کی ایموجی (المعروف بہ شتونگڑہ) لگاتے ہیں ان میں سے اکثر کا مطلب مجھے نہیں معلوم ۔ اگر کوئی محفلین ان شتونگڑوں کے معنی اور محلِ استعمال پر سفید رنگ کی روشنی ڈال دے توبیحدکرم ہوگا ۔ ( البتہ لیزر بیم سے پرہیز کیا جاوے کہ ہماری ٹِپنیاں ذرا کمزور...
  20. ظہیراحمدظہیر

    نحیف جسم پہ ہجرِگران ٹوٹ پڑا

    راحل بھائی ، نصیر ترابی صاحب سے منسوب کردہ اس اقتباس پر وجۂ اعتراض اور باعثِ حیرت یہ بعض اساتذہ والا ٹکڑا نہیں تھا بلکہ ان کا یہ بیان تھا کہ: " فارسی و عربی میں چونکہ "ن" بغیر نقطے کے مستعمل نہیں، یعنی "نون غُنّہ" نہیں ہوتا ۔۔۔" ۔ یہ انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے ۔ عربی میں تو نون غنہ نہیں ہوتا...
Top