شرحِ شتونگڑہ

سید عمران

محفلین
اور اگر کسی کی لگائی بجھائی بلکہ تمام کارستانیاں جو بغیر ایک معصوم کے علم میں لائے بغیر پلان کی جارہی ہوں کسی کا دل چاہے کہ وہ سب من و عن اہلِ معاملہ کے گوش گذار کر دی جائیں۔:rose: تو کون سا شتونگڑہ جذبات سے لگا کھاتا ہے :)
یہ والا:
:atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 
شتونگڑوں پر لاکھ ماؤس رکھ کر ان کی تفصیلات دیکھیں مگر زبانی کبھی یاد نہیں ہوں گی۔۔۔
انہیں استعمال کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جب جذبات کا سمندر چڑھا ہوا ہو۔۔۔
چاہے خوشی کے ہوں یا غیظ و غضب کے۔۔۔
تو شتونگڑوں کی صرف ظاہری شکل و صورت پر جائیں۔۔۔
ان کی خاصیتیں پڑھنے بیٹھ گئے تو نہ صرف آپ کا وقت برباد ہوگا بلکہ چڑھے ہوئے جذبات کا سمندر بھی اتر جائے گا۔۔۔
پھر آپ کہیں گے کہ لاحول بھیجو ان پر اور کسی ڈھنگ کے کام میں لگ جاؤ۔۔۔
لیکن اس نسخہ پر عمل کرنے سے بعض اوقات آپ کے پوشیدہ جذبات اندر ہی اندر پکتے رہیں گے۔۔۔
آگے چل کر یہ انتہائی ذہنی و جسمانی عوارض لاحق ہونے کا باعث بن سکتے ہیں۔۔۔
لہٰذا سنہری اصول یہی ہے کہ شتونگڑوں کا دروازہ کھولیں جیسے طلسم ہوشربا میں ہفت بلا کا دروازہ کھولا جاتا ہے۔۔۔
پھر شتونگڑہ کی ظاہری شکل و صورت جو آپ کو اپنے جذبات سے لگّا کھاتی نظر آئے منتخب کریں۔۔۔
مثلاً یہ والا شتونگڑہ بنانے والے نے چاہے جس مقصد کے لیے بنایا ہو آپ اس پر ہرگز نظر نہ کریں۔۔۔
محض اپنے مذمومہ مقاصد کے لیے اسے استعمال کریں جیسے ٹھکائی لگانے کی دھمکی دینے کے لیے!!!
:timeout::timeout::timeout:
آپ کی بات سے ہم تو متفق نہیں،
اگر آپ کی کہی باتیں درست ہیں تو آپ ہمارے ایک مخصوص شتونگڑہ پر کاہے ناراض ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین

سید عمران

محفلین
بہت ہیجان خیز ایموجی ہے...
عدنان بھائی کی پسندیدہ ہے...
لاحول ولا قوۃ!!!
اپنے اپنے ذوق کے مطابق سمجھیں کہ لاحول ایموجی کے لیے پڑھی ہے یا بھیا کے لیے!!!
 
سید عمران

محفلین
ایک ایک کر کے ساتی ایموجیاں لگاتا جاتا ہوں اور انگلیاں آپ کی نبض پر رکھ لیتا ہوں ۔
پھر دیکھتا ہوں کون سی ایموجی پر نبض پھڑکتی ہے یا ڈوبتی ہے ۔ :eyerolling:
اتنی محنت کرنے کے بجائے بھیا سے پیار محبت کی کوئی گل بات کرلیں...
پھر قدرت کا تماشا آپ بھی دیکھیں ہم بھی دیکھیں!!!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لیں ۔۔۔۔ ظہیر بھائی۔۔۔ کیا ’ہی‘ یاد کریں گے۔

jhkh.jpg
اتنی فضول خرچی ٹھیک نہیں ہے عبدالقیوم بھائی ! ایک ساتھ اتنے سارے بلب جلادیئے !
جب بجلی کا بل آئے گا تو کسی نہ کسی کا فیوز ضرور بھک سے اُڑے گا ۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی یہ تو ایک نیا جہانِ معنی دریافت ہوگیا ۔ اب ایک ایک نمونے پر انگلی رکھ رکھ کر دیکھ رہا ہوں تو کیا کیا نظر آرہا ہے ۔ محلِ استعمال بھی شاید سمجھ میں آہی جائے گا ۔
اب اس :barefoot: کا کیا مطلب ہوا ؟! اسے کس موقع پر استعمال کیا جاتا ہے؟!
فاخر رضا بھائی ، لگتا ہے آپ کے ماؤس نے محولہ بالا مراسلے پر غلط شتونگڑا دبادیا ۔ یا پھر واقعی آپ کو ہماری بات پسند نہیں آئی؟!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شتونگڑوں پر لاکھ ماؤس رکھ کر ان کی تفصیلات دیکھیں مگر زبانی کبھی یاد نہیں ہوں گی۔۔۔
انہیں استعمال کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جب جذبات کا سمندر چڑھا ہوا ہو۔۔۔
چاہے خوشی کے ہوں یا غیظ و غضب کے۔۔۔
تو شتونگڑوں کی صرف ظاہری شکل و صورت پر جائیں۔۔۔
ان کی خاصیتیں پڑھنے بیٹھ گئے تو نہ صرف آپ کا وقت برباد ہوگا بلکہ چڑھے ہوئے جذبات کا سمندر بھی اتر جائے گا۔۔۔
پھر آپ کہیں گے کہ لاحول بھیجو ان پر اور کسی ڈھنگ کے کام میں لگ جاؤ۔۔۔
لیکن اس نسخہ پر عمل کرنے سے بعض اوقات آپ کے پوشیدہ جذبات اندر ہی اندر پکتے رہیں گے۔۔۔
آگے چل کر یہ انتہائی ذہنی و جسمانی عوارض لاحق ہونے کا باعث بن سکتے ہیں۔۔۔
لہٰذا سنہری اصول یہی ہے کہ شتونگڑوں کا دروازہ کھولیں جیسے طلسم ہوشربا میں ہفت بلا کا دروازہ کھولا جاتا ہے۔۔۔
پھر شتونگڑہ کی ظاہری شکل و صورت جو آپ کو اپنے جذبات سے لگّا کھاتی نظر آئے منتخب کریں۔۔۔
مثلاً یہ والا شتونگڑہ بنانے والے نے چاہے جس مقصد کے لیے بنایا ہو آپ اس پر ہرگز نظر نہ کریں۔۔۔
محض اپنے مذمومہ مقاصد کے لیے اسے استعمال کریں جیسے ٹھکائی لگانے کی دھمکی دینے کے لیے!!!
:timeout::timeout::timeout:
سید صاحب ، امید ہے کہ ہمیں یہ پیچیدہ نمونے تحریر میں ٹانکنے کی ضرورت کبھی پیش نہیں آئے گی ۔ :) لیکن یہ شتونگڑے اکثر مراسلوں میں لگے ہوئے ملتے ہیں تو ضروری جانا کہ ان کا مطلب معلو م ہو ۔ لیکن آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر لگ رہا ہے کہ ان شتونگڑوں کے لگانے کا کوئی خاص قاعدہ نہیں ہے ۔ بس جیسا موڈ ہوا اور جو نظر آیا لگادیا ۔ کیا میں ٹھیک سمجھا؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
The foot emoji is frequently used in reference to all things foot-related, figuratively and literally. This includes walking. It can be used to say that they are walking to or from somewhere. It is also sometimes interpreted as walking barefoot through the sand on a beach.

Foot emoji | Dictionary.com
بہت بہت شکریہ! واہ! یہ تو ایموجی کی لغت کا ربط دیدیا آپ نے ۔ خیر اب ان شتونگڑوں کے بارے میں اتنا تجسس بھی نہیں ہے کہ باقاعدہ لغت میں دیکھ کر وقت برباد کیا جائے ۔ لیکن آپ کا بہت بہت شکریہ ! ربط محفوظ کرلیتا ہوں ۔ ہوسکتا ہے کبھی کام آہی جائے ۔ :)
 
Top