نتائج تلاش

  1. نبیل

    ڈیٹا لائف انجن کے لیے اردو سے رومن کنورٹر

    جی ایسا ہو سکے تو بہت اچھا ہوگا۔ ہم آپ کے کام کے منتظر رہیں گے۔ اردو سپیچ ریکگنیشن کے سلسلے میں اگر پیشرفت ہو جائے تو اس سے اردو مواد کو برقیانے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
  2. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    شمشاد بھائی، فی الحال مسقبل قریب میں ایسا کوئی کنورٹر دستیاب ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ ہیکر نے اردو سے رومن کنورٹر کا ذکر کیا ہے جس سے ٹائپنگ کا کام کم نہیں ہو سکے گا۔
  3. نبیل

    ڈیٹا لائف انجن کے لیے اردو سے رومن کنورٹر

    السلام علیکم ہیکر صاحب، جزاک اللہ خیر۔ میں نے اس پوسٹ کو علیحدہ موضوع میں منتقل کر دیا ہے تاکہ اس پر علیحدہ سے تفصیلی بات کی جا سکے۔ اس کو آزما کر ہی اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اردو سے رومن کنورژن پر یہاں فورم میں کئی مرتبہ گفتگو ہو چکی ہے اور اس قسم کے ایک اچھے کنورٹر کی ہمیں...
  4. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    ہیکر میں نے آپ کی اردو سے رومن کنورٹر والی تحریر کو اس ربط پر نئے موضوع میں منتقل کر دیا ہے۔ وہاں اس کےبارے میں گفتگو کی جا سکتی ہے۔
  5. نبیل

    جمیل خط نما: آٹھ ماہ میں پچاس ہزار سے زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ

    زبردست ابن سعید۔ بہت مبارک ہو، آپ کو اور آپ کے ساتھ اس کاوش میں شریک تمام ساتھیوں کو۔
  6. نبیل

    چھٹی سالگرہ تبصرہ: اردو محفل کی چھٹی ( سالگرہ )

    آہم۔۔ کہانی کچھ آگے بڑھ نہیں رہی۔ چلو کچھ لقمہ دیتے ہیں۔ سیالکوٹ میں بین الاقوامی مشاعرہ ہو رہا تھا۔ دنیا بھر سے قلمکار اورشعرا اکٹھے ہوئے ہوئے تھے اور اپنے اپنے شاہکار کلام کے نمونے پیش کر رہے تھے اور حاضرین مشاعرہ سے داد وصول کر رہے تھے۔ اسی مشاعرے میں ایک عجیب سا واقعہ پیش آ رہا تھا۔ ہر...
  7. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    جناب یہ ہم ہیں، سعید بھائی نہیں۔ اور وہ بھی اصل میں سعید صاحب کے صاحبزادے میاں سعود ابن سعید ہیں۔ بہرحال کچھ کوشش کرکے جاوا سکرپٹ میں اردو ایڈیٹر کی گنجائش بنائی جا سکتی ہے۔ اسی فورم کے سلسلے میں مجھے ایسا کئی بار کرنا پڑا ہے۔
  8. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    میں یہاں صرف گیس ورک سے ہی کام چلا سکتا ہوں۔ ذیل کا ہیک آزما کر دیکھیں۔ - فائل dle_js.js میں ذیل کا کوڈ ڈھونڈیں <br /><br /><textarea name='dle-promt-text' id='dle-promt-text' class='ui-widget-content ui-corner-all' style='width:97%;height:100px; padding: .4em;'></textarea></div> اور...
  9. نبیل

    مبارکباد میری دوسری بیٹی کی پیدائش!اسلامی نام تجویز کریں

    ہو سکتا ہے کہ نوصیبا سے ملتا جلتا کوئی نام مل جائے، لیکن میری دانست میں قافیہ ملانے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، بلکہ اچھا نام رکھنا چاہیے۔ میں نے کئی لوگوں کو بچوں کے صرف اسی وجہ سے مہمل نام رکھتے دیکھا ہے کہ وہ کسی ایک خاص حرف سے شروع ہونے والے یا اس پر ختم ہونے والے الفاظ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔
  10. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    اس سکرین شاٹ کو ملاحظہ فرمائیں۔ اس پاپ اپ ڈائیلاگ میں بھی اردو ایڈیٹر کام کر رہا ہے۔ میں نے فائربگ کنسول میں ایک جاواسکرپٹ فنکشن کال کیا ہے جس کے ذریعے اس ٹیکسٹ ایریا میں بھی اردو ایڈیٹر انٹگریٹ ہو گیا ہے۔ اسی کوڈ کو وہاں استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی جہاں یہ ڈائیلاگ کال کیا جا رہا ہے...
  11. نبیل

    مبارکباد میری دوسری بیٹی کی پیدائش!اسلامی نام تجویز کریں

    ماشاءاللہ۔ آپ کو دوسری بیٹی کی بہت مبارک ہو۔ آپ کی پہلی بیٹی کا نام بھی بہت اچھا ہے۔ آپ نے غالبا ان صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر اپنی پہلی بیٹی کا نام رکھا ہے جو عقبہ اول میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے والوں میں شریک تھیں۔ دوسری بیٹی کا نام بھی اسی طرح منتخب کر لیں۔ باقی...
  12. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    ہیکر صاحب، آپ کونسے ٹیکسٹ ایریا کی بات کر رہے ہیں؟ آج کل ویب سائٹس پر جاوا سکرپٹ کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور ٹیکسٹ ایریا پر جو سکرپٹ قابو پا لیتی ہے، اسی کا زور چلتا ہے۔ آپ جے کویری کا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کر رہے ہیں۔ بعض سوفٹویر میں دوسرے جاوا سکرپٹ فریم ورک جیسے کہ موٹولز اور...
  13. نبیل

    تھیم شاک کی جانب سے فری ڈیزائن بنڈل

    نہیں اسے بغیر اکاؤنٹ بنائے بھی ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
  14. نبیل

    کوئی فٹ بال کا شائق؟

    میں انشاءاللہ جلد ہی ورڈ پریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کا ایک نیا ورژن ریلیز کروں گا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کی سائٹ پر بہتر کام کرے۔
  15. نبیل

    تھیم شاک کی جانب سے فری ڈیزائن بنڈل

    اس وقت ورڈ پریس تھیم شاک کی جانب سے ایک مفت ڈیزائن بنڈل کی آفر موجود ہے جس میں کئی ورڈ پریس تھیمز اور گرافک ریسورسز شامل ہیں۔ میں نے فی الحال اسے ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے، ابھی اسے آزما کر نہیں دیکھا۔ آپ دوستوں میں سے بھی اگر اس آفر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اس کے ختم ہونے سے پہلے اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
  16. نبیل

    کوئی فٹ بال کا شائق؟

    ایک اور بات، آپ نے اردو سائٹ بنائی ہے تو اس میں اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے سہولت بھی موجود ہونی چاہیے۔
  17. نبیل

    کوئی فٹ بال کا شائق؟

    جناب جرمنی کی بندس لیگا کا تو سوکرنامہ میں ذکر ہی نہیں ہے۔ ایسا کیوں؟ بندس لیگا یورپ کی سب سے بڑی اور اہم لیگز میں شمار ہوتی ہے۔ بہرحال بہت اچھی سائٹ بنائی ہے آپ نے۔ بہت پسند آئی ہے۔
  18. نبیل

    بے چارے شوہر

    ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہر مہینے اوسطا 145 مرد حضرات اپنی بیویوں کے ہاتھوں پٹتے ہیں۔ مرد حضرات کی پٹائی؟ اور وہ بھی سعودی عرب میں؟ حیرانی کی بات ہے۔ ماخذ
  19. نبیل

    اردو سائنس بورڈ کا سائنسی انسائیکلو پیڈیا

    وہاب، معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ اگر لاہور کے کوئی دوست اس سلسلے میں تعاون کر سکیں تو اچھا ہوگا۔ کچھ دنوں میں میرا بھی پاکستان جانے کا ارادہ ہے۔ اگر ممکن ہوا تو میں بھی اس کا سراغ لگانے کی کوشش کروں گا۔
  20. نبیل

    آیات آف دی ڈے 19.07.2011

    شکریہ۔ اس ربط پر آج کی آیت کا سلسلہ اسی لیے شروع کیا گیا ہے۔ آپ وہاں بھی پوسٹ کر سکتی ہیں۔
Top