نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قطعِ اُمید کردہ نخواہد نعیمِ دہر شاخِ بریدہ را نظرے بر بہار نیست ابوطالب کلیم کاشانی جس کی اُمیدیں ٹُوٹ گئی ہوں وہ دنیا کی نعمتیں اور خوشیاں اور راحتیں نہیں چاہتا، جیسے کہ ٹُوٹی ہوئی ٹہنی کی نظر بہار پر نہیں ہوتی، اور اُسے موسمِ بہار کی آمد کا کوئی انتظار نہیں ہوتا۔
  2. محمد وارث

    استاد کا مقام

    پچھلے بارہ تیرہ چودہ سو سال میں ہر قسم کے معاشی، معاشرتی، سماجی، سیاسی ارتقا یا مشکلات کو نظر انداز کر کے صرف ایک مسئلے کو پکڑ لینے سے نہ کچھ بہتر ہوگا نہ حاصل۔ اساتذہ کا مسئلہ ان کے ہر طرح کے معاشی، معاشرتی، سماجی مسائل کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ آج کل کے زمانے میں کسی استاد کے دل میں لاکھ قوم کے بچوں...
  3. محمد وارث

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، انتہائی جاندار مطلع ہے، واللہ۔ :)
  4. محمد وارث

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    آپ کو حرفِ روی پر زیادہ مباحث اصلاح سخن فورم میں ملیں گے۔ بس یوں سمجھیے کہ کسی قافیے کا دارو مدار حرفِ روی پر ہوتا ہے اور اس حرف سے پہلے حرکت پر جیسے خبر اور نظر میں حرفِ رے 'ر' روی ہے اور اس سے پہلے زبر کی حرکت اور یہ جو خبر اور نظر میں "اَر" کی مشترک آواز بن رہی ہے وہی قافیہ ہے۔ اسی طرح 'رہتا'...
  5. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    چین، جاپان، کوریا نے پاکستان سے 60ء کی دہائی میں کونسی مشینری خریدی؟ خدا کا خوف کریں صاحب۔ یہ بس ایک پروپیگنڈا ہی ہے۔ اصل بات صرف اتنی سی ہے کہ کوریا والے اپنے پانچ سالہ منصوبوں کے لیے دنیا کے کچھ ماڈلز کا مطالعہ کر رہے تھے، ان میں پاکستانی پانچ سالہ منصوبے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہہ دیا کہ ہمیں...
  6. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    یہ لوگ اتنے سمجھدار ہوتے تو حکومت میں ہوتے؟! :)
  7. محمد وارث

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    افسوس کہ نہیں ہیں۔ وہ میں نے کہیں محفوظ نہیں کیں اور نہ اب مجھے یاد ہیں اور نہ اس کو جس کے لیے لکھی تھیں۔ :)
  8. محمد وارث

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    یہ احمد ندیم قاسمی کی ایک کتاب ہے "تعلیم اور ادب و فن کے رشتے"۔ اردو محفل پر برقیائی تھی، اس میں دو مضمون بچوں کے ادب کے حوالے سے بھی ہیں: بچوں کا ادب پاکستانی بچوں کے لیے کتابیں
  9. محمد وارث

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    یادش بخیر، آج سے آٹھ دس سال پہلے جب میری بیٹی چھوٹی تھی تو اس کے لیے کچھ نظمیں کہہ کر اس کی زبان پر چڑھا دیتا تھا، اب سب کچھ خیر فکرِ دنیا کی نذر ہو گیا۔ بچوں کی نظموں میں دو تین چیزیں لازمی ہوتی ہیں: چھوٹی بحر، بس چند ہی الفاظ کے مصرعے۔ بھاری بھرکم الفاظ سے پاک، لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ...
  10. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    گلیوں گلیوں سڑکوں سڑکوں دھرنا دیکھ کر، خلد آشیانی قبلہ و کعبہ مرزا اسد اللہ خان غالب کو کتنا سکون ملا ہوگا کہ ان کے مصرعے کو اصل تعبیر ڈیڑھ صدی بعد جا کر ملی! ع - بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم، "غیر" ہمیں اُٹھائے کیوں!
  11. محمد وارث

    مونال ریسٹورانٹ ہماری زمین پر تعمیر کیا گیا: فوجی حکام کا دعویٰ

    اجی صاحب میرا مسئلہ زمین کی ملکیت نہیں ہے، زمین اللہ کی، پیداوار کسان کی! میں تو ریسٹورانٹ والوں کی بد تہذیبی اور بد ذوقی پر گریہ کناں ہوں، کس طرح میز پر میز اور کرسی پر کرسی چڑھا رکھی ہے، ایسی جگہ پر اکیلے یا کسی کے ساتھ بیٹھنا، اف توبہ! :)
  12. محمد وارث

    حمزہ عباسی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

    میرے خیال میں اسے ضرور علم ہوگا۔ ڈرامے شوق سے دیکھتی ہے اور "پیارے افضل" کا یہاں تک مجھے یاد ہے ایک آدھ بار گھر میں تذکرہ سنا تھا۔ :)
  13. محمد وارث

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    مشکل زمین میں کلاسیکی رنگ کی عمدہ غزل ہے ڈاکٹر صاحب، بہت خوب۔
  14. محمد وارث

    مونال ریسٹورانٹ ہماری زمین پر تعمیر کیا گیا: فوجی حکام کا دعویٰ

    ریسٹورانٹ کی زمین پر تو ہزاروں ایکڑوں کی بات ہو رہی ہے لیکن تصویر میں ایسے تنگ ٹیبل لگائے ہوئے کہ بندے پر بندہ گر رہا ہے!
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو خندہ زناں می گذری بے خبر از من من گریہ کناں می کنم از دُور دعائے مولانا عبدالرحمٰن جامی تُو ہنستا مسکراتا ہوا، میری موجودگی سے بے خبر ہی گزر جاتا ہے، میں گریہ کناں، دُور ہی سے تیرے لیے دعائے خیر کر دیتا ہوں۔
Top