نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    فاروقی صاحب جس تیقن سے تفصیلات بتا رہے ہیں اور اس پراپنا مقدمہ کھڑا کر رہے ہیں اس سے تو لگتا ہے وہ آئی ایس آئی کے اس جلال آباد آپریشن کو نہ صرف شرح و بسیط کے ساتھ جانتے ہیں بلکہ ہر فیصلے میں شاید وہ خود بھی شامل تھے۔
  2. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    ان "لبرل مولویوں" کی منطق بھی عجب تضادات سے بھری ہوئی منطق ہے اور اپنی ناک اونچی رکھنے کے لیے کچھ بھی کہنے کو تیار ہو جاتے ہیں: مثال کے طور پر کبھی یہ فرماتے ہیں کہ پاکستان میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی اصل طاقت کے محور ہیں، ہر 'سلیکشن' یہی کرتے ہیں ان کی مرضی کے بغیر پاکستان میں پرندہ بھی پر...
  3. محمد وارث

    ذاتی کتب خانہ اوکسفرڈ بک فیئر 2019 یکم تا 30 نومبر جاری ہے

    یہ بات بیوی ہی کر سکتی ہے، ہر وقت کتاب ہاتھ میں دیکھنے کے باوجود! :)
  4. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    مریم نواز شریف کو ضمانت مل گئی اور فضل الرحمٰن صاحب کی آج کی اے پی سی میں نون لیگ کا کوئی لیڈر شریک نہیں ہوا!
  5. محمد وارث

    ذاتی کتب خانہ اوکسفرڈ بک فیئر 2019 یکم تا 30 نومبر جاری ہے

    پچاس روپے میں کچھ صفحات کی ایک نایاب تقریر پڑھنے کو مل رہی تھی، سو شامل کر لی۔ :)
  6. محمد وارث

    ذاتی کتب خانہ اوکسفرڈ بک فیئر 2019 یکم تا 30 نومبر جاری ہے

    جی انشاءاللہ، کتاب عنوان سے تو عمدہ ہی لگ رہی ہے۔ ہاتھ لگ گئی تو انشاءاللہ مطالعے میں بھی آ جائے گی۔ :)
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چہ پروا دارم از بے مہریِ گردوں کہ ہر صُبحے ز داغِ عشق بر دل آفتابے ساکنے دارم غنیمت کنجاہی میں آسمان کی بے رحمی اور بے مروتی کی کیا پروا کروں کہ ہر صبح میرے دل پر داغِ عشق کی وجہ سے ایک غیر متحرک، ساکن آفتاب چمکتا ہے۔ (آسمان کی بے مروتی سے اُس کا متحرک آفتاب غروب ہو جاتا ہے لیکن میرے دل پر عشق...
  8. محمد وارث

    ذاتی کتب خانہ اوکسفرڈ بک فیئر 2019 یکم تا 30 نومبر جاری ہے

    میری خرید کردہ کتابیں۔ :) Pakistan – A Dream Gone Sour - Roedad Khan Pakistan - A New History - Ian Talbot Constitutional and Political History of Pakistan - Hamid Khan A History of the Judiciary in Pakistan - Hamid Khan Zulfi Bhutto of Pakistan, His Life and Times - Stanley Wolpert Shameful...
  9. محمد وارث

    ذاتی کتب خانہ اوکسفرڈ بک فیئر 2019 یکم تا 30 نومبر جاری ہے

    شکریہ اس اطلاع کے لیے خلیل صاحب۔ عابدہ حسین کی کتاب پر میری نظر اسی وقت سے تھی جب چھپی تھی لیکن قیمت (2200 روپے) کی وجہ سے چار پانچ سال سے نہیں خریدی۔ اب 800 کی ہوئی ہے تو خرید لی ہے۔ میں نے دو تین سال پہلے خورشید محمود قصوری کی کتاب اڑھائی ہزار میں خریدی تھی، اب افسوس ہو رہا ہے کہ اس کی...
  10. محمد وارث

    تاجروں اور ایف بی آر کی عارضی جنگ بندی

    سچ ہے۔ اور یہ ٹیکس چونکہ صارف نے دینا ہوتا ہے اور حکومتیں صارفین سے ایک ایک کر کے یہ ٹیکس وصول نہیں کر سکتیں سو جس وقت چیز مارکیٹ میں جا رہی ہوتی ہے حکومت اسی وقت یہ ٹیکس لے لیتی ہے۔ لیکن تاجروں کا اس پر شور مچانا لایعنی ہے، شور صارف کو مچانا چاہیئے۔ حکومت نے فیکٹری سے ٹیکس لیا تو انہوں نے یہ...
  11. محمد وارث

    کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں

    عمدہ غزل ہے ڈاکٹر صاحب، لاجواب۔ :)
  12. محمد وارث

    خیبر پختونخوا میں مطالعہ قرآنِ حکیم کو نصاب سے خارج کر دیا گیا

    اس مضمون کی طرح آپ کا یہ سوال بھی اضافی ہے۔ اسلامیات کے ہوتے ہوئے یہ مضمون بالکل اضافی تھا۔
  13. محمد وارث

    خیبر پختونخوا میں مطالعہ قرآنِ حکیم کو نصاب سے خارج کر دیا گیا

    چلیں میں اپنے الفاظ یوں کر لیتا ہوں تا کہ جماعت اسلامی کا نام لینے کی جو غلطی ہو گئی اس کی کچھ تلافی ہو سکے: "حکومت میں شامل ایک پارٹی کا اضافی مضمون کا فیصلہ جسے وہ پرائیوٹ اسکولوں پر نافذ نہ کرسکی۔ اب بورڈ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ"
  14. محمد وارث

    فوج کو سوچنا ہو گا، زخم بہت گہرا ہوتا جا رہا ہے

    کسی نے بیل سے کہا، جا تجھے چور لے جائیں۔ اس نے کہا، جیسا زبوں حال میرا تمھارے ساتھ ہے ، چوروں کے ساتھ جا کر بھی ویسا ہی ہوگا، میں نے تو وہی مشقت ہی کرنی ہے! :)
  15. محمد وارث

    خیبر پختونخوا میں مطالعہ قرآنِ حکیم کو نصاب سے خارج کر دیا گیا

    کیا اسلامیات مضمون میں قرآنِ حکیم نہیں پڑھایا جاتا؟ کیا پنجاب ، سندھ یا بلوچستان کے چھٹی سے بارھویں جماعت کے طالب علموں نے "مطالعہ قرآن" نامی مضمون پڑھا ہے؟ جماعت اسلامی کا شروع کیا گیا ایک اضافی مضمون جو صرف سرکاری اسکولوں میں بالجبر نافذ ہو سکا۔ سینکڑوں پرائیوٹ اسکولوں نے یہ مضمون پڑھایا ہی...
  16. محمد وارث

    فوج کو سوچنا ہو گا، زخم بہت گہرا ہوتا جا رہا ہے

    جس طرح آپ نے 'پی' کو مختلف رنگ دیا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہاں تینوں دفعہ 'پوج' مراد ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    اس جیو اور اے آر وائی سے ایک شیعہ مقرر کا ایک جملہ یاد آ گیا۔ عمران خان کے دھرنے کے تناظر میں فرماتے ہیں کہ حال موجود میں، تمام تر ٹیکنالوجی کے باوجود، جیو اور اے آر وائی ایک دھرنے کے بارے میں متفق نہیں ہیں کہ کتنے لوگ تھے، ایک لاکھوں بتاتا ہے اور دوسرا چند ہزار تو چودہ سو سال پہلے، ہر قسم کی...
  18. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    میں ٹی وی کئی سالوں سے نہیں دیکھ رہا۔ آج کل نو بجے کی خبریں کمپیوٹر پر دیکھ رہا ہوں لیکن صرف جیو ، سو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ :)
  19. محمد وارث

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ عبدالقادر حسن صاحب ماشاءاللہ بقید حیات ہیں۔ اَسی کی دہائی میں جب میں باقاعدگی سے اخبا ر بینی کرتا تھا تو جنگ، لاہور میں ان کا چھنے والا "غیر سیاسی باتیں" میرا پسندیدہ کالم ہوتا تھا۔ ارشاد احمد حقانی بھی بہت پسند تھے۔ آج مدتوں بعد ان کا نام سامنے آ گیا، اللہ ان کو...
Top