اس پر واقعی کچھ کام ہونا چاہیئے۔ کچھ دن قبل میں بھی اپنے ایک کولیگ سے کہہ رہا تھا کہ اس پر قانون بننا چاہیئے اور پرائیوٹ کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ قانونی طور پر بند ہونی چاہیے اور حکومت اور ریاستی اداروں کو اس سلسلے میں پابند کیا جانا چاہیئے۔
اگر حکومتوں کو کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرنے کا اتنا ہی...
انسٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی حیدرآباد (انڈیا) کی ریسرچ کہ انڈینز کے دماغ لمبائی، چوڑائی، اونچائی اور حجم میں مغربی ممالک اور فار ایسٹ کے لوگوں کے دماغوں سے چھوٹے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی خبر۔
آزاد نظم کے اوزان میں کافی تنوع ہے اور شاعر عام طور پر غزل یا پابند نظم کی معروف بحروں کا تتبع نہیں کرتے بلکہ صرف اسے کسی خاص وزن میں رکھتے ہیں لیکن پھر اس سے باہر نہیں جاتے۔ مثال کے طور پر یہی خلیل صاحب کی نظم، ساری نظم فاعلاتن کی تکرار میں ہے۔ غزل یا پابند نظم میں ایسی کوئی بحر نہیں ہے۔
اپنا تو بس نقصان ہی ہو گیا ایک چھٹی کا، بارہ ربیع الاول اتوار کو پڑ گئی۔ مجھے محرم (آخری چھٹی) ہی سے اس چھٹی کے ضائع ہونے کا خدشہ تھا اور بدترین خدشے سچ ثابت ہو گئے۔ :)
آپ شاید آزاد نظم اور نثری نظم کو خلط کر رہے ہیں:
آزاد نظم، باقاعدہ موزوں ہوتی ہے فقط قافیہ ردیف سے یا مصرعوں کے تناسب سے آزاد ہوتی ہے لیکن بہرحال کسی نہ کسی وزن میں ہوتی ہے اور باقاعدہ شاعری کی صنف ہے، پچھلی صدی کے آخری نصف کے ہر اچھے شاعر نے آزاد نظم کہہ رکھی ہے۔ مثال کے طور پر ن م راشد کی...
سیالکوٹ ہی کے حوالے سے ایک لطیفہ کچھ دن پہلے گردش میں تھا کہ ڈائیو بس اڈہ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ساتھ بنایا جائے کیونکہ ہسپتال جاتے ہی پہلی بات یہ سننے کو ملتی ہے کہ مریض کو لاہور لے جائیں۔ :)
فلاحی ادارے بنانا ریاست کا کام ہے، ریاست کے کام اگر آپ بزنس مین پر چھوڑ دیں گے تو وہ "اللہ واسطے" کچھ نہیں کریں گے بلکہ اپنے منافعے کے لیے کریں گے۔ مجھے صرف دکھ اس بات پر ہوا تھا کہ فزیبلٹی رپورٹ میں بیچارے بیماروں کو 'کسٹمر' اور 'ٹارگٹ مارکیٹ' کہا گیا تھا۔ یہ واقعی اخلاقی پستی ہے، بھئی اپنا...
سیالکوٹ چیمبر اور سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کا اگلا پراجیکٹ، ایک ہسپتال۔
مگر یہ فلاحی منصوبہ نہیں ہے بلکہ ایک کمرشل منصوبہ ہے اور اس پر بڑی شرح میں نفع حاصل کرنے کا پلان ہے۔ میں نے اس منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ دیکھ رکھی ہے۔ دو سو ڈائریکٹرز دو دو کروڑ روپیہ لگا کر کچھ سالوں بعد دگنا، تگنا بلکہ...