نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تعارف Aanum Batool

    خوش آمدید۔
  2. محمد وارث

    اسٹیبلشمنٹ کیا ہے؟ کون شامل ہیں؟ مفتی منیب الرحمن

    میرا تو خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی خاطر خواہ اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ ان کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ مفتی صاحب کے مدرسے میں بھی دو چار سال لگوانے چاہئیں۔ :)
  3. محمد وارث

    مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز مشرف

    نئی گیدڑ سنگی ڈھونڈنے میں کتنی دیر لگتی ہے عارف صاحب، یہ ایک ڈھونڈیں ان کو سو ملتی ہیں! :)
  4. محمد وارث

    مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز مشرف

    فرقان صاحب، جاسم صاحب کو تو خیر چھوڑیئے لیکن یہ آپ، ہم اور سب جانتے ہیں کہ جن حکومتی کارندوں کا نام آپ نے لیا ہے ان کا احتساب تبھی ہوگا جب یہ حکومت سے باہر ہونگے۔ وہ وقت بہت زیادہ دور نہیں ہے جب خان صاحب اینڈ پارٹی بھی اڈیالہ اور کوٹ لکھپت وغیرہ میں کچھ معینہ دن کاٹ رہے ہونگے، یہی رسمِ پاکستان...
  5. محمد وارث

    آپ جب جگہ جگہ متنازعہ سیاسی بیان صادر فرمائیں گے تو ظاہر ہے پھر اس کانٹوں بھری بیری پر پتھر بھی...

    آپ جب جگہ جگہ متنازعہ سیاسی بیان صادر فرمائیں گے تو ظاہر ہے پھر اس کانٹوں بھری بیری پر پتھر بھی آئیں گے!
  6. محمد وارث

    مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز مشرف

    میاں صاحب کا مسئلہ "ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا آئے" والا ہے۔ تینوں بار انہوں نے سول بالا دستی کے لیے "سوچا"، اور چاہا کہ ان کا نام اور کام کسی انقلابی جیسا ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اندام عربی شاہوں جیسا چاہتے ہیں سو ہر بار ہی "نازک اندام" ثابت ہوئے!
  7. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    اجی صاحب، ہم نہ وزیر، نہ عارف، نہ انکے پارٹی ورکر۔ ہم تو ببانگِ دہل بھی" مُلک مُلک، مَلک مَلک، ریاض ملک ریاض ملک" کہہ ڈالیں گے۔ :)
  8. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    یہ تو کوئی گوروں کے ملک میں رہنے والا ہی بتا سکتا ہے لیکن شاید ہوتے ہونگے تبھی تو کارٹون بھی بن گیا۔ :)
  9. محمد وارث

    مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز مشرف

    ہم لوگ جو پچاس کے ہیر پھیر میں ہیں، اپنی مختصر سی زندگی میں دو مطلق العنان فوجی آمر دیکھ چکے ہیں جنہوں نے صریح طور پر آئین توڑا یا معطل کیا یا کالعدم قرار دیا۔ حسرت ہی رہی کہ کوئی "جمہوریا" سیاستدان ان آمروں کے کسی غیر قانونی اقدام کو غلط قرار دے۔ ہر بار ان سیاستدانوں نے ان آمروں کو جمہوری تحفظ...
  10. محمد وارث

    مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز مشرف

    تحریکِ انصاف کو ووٹ اس لیے دیا تھا کہ مجھے معاشرے والے جینے نہیں دے رہے تھے کہ ووٹ قومی امانت ہے اسے ضائع نہ کریں وغیرہ وغیرہ سو مرتا کیا نہ کرتا کہ مصداق lesser evil کو ووٹ دے دیا۔ اگر 'نوٹا' کا آپشن ہوتا تو نوٹا پر سب سے پہلے مہر لگانے والا میں خود ہوتا۔ :)
  11. محمد وارث

    مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز مشرف

    اقتدار کے لیے سیاستدانوں کا ان آئین شکن جنرلوں سے مفاہمت کرنے پر ایک قصہ یاد آ گیا۔ اقبال اخوند 1988ء میں بننے والی بے نظیر کی پہلی حکومت میں بے نظیر کے قومی سلامتی اور امورِ خارجہ کے مشیر تھے۔ ان کے مراسم بہت عرصے سے ذوالفقار علی بھٹو اور انکی فیملی کے ساتھ تھے۔ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ جنرل...
  12. محمد وارث

    مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز مشرف

    جہاں تک جنرل مشرف کی بیماری اور موت کا مسئلہ ہے تو مشرف پہلے ہی ایک پاکستانی کی اوسط عمر سے دس بارہ برس زیادہ جی چکا ہے، اب اس عمر میں بھی کسی نے بیمار نہیں ہونا تو کب ہونا ہے اور موت برحق ہے سب کو آنی ہے چاہے کوئی غدار ہو چاہے کوئی مولانا یا ولی اللہ۔ باقی مشرف بغاوت کیس بھی قوم کے ساتھ محض...
  13. محمد وارث

    'بوائے فرینڈ' سے ملنے کرتارپور آئی سکھ لڑکی کی پاکستان میں فرار کی کوشش

    ہر جائز چیز کو ہمیشہ ناجائز طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ انسانی فطرت میں ہے۔ ابھی تو یہاں سے اسمگلنگ کے بڑے "وسیع" مواقع پیدا ہونگے، باخبر حکومتیں ان چیزوں پر نظر رکھتی ہیں۔
  14. محمد وارث

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

    چلیں جیسے آپ کی اور آپ کے مولا کی مرضی۔ :)
  15. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    ملک ریاض برطانوی حکام کو 19 کروڑ پاؤنڈ دینے کو تیار برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کی اہم کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین اور ان کے خاندان سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم/ اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ تین دسمبر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ تصفیہ نیشنل کرائم ایجنسی کی...
  16. محمد وارث

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

    میرے خیال میں آپ کی پارٹی کے لیے سب سے "صاف شفاف" انتخابات 1977ء کے تھے، انہی کو نہ واپس بلا لیں!
  17. محمد وارث

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

    "مبارک ہو، مبارک ہو۔" اب انشاءاللہ چیف صاحب کی توسیع پر قانون سازی بھی ہو جائے گی، مریم صاحبہ کو اپنے والد صاحب کی عیادت کی اجازت بھی مل جائے گی۔ زرداری صاحب اور ان کی ہمشیرہ صاحبہ کا علاج بھی شروع ہو جائے گا اور حمزہ صاحب کی ضمانت بھی متوقع ہے۔ خواجہ بردارن، عباسی صاحب اور منشیات والے رانا...
  18. محمد وارث

    ریختہ ویب سائٹ نے اردو کا نام 'ہندوستانی' کر دیا۔

    جب لال قلعے پر سبز ہلالی لہرائے گا تب ایسی غلطیوں پر سزا بھی دیں گے، تب تک 'جہاں ہے جیسے ہے' پر ہی گزارہ کر لیتے ہیں۔ :)
Top