آج کل نیٹ پر پاکستانی سیاست دانوں کی شعلہ بیانی سے متعلق ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مسلم لیگ نون کے ایک وزیر میاں شہباز شریف کے منصوبوں کو عملی پاجامہ پہنانے کا ذکر کر رہے ہیں اور فیصل رضا عابدی صدر آصف علی زرداری کو جنت فردوس بھیجنے کی دعا مانگ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی شعلہ بیانی کے چند...
ماشاءاللہ منصور۔ بہت بہت مبارک ہو تمہیں اور تمہاری ہمشیرہ کو۔ اللہ تعالی اس بچی کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور اسے اس کے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔ آمین۔
فی الحال اسی تھیم پر گزارا کریں۔ اس کا پوائنٹ سائز آپٹمائز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ لوگ مختلف قسم کا ڈسپلے اور مختلف ریزولیوشن کا استعمال کرتے ہیں۔ تھیم کو سب کے لیے ایڈجسٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔
جناب مجھے کسی کا کھوج نہیں لگانا۔ بس ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتا تھا۔ اگر وہ فورم پر واپس آ سکیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔
خوشی سے یاد آیا، خوشی خود کہاں رہ گئی ہیں؟ کیا کسی کو ان کی خبر ہے؟
السلام علیکم،
محفل فورم اب الحمداللہ نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے بخوبی چل رہی ہے اور اس میں نئی سہولتوں کا اضافہ بھی جاری ہے۔ اب ہمارے لیے موقعہ ہے کہ ہم تجدید عہد کریں اور اردو ویب پر علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو ازسرنو جاری کریں۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کا اصل سرمایہ افتخار اور اس کا...
السلام علیکم،
میں نے کافی عرصہ قبل اپنے رفیق کار منتظمین کی مدد سے فورم کے ناظمین کے لیے ایک گائیڈ لائن تشکیل دی تھی۔ میں نے اسے آج دوبارہ پڑھا ہے اور میری دانست میں یہ ابھی بھی کافی حد تک مکمل ہے۔ اس گائیڈ لائن کو میں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں اور اس تھریڈ کو چسپاں کر رہا ہوں۔ آپ دوستوں کی آراء کی...
ابن سعید، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کا جانے کا اور واپسی کا سفر خیریت سے گزرے۔ آمین۔ بھابھی کو ہمارا سلام کہیے گا اور فریحہ بیٹی کو ہماری جانب سے پیار۔۔