محفل فورم کی نظامت پر نظر ثانی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم اب الحمداللہ نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے بخوبی چل رہی ہے اور اس میں نئی سہولتوں کا اضافہ بھی جاری ہے۔ اب ہمارے لیے موقعہ ہے کہ ہم تجدید عہد کریں اور اردو ویب پر علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو ازسرنو جاری کریں۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کا اصل سرمایہ افتخار اور اس کا امتیاز یہاں پر موجود باصلاحیت اور مخلص دوست ہیں جن کی بدولت اردو ویب اور اردو محفل فورم کو ایک تعلیمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کا تشخص ملا ہے۔ اس موقعے پر میں اپنی ایک تحریر کا حوالہ دینا چاہوں گا جو کہ میں نے محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر لکھی تھی۔ اردو محفل فورم اردو ویب پر ہماری سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ ہم ضرور چاہتے ہیں کہ محفل فورم کی رونق آئے دن بڑھتی رہے لیکن اس کے لیے ہم کبھی اس کے معیار کو کمپرومائز نہیں کرنا چاہیں گے۔

کسی بھی فورم کو کامیابی سے منظم کرنے اور اس کے مختلف اہداف کے حصول میں اس کے ناظمین کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ محفل فورم پر ناظمین کی تقرری کرتے وقت ہم ان سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس فورم کے تعلیمی اور تحقیقی تشخص کو اجاگر کریں گے اور اس کے معیار کو یقینی بنائیں گے۔ فورم کے ناظمین کے فرائض انجام بجا لانے کے سلسلے میں میں نے چند رہنما اصول مرتب کیے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ ضروری ترمیم کی جاتی رہے گی۔

محفل فورم کی نئے سوفٹویر پلیٹ فارم پر منتقلی کے بعد کئی دوسری تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ہاب ہم فورم کی نظامت پر نظر ثانی بھی کرنا چاہتے ہیں۔ یقیناً ہم سابقہ مدیران کی خدمات سے بدستور مستفید ہونا چاہیں گے لیکن اس سے پہلے ہم کچھ مشاورت کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تمام ناظمین اردو محفل فورم کی نظامت کے رہنما اصولوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اس سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے وقت بھی نکال سکتے ہیں۔ فورم کے موڈریٹرز کی تقرری کے لیے ہمارے ذہن میں چند نام ہیں۔ کچھ پرانے ممبران کو بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ذیل میں میں فورم کے چند زمرہ جات اور پراجیکٹس کے بارے میں لکھ رہا ہوں جہاں ہمیں فعال ناظمین کی ضرورت ہے۔

1۔ آئی ٹی اور سوفٹویر ڈیویلپمنٹ
محفل فورم کے آئی ٹی اور اردو کمپیوٹنگ سیکشن کی نظامت میرے لیے ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ ان زمرہ جات میں ذیل کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں:
۔ آئی ٹی ٹیوٹوریل اور مضامین کی اشاعت
۔ ٹائپوگرافی سے متعلقہ پراجیکٹ
۔ مختلف سوفٹویر کی تیاری
۔ سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن
۔ آئی ٹی سے متعلقہ عمومی سوال و جواب
یہ فہرست فورم پر اب تک جاری رہنے والے پراجیکٹس کی ہے۔ میں مستقبل میں ذیل کے پراجیکٹس پر بھی کام شروع کرنا چاہتا ہوں:
۔ آئی ٹی کی تعلیم
۔ ایک اردو آئی ٹی جریدہ کا اجراء

بالا کی فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کافی کام ہے اور اس کے لیے ایک سے زائد ناظمین کی ضرورت پڑے گی۔ میں خاص طور پر آئی ٹی کی آن لائن کلاسز فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں اور جتنا جلدی ممکن ہو سکا اس سلسلے میں کام شروع کروں گا۔

2۔ اردو لائبریری پراجیکٹ
اس پراجیکٹ کی ذیل میں کئی کام ہیں جن کی کوآرڈینیشن کے لیے ناظمین کی ضرورت ہوگی۔

3۔ ادبی سیکشن
محفل ادب میں مختلف سرگرمیوں کے علاوہ ہم ایک ادبی جریدے کا اجراء بھی چاہتے ہیں۔

4۔ سیاست اور مذہب
اب زمرہ جات میں مختلف خیالات اور نظریات کے لوگ اپنی آراء کا اظہار کرتے ہیں۔ ان زمرہ جات میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نامناسب الفاظ اور مراسلات کو حذف کرنا بھی ضروری ہے۔

مختلف زمرہ جات کے لیے ایک یا ایک سے زائد ناظمین کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ محمد صابر نے اس سلسلے میں ایک اچھی تجویز پیش کی ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو مختلف ٹائم سے ناظمین کا تقرر کیا جائے۔ اس طرح متعلقہ زمرہ جات میں کسی ایک ناظم کی بروقت موجودگی کا امکان بڑھ سکتا ہے۔ مختلف زمرہ جات کے ناظمین کی تقرری کے ساتھ ساتھ ہم ایک سپرموڈ کا تقرر بھی کرنا چاہتے ہیں۔ سپرموڈ کے اختیارات پبلک فورم پر ایڈمن کی طرح ہی ہوتے ہیں۔

ہم انشاءاللہ جلد ہی مختلف ممبران سے ان کی بطور ناظم تقرری کے سلسلے میں مشاورت کا آغاز کریں گے۔ یہاں میں یہ عرض کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ محفل فورم پر کسی زمرے کی نظامت کا مطلب اصل میں آپ پر ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے زیر انتظام زمرے کو متحرک رکھیں اور اسے بہتر بنایئں۔ علاوہ ازیں فورم کی نظامت ایک اعزاز ضرور ہے۔ لیکن یہ کسی کا استحقاق نہیں ہے۔ فورم کی نظامت پر نظر ثانی ایک معمول کا پراسیس ہے جس میں غیر فعال ناظمین جن میں ایڈمن بھی شامل ہیں، کو نظامت کے بار سے آزاد کر دیا جاتا ہے، اور نئے ناظمین کا تقرر کیا جاتا ہے۔
والسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
۔ ادبی سیکشن
محفل ادب میں مختلف سرگرمیوں کے علاوہ ہم ایک ادبی جریدے کا اجراء بھی چاہتے ہیں۔
جریدے کی بہت ضرورت ہے میں بھی اس میں شامل ہونا چاہوں گا اگر قابل سمجھا جائے تو
 

ایم اے راجا

محفلین
اللہ اس محفل کوشاد و آباد رکھے اور اسےدندوگنی اوررات چوگنی ترقی دے،منتظمین کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور انکے علم میں اضافہ فرمائے جو کہ ہمارے لیئے سود مند ہو اور اس سے ہمیں مکمل استفادہ حاصل کرنے کیتوفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین ۔
 

مغزل

محفلین
۔ ادبی سیکشن
محفل ادب میں مختلف سرگرمیوں کے علاوہ ہم ایک ادبی جریدے کا اجراء بھی چاہتے ہیں۔
جریدے کی بہت ضرورت ہے میں بھی اس میں شامل ہونا چاہوں گا اگر قابل سمجھا جائے تو
جی پیارے آپ ضرور ہمارے ساتھ شامل ہیں ۔ مشاورت کے بعد پرچے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا انشا اللہ سلامت رہیں
 
جریدہ وغیرہ میرے خیال سے بہت مشکل ادق اور تقریبا ناممکن کام ہے۔۔۔۔جریدہ شروع کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اس کو چلانا اور مسلسل چلانا یعنی استقامت بہت مشکل کام ہے۔ اس لیئے کم از کم اردو محفل کو اور بہت سارے فصلی بٹیرے ٹائپ کے اردو فورمز کی اس امر سے باز ہی رہنا چاہیئے ہے۔
نوٹ: جریدہ سے مراد Printed یا برقی جریدہ دونوں ہی ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
جریدہ وغیرہ میرے خیال سے بہت مشکل ادق اور تقریبا ناممکن کام ہے۔۔۔ ۔جریدہ شروع کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اس کو چلانا اور مسلسل چلانا یعنی استقامت بہت مشکل کام ہے۔ اس لیئے کم از کم اردو محفل کو اور بہت سارے فصلی بٹیرے ٹائپ کے اردو فورمز کی اس امر سے باز ہی رہنا چاہیئے ہے۔
نوٹ: جریدہ سے مراد Printed یا برقی جریدہ دونوں ہی ہیں

روحانی بابا، آپ تو ہمیں اس کام سے اس طرح باز رہنے کے لیے کہہ رہے ہیں جیسے آپ کو مکمل یقین کو کہ ہمارے لیے یہ کام ممکن نہیں ہے۔ :(
کم از کم میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ محفل فورم پر اس معیار کے مراسلات پوسٹ ہوتے ہیں جنہیں اکٹھا کر کے جریدے کی شکل دی جا سکتی ہے۔ ہم فنون یا نقوش کی سطح کا جریدہ نہیں نکالنا چاہتے، لیکن میرے خیال میں فورم کے منتخب مراسلات کو اس طرح جریدے کی شکل میں اکٹھا کرنا انہیں نمایاں کرنے کا ایک اچھا طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
ذاتی طور پر میں جریدے کے اجراء کے حق میں ہوں۔ روحانی بابا شاید چند اردو فورمز کے حوالے سے کچھ تجربات کی بنا پر اس کے حق میں نہیں ہیں لیکن میں نبیل کی بات سے اتفاق کروں گا کہ محفل پر کمپیوٹر ، سائنس ، آرٹ ، مذہب ، ادب اور سیاست کے حوالے سے بہت کچھ ایسا لکھا جاتا ہے جو جریدے کی شکل میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
 
نبیل اینڈ ساجد
جناب عالی میرے ذاتی خیال میں ایسا ممکن نہیں ہے ورنہ ہمت مرداں مدد خدا
اور ہمارے ادھر پشتو میں ایک ضرب المثل ہے کہ غرض مند پہ خٹہ ہم اور لگایی۔۔۔۔۔یعنی غرض مند کیچڑ پر بھی آگ لگا دیتا ہے۔
 
برادرم روحانی بابا، امکان کی تو بات ہی نہ کریں۔ اس طرح کے کاموں کے لئے ایک جنون چاہئے، اور ہمیں فخر ہے کہ اردو محفل ایسے جنونیوں سے بھری پڑی ہے۔ :)

اعجاز چاچو نے کئی برسوں تک ایک سہہ ماہی آن لائن ادبی جریدہ سمت باقاعدگی سے تن تنہا نکال کر اس بات کو ثابت کر دیا ہے۔ نیز یہ کہ اگر آپ اس کی ضخامت کا موازنہ کسی پرنٹیڈ میگزین سے کرنے بیٹھیں تو حیران ہو جائیں گے کہ کیسے ایک پوری ٹیم کا کام ایک فرد انجام دے سکتا ہے۔ :)
 
Top