کچھ لوگوں کا زندگی میں سکون کا مطلب ہوتا ہے جیسے
وہ گائے ہوں اور شہرکی مصروف ترین شاہراہ کے بیچوں بیچ کھڑے گاڑیوں کی پوں پاں کے میوزک سے لطف اندوز ہو رہے ہوں
ویسے گونگے بہروں کی آسانی کے لیئے باقاعدہ اشاروں کی زبان ایجاد کی گئی اور پاکستان میں تو ان کے علاوہ بھی لوگ اشاروں کنایوں کی زبان کے ماہر ہیں
بس اگر کچھ اشارے کسی پاکستانی کی سمجھ میں نہیں آتے تو وہ اشارے
ٹریفک کے اشارے ہیں
زندگی کے کسی موڑ پر کچھ ایسےعظیم لوگ مل جاتےہیں
کہ انسان سوچتاہے "یہ پہلےکیوں نہیں ملے"
پھر سوچتا ہے اچھا ہے نہیں ملے ورنہ جو چار دن سکون کے کٹے وہ بھی عذاب ہوجاتے
لوگ خوامخواہ ہی فارغ (ویلہے) لوگوں کو طعنے مارتے رہتے ہیں حالانکہ فارغ رہنے والے لوگ بڑے باکمال ہوتے ہیں
بقولِ شاعر
جو کچھ نہیں کرتے گویا کمال کرتے ہیں
جی ہے تو کاپی ہی لیکن کاپی پیسٹ کے عنوان کے تحت کوئی اور مضمون پیسٹ کرنا تھا لیکن آج غور کیا کہ پھر غلطی ہوگئی
تدوین کی آپشن ابھی موجود ہے لیکن تین تبصروں کے بعد تدوین کرنا کچھ مناسب نہیں لگ رہا
ہاں اگر عنوان میں تدوین کی آپشن ہے تو ضرور بتایئے گا