ایک شخص نے بہت ہی مشہور معروف گلوکار ہونا تھا لیکن اپنے گلے کی وجہ سے گلو کار نہ بن سکا
(محلے والوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر اب گایا تو تیرا گلا دبادیں گے)
کمال خوبیِٗ تقدیر ہے بشر ہونا
زمیں پہ رہ کے زمانے میں معتبر ہونا
فلک پہ جا کے پلٹنا ہمیں بتاتا ہے
فراز عرش سے بہتر ہے خاک پر ہونا
پروفیسر حسن عسکری کاظمی
کسی ایک مضمون یا کتاب سے کچھ الفاظ لے کر کہیں چسپاں کیئے جائیں تو یہ کہلاتا ہے " کاپی پیسٹ"
بہت سی کتابوں، مضامین اور ویب سائٹس سے الفاظ چن کر یکجا کرکے لکھ دیئے جائیں تو یہ کہلاتی ہے
"ریسرچ"