کسی شہر میں شوکی اور طیفا نامی دو بہت گہرے ہم نوالہ ہم پیالہ دوست (پنجابی میں بولے تو "لنگوٹیئے یار") رہا کرتے تھے۔ دونوں بہت غریب تھے اور محنت مزدوری کرکے گذر بسر کیا کرتے تھے۔ ان میں سے شوکی نامی دوست کا تکیہ کلام تھا "ہتھ سُٹ" (ہاتھ پھینک)۔
ایک روز مزدوری کرکے گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں گھر...