رباب واسطی

محفلین
اگر آپ کے گھر کے کسی کونے سےہیرے، سونا یا پٹرول نکل آئے تو وہ حکومت کا ہے

اور اگر منشیات یا اسلحہ نکل آئے تووہ آپکا ہی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو میں "گزشتہ" زے کے ساتھ
فارسی میں "گذشتہ" ذال کے ساتھ

فارسی میں گذشتن مصدر ہے یعنی ذال کے ساتھ اور اس کا مطلب ہے گزرنا وغیرہ اور اسی کے سارے مشتق الفاظ فارسی میں ذال کے ساتھ لکھے جاتے ہیں۔

لیکن اردو والے ان سب کو "زے" کے ساتھ لکھتے ہیں۔

نیچے دو لغات کے عکس دے رہا ہوں۔ ایک فارسی اردو لغت ہے اس میں سارے الفاظ "ذال" کے ساتھ ہیں۔ دوسری علمی اردو لغت جو اردو کی ہے اس میں سارے الفاظ "زے" کےساتھ لکھے ہیں اور یہ بھی لکھا ہے کہ زے کے ساتھ ہی صحیح ہیں۔

میں نے خود اس کا حل یہ نکالا ہوا ہے کہ جب فارسی شعر کا متن لکھتا ہوں تو ایسے الفاظ "ذال" کے ساتھ لکھتا ہوں لیکن جب اس کا اردو ترجمہ لکھتا ہوں تو "زے" کے ساتھ لکھتا ہوں۔

فارسی اردو لغت
Fullscreen-capture-18-10-2018-95849-AM.jpg

علمی اردو لغت
Fullscreen-capture-18-10-2018-95928-AM.jpg

Fullscreen-capture-18-10-2018-100036-AM.jpg
 
لاریب مرزا

بہت شکریہ۔ سلامت رہیے۔
 
سین خے

محفلین
مسکراہٹ اور ہنسی کس لیے؟؟ :)

آج میرے بھانجے نے اسکول میں ہنگامہ مچا دیا کہ اسے گھر جانا ہے کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہے :) بہن اس کا موڈ بحال کرنے کی خاطر ہمارے یہاں لے آئیں۔ پہلے اس نے خوب شکایتیں کیں کہ کیسے اس پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور روزانہ اس گرمی میں اسے اسکول بھیج دیا جاتا ہے :D پھر اس نے پانچ منٹ بعد ہی مجھ سے فرمائش کر دی کہ میں اسے پارک لے کر چلوں o_O میں نے کہا کہ اتنی گرمی ہے اور ابھی تو تم اسی وجہ سے چھٹی کر کے آئے ہو تو اس نے پھر ہنگامہ مچا دیا اور ہم سے بھی ناراض ہو کر گھر چلتا بنا :rolleyes:

اب اس ساری صورتحال کے بعد جو تاثرات بنے وہ میں نے درج کر دئیے :p:D
 
جاسمن

معصوم !
اللہ اسے ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ آمین!
 
یادش بخیر مجھے بھی اپنی خالائیں یاد آگئیں خاص طور پر سب سے چھوٹی والی۔ میرے سب سے چھوٹے ماموں مجھ سے عمر میں چار پانچ سال ہی بڑے ہیں اور یہ خالہ ان سے ایک دو سال بڑی ہونگی۔ ہم دونوں یعنی ماموں بھانجا مل کر ان خالہ کو بہت ستاتے تھے، بیچاری کو تنگ کیے رکھتے تھے ہر وقت۔ آہ کہ ان سے ملے ہوئے بھی کم و بیش بیس برس ہونے کو آئے، سنا ہے اسی شہر ہی میں رہتی ہیں۔ اللہ اکبر! :)
 
بیس برس؟؟ :hypnotized: یہ تو بہت زیادہ ہیں۔
 
سین خے

محفلین
معصوم !
اللہ اسے ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ آمین!

جزاک اللہ
:) آپ بے انتہا شفیق طبعیت کی مالک ہیں۔ مجھے تو آج کہیں سے معصوم نہ لگا۔ دل چاہ رہا تھا ایک۔۔۔۔ لگاوَں :cautious: بہن سے کہا کہ یہ تو کافی شیطان ہو گیا ہے۔ بہن نے جواب دیا کہ تمھارا ہی سر چڑھایا ہوا ہے۔ تم نے ہی بگاڑا ہے :noxxx: :blushing:
 
سین خے

محفلین
یادش بخیر مجھے بھی اپنی خالائیں یاد آگئیں خاص طور پر سب سے چھوٹی والی۔ میرے سب سے چھوٹے ماموں مجھ سے عمر میں چار پانچ سال ہی بڑے ہیں اور یہ خالہ ان سے ایک دو سال بڑی ہونگی۔ ہم دونوں یعنی ماموں بھانجا مل کر ان خالہ کو بہت ستاتے تھے، بیچاری کو تنگ کیے رکھتے تھے ہر وقت۔ آہ کہ ان سے ملے ہوئے بھی کم و بیش بیس برس ہونے کو آئے، سنا ہے اسی شہر ہی میں رہتی ہیں۔ اللہ اکبر! :)

میری سب سے بڑی کزن یعنی ماموں زاد بہن اور چھوٹی خالہ میں دو سال کا فرق ہے :) ان سے چھوٹے ماموں زاد بھائی اپنی آپی کی زندگی اجیرن کئے رکھنے کے ساتھ ساتھ چھوٹی خالہ کی بھی کئے رکھتے تھے اور وہ بھی فرض سمجھ کر :D
 
Top