نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : آنکھوں میں مستیاں ہی

    برادرم احمد، آداب اس غزل کے لئے ایک مشورہ ہے۔ پہلے چار مصرعے مل بخوبی دو مصرعوں کا ایک مطلع بن سکتے ہیں۔ اسی طرح دیگر اشعار کو بھی ایک مصرعہ بنا کر ان پر گرہیں لگا کر دیکھیں۔ آپ نے بحر کو بہت مختصر کردیا ہے، اور اس صورت میں مفاہیم کو نبھانا کار مشکل ہے۔ دعاگو، راحل۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: وہ کئی بار بھول کرتے رہے

    ماشاء اللہ، اچھی کاوش ہے۔ دو ایک مقامات پر مجھے کچھ ترد ہوا، اجازت ہو تو بیان کرتا چلوں۔ "کئی بار" اتنا اچھا تاثر چھوڑ رہا، "ہر بار" زیادہ مناسب رہے گا، تاہم اس کے لئے الفاظ میں ذرا سی تبدیلی کرنا پڑے گی۔ مثلا گو وہ ہر بار بھول کرتے رہے لوٹنے کا ملول کہنا غلط ہے، "لوٹنے کا ملال" کہنا درست ہوگا...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    یوں بھی ٹھیک ہے۔ بس پھر کیا مشکل ہے :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    ماشاءاللہ، بہت خوب، خاص کر مطلع کافی جاندار کہا ہے اب آپ نے۔ امید ہے استاز محترم کو بھی پسند آئے گی۔ دو حرفی نا، بہرحال ہے تو متنازع ہی، مگر چونکہ مثال تو خو حضرت میر کے یہاں سے بھی ڈھونڈی جاسکتی ہے اور عہد جدید کے سینئر شعراء کے یہاں تو کافی مستعمل رہی ہے اس لئے میرا ذاتی رجحان یہی ہے اس...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    فیضان صاحب آداب! میرے خیال میں پہلی صورت بہتر ہے۔ دوسری صورت میں "تو" کا طویل کھنچنا پسندیدہ نہیں ہے۔ علاوہ ازیں، پہلے مصرعے میں ضد پر ڈٹا ہونا محاورے کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔ ضد پر اڑنا درست محاورہ ہے۔ ضد پر اڑا رہے گا کہیں تو بھی وزن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مجھے تو درست لگ رہا ہے۔ سچی بات...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    جی، آپ درست کہہ رہے ہیں، مگر اس عاجز کا مزاج یہ ہے کہ میں روانی اور عدم تعقید کو تنافر پر ترجیح دیتا ہوں۔ آپ دوبارہ فکر کرکے دیکھیں تو ممکن ہے تنافر اور تعقید، دونوں کے بغیر کوئی صورت نکل آئے۔
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    جزاک اللہ سر، الحمد اللہ آپ نے الجھن دور فرمادی ہے۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    حضور اس غزل کی بابت تو عاجز اظہار رائے پہلے ہی کر چکا۔ استاد محترم کی نظر تو وہاں تک جاتی ہے جہاں ہم جیسے طفلان مکتب کی رسائی نہیں وگرنہ سچی بات تو یہ ہے غزل مجھے تو اپنی پہلی صورت میں بھی (بجز تلاشنا) پسند آئی تھی :)
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مطلع برائے اصلاح

    معزز اراکین محفل، آداب! استاد محترم قبلہ جناب اعجاز صاحب کی عدم موجودگی کے باعث یہی سوال جناب محترم ظہیراحمدظہیر صاحب (جو خود بھی استاد فن ہی ہیں) سے ذاتی پیغام کے ذریعے کیا۔ جناب نے جو جواب عنایت فرمایا وہ یہاں ان کی اجازت سے، مفاد عامہ کے لئے پیش کررہا ہوں تاکہ دیگر احباب بھی اس آگہی سے فیض...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    جناب اگر اجازت ہو تو استاد محترم کی آمد سے قبل کچھ سامنے کے نکات کی نشاندہی کردوں؟ عدل انصاف نہیں، عدل و انصاف درست ترکیب ہے، یعنی واو عطف کے ساتھ۔ دوسرے یہ کہ "اک بات" کے بجائے یہاں "صرف بات" کا محل ہے۔ دوسرے مصرعے میں "لیں گے" میں لیں کی ی اور "پختہ ارادی" میں "تہ" کی حرکت بہت زیادہ دب رہے...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    مکرمی جناب ظہیراحمدظہیر صاحب۔ آپ کا آخری مراسلہ دیکھ کر ایک مخمصے میں مبتلا ہوگیا ہوں۔ بہت سال پہلے ایک فورم پر میں نے ایک غزل پیش کی جس کے مطلع کے قوافی تھے "بہتی" اور "ڈھلتی"۔ قبلہ و استاذی جناب سرور عالم راز صاحب نے متنبہ کیا کہ یہاں ایطائے جلی ہے اور قوافی غلط ہیں، چونکہ دونوں کے مصادر بہنا...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    جناب ناراض نہ ہوں، کوئی بات سوئے ادب محسوس ہوئی ہو تو اس کے لئے معافی کا خواستگار ہوں۔ عین ممکن ہے کہ نقص میرے بیان میں ہی ہوگا۔ جواب لکھنے کا مقصد صرف اپنے ذہن کی گرہیں کھولنا تھا۔ ایک بار پھر معذرت۔ دعاگو، راحلؔ
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    جناب شعر کو اسی مفہوم میں لینے میں کیا امر مانع ہے؟ یعنی ہمارے تحت الشعور تو یہی تاکید مقصود تھی کہ اگر اپنی بات کو معتبر بنانا ہے تو غلو سے کام نہ لو۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    مکرمی فیضان صاحب، آداب! یادآوری کے لئے ممنون ہوں۔ آپ نے دعوتِ اظہار دے کر عزت افزائی کی، اس کے لئے بھی شکرگزار ہوں، یہ سراسر آپ اکی ذرہ نوازی ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آپ کے اندازِ بیاں کی بے ساختگی نے متاثر کیا۔ ماشاءاللہ۔ کچھ نکات جو ذہن میں وارد ہوئے، گوش گزار کئے دیتا ہوں، اگر موافق...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    چلئے، آپ کہہ رہے ہیں تو سر تسلیم خم! وگرنہ لغت میں نبی کے ساتھ جتنے بھی لاحقے ہیں وہ بالاضافت ہی آتے ہیں :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پیار کرنے کےلئے بھی حوصلہ درکار ہے برائے اصلاح

    محترمی جناب ارشد صاحب، آداب۔ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ میرا مشورہ ہے کہ اس غزل کو کچھ روز کے لئے موخر کردیں، اور اس کے بعد دوبارہ خود تنقیدی نگاہ ڈالیں۔ موجودہ حالت میں، گستاخی معاف، آپ کی گزشتہ غزل سے کئی مقامات پر الفاظ و معنی کی تکرار کی کیفیت ہے۔ دعاگو، راحلؔ
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انتخاب کلامِ حنیفؔ شاہجہاں پوری: آپ کے اجلے دامن میں اشکوں کے بھیگے پھول

    معزز اراکین محفل، آداب! میرے عمِ محترم جناب حنیفؔ شاہجہاں پوری مرحوم کے پہلے مجموعہ کلام ’’غمِ نیلگوں‘‘ سے دو غزلوں کے کچھ اشعار آپ سب کے ذوق کی نذر۔ دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے اجلے دامن میں اشکوں کے بھیگے پھول صحنِ مسجد میں گرتے ہیں...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    بہت شکریہ پیارے بھائی، جزاک اللہ
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : دل ہے منزل کی جانب رواں آج پھر

    تکنیک سے اگر عروضی ساخت مراد ہے تو شعر درست ہے۔
Top