نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : دل ہے منزل کی جانب رواں آج پھر

    ’’نام لیتے ترا‘‘ کہنا درست نہیں ۔۔۔ یا تو ’’نام لیتے ہی تیرا‘‘ ہونا چاہیئے یا پھر ’’نام لے کر ترا‘‘ اس کے علاوہ، دونوں مصرعوں میں جو ’’کیوں‘‘ ہے، وہ بھی جواب طلب ہے اور غیرضروری ابہام پیدا کر رہی ہے۔ یوں سوچ کر دیکھیں۔ نام لیتے ہی تیرا ہوئی آنکھ نم لڑکھڑانے لگی ہے زباں آج پھر ایک باریک سا نکتہ...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : دل ہے منزل کی جانب رواں آج پھر

    احمدؔ صاحب، آداب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ اچھی کاوش ہے، جس میں ایک مصرعے کے وزن کے علاوہ، جس کی کل نشاندہی کی تھی، سامنے کی غلطیاں نہیں ہیں۔ بہت خوب، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ اب اگر اجازت ہو تو کچھ تاثرات بیان کرتا چلوں۔ دل کے منزل کے جانب رواں ہونے سے درد کیوں جوان ہورہا ہے؟ یہ بات...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    جناب وجیہ صاحب، آداب! داد و پذیرائی کے لئے میں شکرگزار ہوں۔ یونہی تنقید کرتے رہا کیجئے تاکہ بزم میں کچھ زندگی کی رمق باقی رہے۔ مندی والے شعر کی مزید وضاحت کرنا مشکل ہے۔ گولی والے شعر میں مقصود محاورے والی ’’کڑوی گولی‘‘ مراد ہے، گویا مدعا یہ ہے کہ ہجر تو ہم نے قبول کرلیا، اب بھول جانے کی فرمائش...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    بہت نوازش تابشؔ بھائی، آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لئے ممنونِ احسان ہوں۔ دعاگو، راحلؔ
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    مکرمی جناب ظہیرؔ صاحب، آداب! سب سے پہلے تو غزل کو گم گشتگی سے نکالنے کے لئے ممنون ہوں :) آپ کی نگاہ کرم کے طفیل دیگر احباب کی نظر میں بھی یہ تک بندی آگئی۔ داد و تحسین کے لئے سراپا سپاس ہوں، آپ ایسے کاملین فن کی داد اپنے آپ میں کسی اعزاز سے کم نہیں۔ بہت شکریہ۔ ٹائپ کی غلطی تو نہیں، ہاں اس...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی کے پیار کو ایسے بھلایا جا نہیں سکتا ----برائے اصلاح

    مکرمی ارشد صاحب، آداب۔ تفصیلا شاید نہ لکھ پاوں، صرف سامنے کے کچھ نکات کی نشاندہی کئے دیتا ہوں۔ دوسرا مصرعہ اچھا ہے، مگر پہلے سے مربوط نہیں جس کی وجہ سے بیان مبہم ہے۔ علاوہ ازیں، مصرعہ ثانی میں الفاظ کی ترتیب ذرا سی بدل دیں اور پھر کچھ اور گرہ لگا کر دیکھیں۔ دیا جو دل میں روشن ہو، بجھایا جا نہیں...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : دل ہے منزل کی جانب رواں آج پھر

    تفصیلا ان شاء اللہ کل لکھوں گا، فی الحال اس مصرعے کی تقطیع کیسے کررہے ہیں، وہ دیکھنا چاہ رہا ہوں۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    نبی اور پاک دو الگ مستقل الفاظ ہیں جن سے مل کر نبیِ پاک ﷺ کی مرکب ترکیب بنتی ہے، جس کے لئے کسرہ اضافت لازمی ہے.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    جی، یہ دونوں مصرعے یوں تو درست ہیں، مگر پہلے مصرعے میں آپ نےغالبا نبی پاک ﷺ بغیر کسرہ اضافت کے لیا ہے یا پھر آپ اس کی تقطیع نب یے پاک کر رہے ہیں۔ جبکہ میری دانست میں درست ترکیب نبیِ پاک ﷺ ہے ۔۔۔ یعنی بکسرہ اضافت، جس کی تقطیع نَ بی اے پا ک ہوگی ۔۔۔ اسطرح مصرعہ بحر سے خارج ہوجائے گا۔ واللہ اعلم۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا ٭ تابش

    ماشاء اللہ ۔۔۔ اتنا اچھا لکھتے ہیں تو اس گوشے میں آج کل نظر کیوں نہیں آتے :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    علی زریون کی "کلاسیک"

    یہ لطیفہ پہلے سنا ہوا ہے، مگر ہم نے جو ورژن سنا اس میں کسانوں کے بجائے کچھ سکھ سیاستدانوں کا ذکر تھا :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    علی زریون کی "کلاسیک"

    ہم تو سوچ رہے ہیں کہ جب ایسے ہی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے تو کیوں نہ ہم بھی اپنی دوکوڑی کی بھیج کر قسمت آزما لیں :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    علی زریون کی "کلاسیک"

    جی، کچھ علاقوں کے عوام میں رائج ہے، یوں تو اب لغت میں بھی موجود ہے مگر بزرگ اب بھی اسے غلط ہی بتاتے ہیں۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    علی زریون کی "کلاسیک"

    ایسا میرے ساتھ ایک دو بار ہوا قدیم زمانے میں :) مطلعے میں جو قوافی باندھے وہ ایطائے جلی کا شکار تھے۔ اساتذہ نے توجہ دلائی تو مطلع درست کرنے کے لئے یہی ’’ٹِرک‘‘ آزمائ۔ یوں ایطاء سے تو جان چھوٹی مگر باقی غزل کے قوافی کاہلی کے سبب جوں کے توں رہے :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    علی زریون کی "کلاسیک"

    یہ کیسا شعلہ انگیز سوال کردیا بھائی :) گوکہ ہم خود ’’کراچی وال‘‘ ہیں، مگر شہر میں اردو کی عمومی حالت کے حوالے سے ایک لطیفہ سنائے دیتے ہیں کہتے ہیں لکھنؤ سے کوئی صاحب اپنے عزیزوں سے ملنے کراچی پہنچے۔ ایک بار مٹرگشی کی غرض سے تنہاء باہر نکلے تو واپسی کا راستہ بھول گئے۔ اسی ادھیڑ بن میں ایک بائیک...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    علی زریون کی "کلاسیک"

    غالباً ریختہ پر موجود ہے :) ویسے اچھا ہوا موصوف حضرتِ جونؔ کی حیات میں میں بلوغت کو نہیں پہنچے تھے وگرنہ مقطع میں ’’کری‘‘ دیکھ کر شاید جونؔ بھائی وقت سے پہلے داعی اجل کو لبیک کہہ دیتے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے---برائے اصلاح

    اللہ پاک انہیں بخیر و غافیت رکھے۔ غالباً ہندوستان کے حالات کے سبب انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکل درپیش ہو، سننے میں آرہا ہے کہ کئی شہروں میں حکومت نے انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔ ممکن ہے عازم سفر ہوں، یا دشمنان استاذ کی طبیعت ناساز ہو۔ اللہ پاک کرم کا معاملہ فرمائے۔ آمین۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: تماشا اب اپنا بناتے نہیں ہیں

    جزاک اللہ فیضان بھائی، آپ کی توجہ اور داد کے لئے ممنونِ احسان ہوں۔ دعاگو، راحلؔ
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    جناب عابد صاحب، آداب۔ امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ نعتِ نبی کریم ﷺ کا معاملہ ایسا ہے کہ کچھ بھی لکھتے ہوئے پرجلتے ہیں کہ مبادا نادانستہ ہی کوئی بات سوئے ادب نہ قلم سے نکل جائے۔ اللھم احفظنی من۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ میری خطاؤں اور لغزشوں کو معاف فرمائے۔ چند تاثرات، آپ کے کلام کے تکنیکی پہلوؤں...
Top