نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : وہی بضد ہیں مجھے خاک میں ملانے کو

    یہاں دونوں مصرعے بحر سے خارج محسوس ہورہے ہیں۔ اس شعر کو یوں سوچ کر دیکھیں ہٹا لو پردہ، جو ہوگا وہ دیکھا جائے گا نظر کی تاب ہی آیا ہوں آزمانے کو! یوں تو شعر درست ہے، تاہم میرے خیال میں یہاں مطلعے کے مضمون کی تکرار ہو رہی ہے۔ دوسرا مصرعہ بحر سے خارج ہے، غالباً ’دیکھا‘ کے بعد ’ہے‘ کتابت کی غلطی...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : وہی بضد ہیں مجھے خاک میں ملانے کو

    عزیزی انس صاحب، آداب۔ جواب میں تاخیر کے لئے معذرت۔ دراصل ہمارے یہاں ویک اینڈ تھا تو تفصیلی جواب لکھنے کے لئے وقت ملنا مشکل تھا۔ موبائل پر مجھ سے زیادہ طویل تحریر نہیں لکھی جاتی۔ آپ کا کلام پڑھ کر ہمیشہ ہی لطف اندوز ہوتا ہوں۔ آپ کے کلام کا بے ساختہ لب و لہجہ مجھے اچھا لگتا ہے اور اس سے آپ کی...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    بہت خوب، ماشاءاللہ
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اپنا اصول خود ہی مجھے توڑنا پڑا : غزل برائے اصلاح

    عمران بھائی، آداب! ماشاءاللہ، خوب۔ مجھے بس آپ کے مقطعے کے قافیہ میں تردد ہے۔ توڑنا، جوڑنا، چھوڑنا کے ساتھ دوڑنا قافیہ درست ہوگا؟ کیونکہ دوڑنا کے د پر میرے خیال میں بفتحہ ہے؟ دعاگو، راحلؔ
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    بہت شکریہ عدنان بھائی، جزاک اللہ
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    بھائی، میرے خیال میں ایک دوسرے کو صرف پڑھنا ضروری نہیں، محفل کو آباد رکھنے کے لئے رسمی واہ واہ سے بڑھ کر اپنے تاثرات لکھنا (اور مصنفین کا ان تاثرات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا :) )بھی ازحدضروری ہے۔ بصورتِ دیگر ہوتا یہ ہے کہ معاملہ پہلے رسمی واہ واہ تک محدود ہوتا ہے (اور اب یہ ’’لائک‘‘ وغیرہ...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    جناب وجیہہ صاحب، آداب! ماشاءاللہ اچھی غزل ہے، داد قبول کیجئے۔ ویسے تو اس شعر میں قافیہ اور ردیف دیکھ کر غالبؔ کا وہ شعر یاد آگیا ۔۔۔ پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا ۔۔۔ دل جگر تشنۂ فریاد آیا :) مگر مصرعہ اولیٰ میں ’’آنکھوں سے خون رونا‘‘ کچھ کھٹک رہا ہے۔ خون کے آنسو رونا، آنکھوں سے خون...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک دوست کا کلام برائے تبصرہ

    ہمارے اجداد چونکہ یوپی والے تھے، تو ہم نے اپنے بزرگوں کو ’’کیجیو‘‘ کے ساتھ ہمیشہ ’’تُو‘‘ کا صیغہ استعمال کرتے سنا ہے، اس کے علاوہ اساتذہ کے کلام میں بھی زیادہ تر یہی صورت نظر آتی ہے، جیسا کہ خود میرؔ کی مثال سے واضح ہے جو آپ نے اوپر بیان کی۔ ’’تلاشنا‘‘ گوگہ اب لغات میں موجود ہے، مگر بول سننے...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : رگِ جاں سے دل تک مہکتے بھی تم ہو

    جزاک اللہ استاذی، اللہ پاک یونہی ہمیں آپ سے کسب فیض کے مواقع عطا فرماتا رہے، آمین۔ اردو انجمن کے غیرفعال ہونے کے بعد مجھے قبلہ سرور صاحب کی کمی جو محسوس ہوتی تھی، وہ خلا آپ کے دم سے پر ہوگیا ہے۔ جزاک اللہ
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    یہ تو بہت خطرناک رجحان ہوا صاحب، جو اگر رواج پا گیا تو بالآخر خود عروض ہی کی منسوخی پر منتنج ہوگا۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاحِ سخن: ’’نہ مانیں گے ہرگز نہ منظور ہوگا ‘‘

    جی، آپ سے پہلی بار شرفِ تخاطب حاصل ہوا، اسی لئے مجھے مغالطہ ہوا۔ بہرحال، اگر کوئی بات سوئے ادب رہی ہو تو اس کے لئے معافی کا خواستگار ہوں۔ اللہ پاک آپ کے بھتجے سلمہٗ کو شاد و آباد رکھے۔ آمین۔ دعاگو، راحلؔ
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : رگِ جاں سے دل تک مہکتے بھی تم ہو

    محترم انس بھائی، آداب۔ اصولاً تو استاذی اعجازؔ صاحب کے مراسلے کے بعد مجھے کچھ کہنا نہیں چاہیئے، مگر ایک آدھ نکتہ ذہن میں کلبلا رہا ہے جو بیان کئے بغیر شاید چین نہ پڑے :) دونوں مصرعوں میں صرف دل ہی کی تکرار زیادہ اچھی نہیں لگ رہی، مصرعہ یک رنگی لگ رہا ہے۔ پہلے مصرعے کو یوں بدل کر دیکھیں جگر...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاحِ سخن: ’’نہ مانیں گے ہرگز نہ منظور ہوگا ‘‘

    جناب فاخر صاحب، آداب! آپ کی پروفائل تصویر کی بنیاد پر یہ کہنے کی جرأت کر رہا ہوں کہ آپ کی تحریر میں پختگی آپ کی عمر سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ماشاءاللہ اچھی نظم ہے (میں تو اسے نظم ہی کہوں گا)۔ ایک آدھ جگہ پر مجھے تردد ہوا، اس امید پر لکھ رہا ہوں کہ آپ ایک مبتدی کی ٹامک ٹوئیوں کا برا نہیں مانیں...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: تاخیر تم نے کی ہے جو خط کے جواب میں

    عزیزانِ گرامی، تسلیمات! بہت سال پہلے جوشِ شباب میں تضمینِ غالبؔ کی جرأت کر بیٹھا تھا۔ یوں تو غزل میں کئی اشعار تھے، مگر غالبؔ کی زمین کی حرمت کے پیش نظر ان میں سے بیشتر قلم زد کردیئے۔ تضمین کا حق تو شاید یہ بچے کچھے شکستہ اشعار بھی نہیں ادا کرپائیں گے، پھر بھی آپ احباب کی بصارتوں کی نذرکرنے...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح :: جانے کیوں اضطراب میں ہم ہیں

    عزیزی نیر صاحب، آداب۔ آپ کے ایک ہم نام سینئر شاعر جناب خورشید الحسن نیرؔ صاحب، جو سعودیہ میں مقیم ہیں، سے اردو انجمن کے توسط سے واقفیت رہی ہے سو آپ کا نام دیکھ کر ایک لمحے کو ماتھا ٹھنکا کہ خورشید صاحب کی غزل اس گوشے میں کیا کر رہی ہے :) آپ سے پہلی بار بات ہو رہی ہے، اور یہ آپ کی بدقسمتی...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    مکرمی اختر صاحب، آداب۔ آپ سے پہلی بار شرف تخاطب حاصل ہورہا ہے، امید ہے آئندہ بھی رہے گا۔ اب تک غالبا دیکھ ہی لیا ہوگا کہ اساتذہ کرام نے جناب ارشد صاحب کی بات سے اتفاق کیا ہے۔ مطلع کے قوافی اصولا درست نہیں (یہ الگ بات کہ بعینہ یہی گناہ اس عاجز سے بھی چند دن قبل سرزد ہوا، جس پر اساتذہ نے کان بھی...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    مکرمی جناب ظہیر صاحب، آداب! ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔ آپ کے کلام کی سب سے بڑی کشش آپ کا کلاسیکی روایت کی پاسداری کرنا ہے، ایسا آہنگ آج کل کم کم ہی دیکھنے پڑھنے کو ملتا ہے۔ بہت خوب۔ میرے خیال سے آپ کو سنجیدگی سے اپنے کلام کی اشاعت پر توجہ دینی چاہیئے، اگر تو یہ کام اب تک نہیں ہوا...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: چھت ہے تو سر نہیں ہمارے پاس

    عمران بھائی، دوسرے شعر میں بھی کو ہی سے تبدیل کردیں۔ دعاگو، راحل۔
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جانتے تھے لوگ مجھ کو پھر بنے انجان کیوں--- برائے اصلاح

    محترم جناب ارشد صاحب، تسلیمات آپ کے ٹیگ کا نوٹیفیکیشن نہیں ملا، اس لئے حاضری میں تاخیر ہوئی۔ باقی یہ کہ اصلاح کرنے کی میری حیثیت نہیں۔ آپ نے اسی محفل میں دیکھا ہوگا کہ خود مجھ سے کیسی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں۔ بہرحال، آپ نے عزت افزائی کی، اس کے لئے ممنون احسان ہوں۔ میری معروضات کو محض تلمیذانہ...
Top