نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تلخیِٔ ایام سے کچھ یوں کنارا ہو گیا

    جناب عاطف صاحب، آداب! ماشاءاللہ اچھی غزل ہے، بس ذیل کے شعر میں ’اور‘ کا خفیف وزن اتنا رواں محسوس نہیں ہورہا۔ دوسرے مصرعے میں الفاظ کی ترتیب و نشست بدل کردیکھیں۔ دوسرا مصرعہ طرحی ہے کیا؟ پہلے مصرعے میں مجھے ’’پھر‘‘ کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ یعنی دونوں مصرعوں میں ’’پھر‘‘ کی تکرار سے بیان میں مزید...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    مطلعے میں ایک قافیہ بدل دیں، اور دیگر اشعار میں بھی کچھ مقامات پر متنوع قوافی استعمال کرلیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اشعار اچھے ہیں سو ان کو یکسر ضائع کرنا زیادتی ہوگی :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    جناب واجد صاحب، آداب! اچھی غزل ہے (اگر ایطاء سے ذرا دیر کو صرفِ نظر کرلیں :) ) میری ناقص رائے میں راجح قول کے مطابق ایطاء موجود ہے۔ یادش بخیر، قبلہ سرورؔ صاحب نے بھی ایک بار یہی ارشاد فرمایا تھا کہ اگر قافیہ مصدر یا حاصلِ مصدر سے قائم کیا جارہا ہو، تو مشترک حروف حذف کرنے کے بعد جو الفاظ رہ...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جو کہتے ہو، بیانِ سوزِ غم کو روک لو

    جناب اسی لئے تو یہ شکستہ تحریریں لئے یہاں چلے آتے ہیں کہ آپ ایسے اساتذہ کی جوتیاں سیدھی کریں گے تو کچھ سیکھنے کا موقع مل جائے گا۔ باقی، احقر کے سر اور داڑھی کے بالوں میں بھلے ہی چاندی کا نزول شروع ہوچکا ہو، خود کو ابھی ہم جوان ہی تصور کرتے ہیں اس لئے کبھی کبھی آمادۂ بغاوت ہوجاتے ہیں :)...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایطاء سے متعلق ایک سوال

    استاذی و مرشدی، یہ ذہنی الجھن دور کرنے کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔ دعاگو، راحل۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایطاء سے متعلق ایک سوال

    معزز اساتذۂ کرام اور عزیزان گرامی، آداب! بیاض کے اوراق پلٹے ہوئے ایک پرانی غزل پر نظر پڑی جس کا مطلع کچھ یوں تھا۔ مصائب میں الجھنا چاہتا ہے وہ میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے غزل نومشقی کے دور کی ہے جب ایطاء اور دوسرے عیوب کے حوالے سے اتنی آگہی نہیں تھی۔ مطلعے کی متابعت میں دیگر اشعار کے قوافی بھی...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نعتیہ ﷺ کلام ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء ؔ (گوجرہ)

    جناب ڈاکٹر ضیاء صاحب، السلام علیکم۔ ماشاءاللہ بہت ایمان افروز نعت عنایت کی آپ نے۔ جزاک اللہ۔ میں اس کی بحر کی نشاندہی نہیں کر پا رہا، اگر ممکن ہو تو افاعیل لکھ دیں۔ شکریہ دعاگو، راحلؔ
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نعتیہ ﷺ کلام ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء ؔ (گوجرہ)

    ماشاءاللہ ۔۔۔ اللھم صلی علی محمد و علی آلِ و اصحابِ محمد و بارک و سلم و صلوا علیہ
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: نجانے کب سے ویرانی کی کا ڈیرا تھا جہاں میرا

    عزیزان گرامی، تسلیمات! ایک پرانی غزل، جو ٖغالباً دس سال قبل کہی ہوگی، آپ سب کی بصارتوں کی نذر۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے نوازیں گے۔ ویسے یہ گوشہ کچھ روز سے کافی خاموش ہے، امید ہے یہ ہمارے قدموں کے سبزے کی وجہ سے نہیں ہوگا :) دعاگو، راحلؔ...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طرحی غزل برائے اصلاح

    میرے لکھتے لکھتے ہی استادِ محترم اعجاز صاحب کی اصلاح آگئی وگرنہ ان کی رائے کے بعد میں کچھ لکھنے کی جرأت نہیں کرتا، معذرت :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طرحی غزل برائے اصلاح

    عزیزی عمران صاحب، آداب! آپ نے بحر کے جو افاعیل لکھے ہیں، دیکھ کر مجھے کچھ حیرت ہوئی، اور تجسس بھی! کہ آپ نے ایک بہروپی بحر کیوں اختیار کی! حالانکہ یہ بعینہ بحر مضارع مثمن (الخ) کا وزن ہے جو کہ معروف ہے اور اس کے افاعیل ’’مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن‘‘ ہیں۔ خیر! بیان تھوڑے سے الجھاؤ کا شکار...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جو کہتے ہو، بیانِ سوزِ غم کو روک لو

    مکرمی جناب ظہیر صاحب، آداب! داد و پذیرائی سے نوازنے کے لئے ممنونِ احسان ہوں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ سمجھ تو مجھے بھی نہیں آیا :) گیسوئے پُر پیچ و خم کو اداؤں کے معنی میں بطور استعارہ استعمال کرنے کی کوشش کی تھی، روکنے سے مطلب یہ تھا کہ اب اپنی اداؤں کو روک لو ۔۔۔ اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل کو کیسے مترنم پڑھا جائے ؟؟؟

    عمران صاحب، آداب۔ عروض کی پابند شاعری کی سب سے بڑی خوبصورتی میری نظر میں اس کی فطری موسیقیت ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر شاعر اعلیٰ پائے کا موسیقار بھی ہو اور خود کوئی دھن بنانے پر قادر ہو۔ اگر آواز اچھی ہو تو آدمی کسی بھی مشہور طرز پر اپنا کلام سنا سکتا ہے۔ آپ یوٹیوب پر ایسے شعراء کو سنیں جو اپنے...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : رگِ جاں سے دل تک مہکتے بھی تم ہو

    میری رائے میں تو اسی بحر اور زمین میں کوشش کریں۔ اس ردیف کو نبھانا مشکل تو ہے لیکن ذرا سی محنت سے بقول شخصے ’’اینڈ رزلٹ‘‘ اچھا برآمد ہونے کے قوی امکانات ہیں :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : رگِ جاں سے دل تک مہکتے بھی تم ہو

    یعنی آپ کو کہنا چاہیئے کہ ’’ آنچل کو سرکاتے بھی تم ہو‘‘ یا ’’ چوڑیاں کھنکاتے بھی تم ہو‘‘ ۔۔۔ چونکہ مصرعے میں تخاطب خود فاعل سے ہے، تو ’’آنچل سرکتے ہو‘‘ کہنا غلط ہوگا۔ لیکن ظاہر ہے اس صورت میں آپ کے لئے قافیہ اور وزن دونوں کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ ایک نکتہ مزید یہ کہ مقطعے میں ’’خاکِ راہ‘‘ کی...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جو کہتے ہو، بیانِ سوزِ غم کو روک لو

    عزیزان گرامی، آداب و تسلیمات! ایک غزل پیش خدمت ہے، ملاحظہ فرمائیے اور اپنی ثمین آراء سے آگاہ کیجئے۔ دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ جو کہتے ہو، بیانِ سوزِ غم کو روک لو کھل کے کہہ دو، نبض کے ہی زیر و بم کو روک لو! صرف اپنی ضد میں اس نے فیصلہ بدلا نہیں...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : مطلب ہے صرف ہم کو اپنے جناب سے

    محترم انس بھائی، آداب! باقی پہلوؤں پر تو پہلے ہی کافی گفتگو ہو چکی ہے، میں بس ایک نکتہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ ممکن ہے کہ میں اس رائے میں غلط ہوں، تاہم مطلع میں ’’اپنے جناب‘‘ کے بجائے ’’اپنی جناب‘‘ ہونا چاہیئے، کیونکہ ’’جناب‘‘ کے ساتھ ہمیشہ مونث کا صیغہ ہی استعمال ہوتے دیکھا ہے۔ مثال کے...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ٌلڑکپن کے زمانے کی ایک غزل

    استاذی و مرشدی اعجاز صاحب، آداب! نظرِ عنایت کے لئے بے انتہاء ممنون ہوں۔ روکھ جانا ۔۔۔ روکھے سے اخذ کیا تھا جو عموماً خشک کے معنی میں بھی استعمال ہوتا دیکھا ہے۔ روکھے کی جگہ سوکھا استعمال کرنے سے کیا بیان بہتر ہوسکتا ہے؟ دعاگو، راحلؔ
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : وہ جو سادہ اور بڑا معصوم ہے

    انس صاحب، آداب! امید ہے آپ بخیروعافیت ہوں گے۔ یہ کیا کہ بس اپنی سنا کر رخصت ہوجاتے ہیں، دیگر لڑیوں پر بھی حاضری لگایا کریں بھائی، اسی طرح اس محفل کا آباد رہنا ممکن ہے :) مطلع کا خیال عمدہ ہے، مگر تھوڑا مبہم ہے۔ غالباً آپ کی مراد یہ ہے کہ وہ جو ’’بظاہر‘‘ بڑا معصوم نظر آتا ہے! اگر ایسا ہی...
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ٌلڑکپن کے زمانے کی ایک غزل

    عزیزان گرامی، آداب! پرانے اوراق کو کھنگالتے کل لڑکپن کے زمانے کی ایک عامیانہ غزل پر نظر پڑی تو ذہن میں آیا کہ شاید یہ واحد مسلسل غزل ہے جو میں نے کہی ہے۔ آپ سب کی بصارتوں کی نذر۔ ایک مصرعے میں لفظ ’’مسکاتی‘‘ مجھے اب اتنا اچھا نہیں لگ رہا، مگر ’’مسکراتی‘‘ یا ’’کھلکھلاتی‘‘ وغیرہ بھی کسی طور...
Top