نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    روزِ حساب

    جناب، گستاخی معاف، اگر کسی نے معنی دریافت کرلئے تو اس میں برا ماننے والی کیا بات ہے؟ آپ نے جواب لکھنے کی زحمت تو اٹھائی ہی، اگر آپ اس دوران معنی بھی ارشاد فرما دیتے تو زیادہ بہتر نہیں ہوتا؟ یوں بھی لغت ہر لمحہ تو دسترس میں نہیں ہوتی! حسبِ مشورہ، میں نے اردو لغت بورڈ والوں کی آن لائن لغت سے...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے---برائے اصلاح

    جناب جب خیالات آپ کے ہیں تو غزل بھی آپ کی ہی ہوئی، الفاظ کی ہیر پھیر سے کیا فرق پڑتا ہے :) ٹیکسٹ کا کلر بدلنے کا آپشن یہیں میسج باکس میں ہی موجود ہے، ایک جگہ A کے نیچے رنگین خط کھنچا ہوتا ہے، جس ٹیکسٹ کا رنگ بدلنا ہو، اسے سلیکٹ کرکے اس آپشن پر پر کلک کریں گے تو رنگوں کا قائمہ کھل جائے گا اور آپ...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: تماشا اب اپنا بناتے نہیں ہیں

    حضور آپ کی محبت کا شکریہ:) باقی ہم بھی مبتدیان مکتب ہی ہیں، سو یہاں رہیں یا کہیں اور، مقصد تو اساتذہ کی جوتیاں سیدھی کرنا ہی ہے :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مطلع برائے اصلاح

    معزز اساتذہ و اراکین محفل، آداب! ایک مطلع بغرضِ اصلاح پیش خدمت ہے. اساتذی و مرشدی اعجاز صاحب سے توجہ کی خصوصی گزارش ہے. الف عین محمد خلیل الرحمٰن صاحب دستِ ہمہ ہو خالی، تن پر قبا شہانا یارب ظفرؔ سی میری، قسمت نہیں بنانا شاہانہ کا یہ مخفف املا اردو لغت بورڈ والوں کی لغت میں موجود ہے، وہیں سے...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے---برائے اصلاح

    مقطعے کا دوسرا مصرعہ یوں کرلیں تو کیسا رہے گا؟ کہ روتی ہیں آنکھیں، مگر چپ زباں ہے آنکھیں بہنا محاورتاً غلط ہوگا (غالباً) حسینوں کے ڈیرے ابھی تک ہیں دل میں ہوا جسم بوڑھا مگر دل جواں ہے ہے گو جسم عاجز، مگر دل جواں ہے؟؟؟
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    آپ نے کون سی بحر کا انتخاب کیا ہے؟ مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن؟
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    جزاک اللہ۔ عموماً Shift+W سے درودِ پاک ﷺ آجاتا ہے کمپیوٹر پر۔ موبائل پر اگر آپ http://cle.pk/ والوں کا کی بورڈ انسٹال کرلیں تو اس میں بھی شارٹ کٹ موجود ہے :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    بغیر درود کے تو نامِ پاک لوگ اب نثر میں بھی لکھنے لگے ہیں۔ میری رائے میں ادب کا تقاضہ ہے کہ ﷺ کی علامت لازم استعمال کی جائے۔ اب تو مکمل ٹائپ بھی نہیں کرنا پڑتا، تختۂ کلید پر شارٹ کٹ موجود ہے سو اس معاملے میں اب کوئی معقول عذر موجود نہیں۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے---برائے اصلاح

    یہاں دو باتیں میرے ذہن میں آئیں۔ اولاً، ’تیرے بنا اب کسے‘ مجھے محاورے کے خلاف لگ رہا ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے ’’تیرے بعد اب کسے‘‘۔ مزید برآں ’’دکھ سنانا‘‘ بھی کچھ غیر مانوس محسوس ہوتا ہے، جو ممکن ہے میری قلت مطالعہ کے سبب ہو۔ اگر پہلے مصرعے کو یوں کہا جائے تو کیسا رہے گا؟ ترے بعد کس سے کہوں...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے---برائے اصلاح

    مکرمی جناب ارشدؔ صاحب، آداب! حکم کی تعمیل میں چند نکات قلم برداشتہ کر رہا ہوں۔ کوئی بات سوئے ادب محسوس ہو تو درگزر کیجئےگا۔ مطلع مجھے دولخت محسوس ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ مصرعۂ ثانی میں ’’میں‘‘ کی ی کا اسقاط روانی کو متاثر کر رہا ہے۔ یعنی ’میں کیسے‘ کو ’ مکیسے‘ پڑھنا پڑرہا ہے، جو تکنیکی اعتبار...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    جناب ارشدؔ صاحب، آداب! پہلا مصرعہ اب بھی وزن میں نہیں ہے، اس میں ’’تھے‘‘ زائد ہے۔ فا ع لا تن ف ع لا تن ف ع لا تن ف ع لن جو ز ما نے تِ یُ ہی دی دا یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں، رکنِ ثالث میں ’ف‘ کے مقابل دیدار کا ’’دا‘‘ آرہا ہے،...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ریختہ پر غالبا موجود ہے۔ یہ بھی ایک لنک ہے Dars E Balaghat | UrduChannel
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    برادرم اویسؔ، آداب عروض سیکھنے میں آپ کی دلچسپی یقیناً لائقِ تحسین اور خوش آئند ہے۔ اللہ پاک آپ کے علمی سفر کو آسان بنائے۔ بنیادی عروض سیکھنے کے لئے آپ قبلہ و استاذی جناب سرور عالم رازؔ صاحب کی کتاب ’’آسان عروض اور نکات شاعری‘‘ سے استفادہ کرسکتے ہیں جو ان کی ویب گاہ پر موجود ہے، ربط ذیل...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: تماشا اب اپنا بناتے نہیں ہیں

    دو روز قبل یوٹیوب پر جنابِ خمارؔ بارہ بنکوی کو سن رہا تھا، جو اپنی دستخطی بحر متقارب میں ترنم سے شعر پڑھتے جارہے تھے۔ حضرتِ خمارؔ کو پہلی بار غالباً ۱۹۹۶ میں جشنِ قتیلؔ کی وڈیو کیسٹ کے توسط سے سنا تھا، مگر ان کا ترنم ذہن میں ایسا نقش ہوا کہ آج بھی کہیں بحرِ متقارب میں کوئی غزل پڑھنے سننے کو ملے...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    مکرمی اویسؔ صاحب، تسلیمات امید ہے آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ آپ کی غزل دیکھی، جو خیالات کے اعتبار سے اچھی لگی، تاہم کئی مقامات پر آپ سے عروضی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جن سے اجتناب لازم ہے۔ آپ اس سلسلے میں عروض کی ویب گاہ (http://aruuz.com) سے مدد لے سکتے ہیں۔ مطلعے سے جو بحر قائم ہو رہی ہے اس کا...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ارے بھئی اب یہ سر تو نہ کہیں، ہمیں یونہی بڑھاپے کا احساس ہوتا ہے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : وہی بضد ہیں مجھے خاک میں ملانے کو

    میں عروض کا ماہر تو نہیں ہوں، مگر میرے خیال میں جہاں تک ممکن ہوسکے غیر معروف اوزان سے اجتناب کرنا چاہیئے تاکہ قاری کو ابہام نہ ہو۔ اگر قاری ایسے شاذ اوازن سے واقف نہیں تو اس کو روانی میں خلل محسوس ہوگا، واللہ اعلم :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    بہت خوب فیضانؔ صاحب، ماشاءاللہ حسبِ معمول اچھی غزل ہے :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : وہی بضد ہیں مجھے خاک میں ملانے کو

    اصل میں لکھتے لکھتے میں نے ’جواب ارسال کریں‘ کا بٹن غلطی سے دبا دیا، اس لئے مراسلہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے :)
Top