نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل : تا عمر مرے دیدۂ نمناک میں رہنا - فرحان محمد خان

    جی بالکل، مجھ سے یہ چوک ہوئی، میں نے اس ربط پر غور نہیں کیا :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح :

    حمزہ بھائی، بس ایک شعر؟ تھوڑی اور مشق کریں، اور کم از کم چار شعر کہنے کی کوشش کریں اسی زمین میں۔ مزید یہ کہ میرے فہم کے مطابق آپ کو دونوں مصرعے بحر سے خارج ہیں۔ اس کے علاوہ واردات رقم ہونا بھی غیرمانوس ہے، آپ روداد رقم کرسکتے ہیں، واردات رقم کرنا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا سنا۔ تیسرے یہ کہ...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: امیدیں ختم ہونے تک، تمنا ختم ہونے تک

    بہت نوازش مکرمی جناب ظہیر صاحب، داد و پذیرائی کے لئے ممنونِ احسان ہوں۔ دعاگو، راحلؔ
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل : تا عمر مرے دیدۂ نمناک میں رہنا - فرحان محمد خان

    محترمی جناب فرحان صاحب، آداب۔ ماشاءاللہ اچھی غزل ہے۔ میری طرف سے داد قبول فرمائیں۔ بس مطلع میں مجھے تھوڑا تردد ہوا۔ املاک کا مفہوم تو کافی وسیع ہے جس میں کسی بھی قسم کی ملکیت آسکتی ہے، جبکہ مکیں تو مکان یا گھر میں رہنے والا ہوتا ہے، سو ’’املاک کا مکیں‘‘ مجھے کچھ غیر مناسب لگ رہا ہے، ممکن ہے...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    شاد رہیں، آباد رہیں اور حضرت جونؔ کی روایت کو آگے بڑھاتے رہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کا کسی کلام جونؔ کے رنگ میں رنگا نظر آئے۔ یہ غزل دیکھنے کے بعد آپکے گزشتہ مراسلے بھی دیکھے، ماشاءاللہ بہت اچھا اور بے ساختہ لکھتے ہیں آپ۔ بعض اشعار میں، اور اساتذہ اس بات سے ناراض ہوں گے :)، انگریزی الفاظ...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    مکرمی ظہیر صاحب، آداب۔ یہ جان کر دل کو بہت خوشی اور تسلی ہوئی کہ قبلہ سرور صاحب خیریت سے ہیں۔ میں نے کچھ عرصہ قبل ان سے ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی، شاید ان کا ای میل پتہ اب تبدیل ہوگیا ہو! اگر ان سے رابطے کا کوئی متبادل ذریعہ ہو تو نجی پیغام میں عنایت فرما دیں۔ دعاگو، راحلؔ
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    مرشدی و استاذی، آداب آپ کی توجہ اور آگہی عطا کرنے کے لئے شکرگزار ہوں۔ اپنے پراگندہ خیالات اس خانے میں لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اگر کہیں کوئی غلط بات ذہن میں ہو تو اس کی اصلاح ہوجائے۔ دعاگو، راحلؔ
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : کوئی رہبر نہیں کوئی رہزن نہیں

    پیارے بھائی، آداب۔ یہ حقیقت ہے، اور اس بات میں ذرہ برابر بھی تصنع نہیں، کہ میں تو خود قابلِ اصلاح ہوں، سو کسی اور کی اصلاح کیا کروں گا :) استاذی اعجاز صاحب نے میرے مراسلے سے اتفاق کیا، یہ محض ان کی اعلیٰ ظرفی اور کرم نوازی ہے۔ میں ابھی اس مقام سے کوسوں دور ہوں کہ کسی کی اصلاح کرنے کے منصب پر...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : کوئی رہبر نہیں کوئی رہزن نہیں

    مرشدی و استاذی اعجاز صاحب، تسلیمات یہ اعزاز میرے لئے بہت بڑا ہے کہ آپ نے مجھے اس خدمت کے لائق سمجھا اور میں حقیقتاً خود کا اس اہل نہیں سمجھتا، تاہم آپ کے حکم کی تاحدِ استطاعت تعمیل کرنے کی کوشش کروں گا۔ لڑکپن کا ارمان تو یہی تھا کہ ’’فل ٹائم‘‘ شاعر بنوں اور ’’پارٹ ٹائم‘‘ ملازمت کروں، مگر وقت...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بیاد جنید جمشید بھائیٌ

    عزیزان من، آداب! تین سال قبل جناب جنید جمشیدؒ بھائی کے فضائی حادثے کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحہِ ارتحال پر بے ساختہ کچھ اشعار کہے تھے۔ آج فیس بک نے ان کی برسی کے موقع پر یاد دلا کر پھر آبدیدہ کردیا، سوچا احباب کو بھی غم میں شریک کرلوں۔ اللہ پاک جنید بھائی کو کروٹ کروٹ جنت کی ہوائیں نصیب...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : کوئی رہبر نہیں کوئی رہزن نہیں

    جناب انس صاحب، آداب اگرچہ ہم آپ کے مخطوب نہیں، مگر اس وقت فارغ ہیں، سو ہماری فراغت کا وبال اب آپ بھگتیں :) ویسے میری معروضات کسی اصلاح کی کوشش نہیں، محض تلمیذانہ تبادلہ خیال ہے، امید ہے آپ برا نہیں مانیں گے۔ مطلع واضح نہیں، بے خودی سے دوست دشمن یا رہبر و رہزن کا کیا تعلق ہے؟ خیال عمدہ ہے،...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    بہت خوب بھائی، مجھے آپ کی غزل کچھ کچھ جونؔ بھائی کے رنگ میں رنگی نظر آئی۔ ایک آدھ جگہ کتابت کی غلطیاں ہے، وہ درست کرلیں۔ مطلع میں تھمے کو رکے کرلیں، میرے خیال میں "سلسلہ رکنا" درست محاورہ ہے۔ روک تو لوں میں ۔۔۔ اس مصرعے میں اگر "خود کو" کی جگہ "اس کو" کر لیں تو دوسرے مصرعے کے ساتھ ربط اور...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: حالِ دل ان کو سنایا دیر تک

    ایسے ہی دل چاہا کہ آپ احباب کو یہ غزل ترنم کے ساتھ سناوں۔ سنئے اور برداشت کیجئے، رب نے صبر پر بڑا اجر رکھا ہے :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: حالِ دل ان کو سنایا دیر تک

    مکرم بندہ جناب خلیل صاحب، تسلیمات! داد و پذیرائی سے نوازنے کے لئے سراپا سپاس ہوں۔ بہت نوازش۔ دعاگو، راحل
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: حالِ دل ان کو سنایا دیر تک

    بہت نوازش عدنان بھائی، مولا آپ کو خوش رکھے۔
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: حالِ دل ان کو سنایا دیر تک

    عزیزانِ من، آداب! ایک تازہ غزل پیشِ خدمت ہے۔ جناب ڈاکٹر نوازؔ دیوبندی صاحب کی زمین میں تصرف کی جسارت کی ہے۔ گر قبول افتد زہے عزوشرف! آپ کی بصارتوں کی نذر، دیکھئے اور اپنی قیمتی آراء سے نوازیئے۔ دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالِ دل ان کو سنایا دیر...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مشعلِ حرف لئے نور بکف ہوجائیں

    مکرمی جناب ظہیر صاحب، آداب ماشاء اللہ خوب غزل ہے۔ یہ تین شعر خاص طور پر بہت پسند آئے، اگرچہ میری ناچیز رائے میں اقتباس کئے گئے پہلے شعر کے مصرعہِ ثانی میں ’’ایک طرف ہو جائیں‘‘ شاید مدعا بھرپور طریقے سے بیان نہیں کر پارہا۔ غالباً آپ کا مقصود ایک الگ راہ بنانا ہے، جبکہ ’’ایک طرف ہوجانے‘‘ کا...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    مکرمی جناب اعجاز صاحب، آداب۔ آپ کی بات کے آگے سر تسلیم خم۔ لیکن شاعر کو معیوب اشعار دیوان برقرار رکھنے کا حق تو حاصل ہے نا :) ویسے برسبیل تذکرہ عرض کرتا چلوں کہ میری مادری زبان اردو ہی ہے۔ ہمارے دادا ہندوستان کے شہر شاہجہاں پور سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے۔ والد کی پیدائش گو گہ تقسیم فورا بعد...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مطلع برائے اصلاح

    بہت شکریہ یا مرشدی و مکرمی، جزاک اللہ۔
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    مکرمی جناب ظہیر صاحب، آداب سب سے پہلے تو آپ کی توجہ کے لئے شکر گزار ہوں۔ اعجاز صاحب کی جانب سے بھی اب تک نہایت مہربانی کا معاملہ رہا ہے۔ باقی جہاں تک قوافی کی بحث کا تعلق ہے تو اس بابت پہلے ہی لکھ چکا ہوں کہ اصولا مجھے محترم اعجاز صاحب کے رائے سے کوئی اختلاف نہیں۔ آپ کا مشورہ بھی سر آنکھوں پر،...
Top