نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے---برائے اصلاح

    الحمدللہ۔ اللہ پاک آپ کے تمام اہل و عیال کو شاد و آباد رکھے۔ آپ اہل خانہ کو بھرپور وقت دیجئے سر۔ اللہ پاک آپ سب کو ہنستا بستا رکھے۔ آمین :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    خوش آمدید استاذی، امید ہے کہ سب خیریت رہی ہوگی، خدانخواستہ اعدائے استاد کی طبیعت تو ناساز نہیں رہی؟
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئی غزل

    ماشاءاللہ، بہت خوب! عمدہ غزل ہے ذیل کے شعر میں مصرعوں کا ربط سمجھ نہیں آسکا یعنی اس کی یاد کے زاد راہ فراہم کرنے کا سفر کے دھیرے دھیرے کٹنے کا تعلق واضح نہیں ہورہا، ممکن ہے میرے فہم کا نقص ہو۔ ایک بار پھر داد و مبارک باد قبول کیجئے۔ دعا گو، راحلؔ۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجھ سے ملنے جو یار آیا ہے : برائے اصلاح

    حضور اتنا حاشیہ تو چھوڑ دیں ۔۔۔ برائے اصلاح ردیف کا حصہ نہیں :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کرو یاد رب کو سویرے سویرے---برائےاصلاح

    مکرمی ارشد صاحب، آداب! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ ایک چھوٹا سا مشورہ ہے، امید ہے آپ غور فرمائیں گے۔ آپ گاہے بگاہے دینی اور اصلاحی موضوعات پر مبنی اشعار کہتے رہتے ہیں۔ میرا مشورہ آپ کو یہ ہوگا کہ ایسے موضوعات کو آپ نظم میں آزمائیں، خصوصا اس طرح کے مضامین کے لئے مخمس یا مسدس، بمع ٹیپ کے...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجھ سے ملنے جو یار آیا ہے : برائے اصلاح

    قبلہ میں کچھ سمجھا نہیں، اس اجمال کی تھوڑی تفصیل بھی بیان کیجئے۔
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    معذرت، میں یہ گمان کررہا تھا کہ آپ کی غزل دیگر قوافی میں ’’نا‘‘ کے بغیر بھی الفاظ شامل ہیں، موجودہ صورت کو میری حقیر رائے میں ایطائے جلی ہی قرار دیا جائے گا (کم از کم کلاسیکی اصولوں کے تحت)۔ امید ہے آپ نے برا نہیں مانا ہوگا۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    اسی لئے تو کہتے ہیں کہ اس میں ایطائے خفی ہے :) اگر دیگر اشعار کے قوافی بھی وا پر ختم ہو رہے ہوتے تو یہ ایطائے جلی ہوجاتا (شاید؟) دیکھیں قبلہ ظہیراحمدظہیر صاحب کی نظر پڑتی ہے تو وہ کیا فرماتے ہیں، میں تو خود ہی مبتدی ہی ہوں! ہاں میرا ذاتی رجحان یہی ہے کہ ہر ممکن حد تک عروضی قوانین کی پابندی کرنی...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    اگر مطلعے کے دونوں قوافی میں نا مشترک ہے، تو وہ ردیف میں کیوں نہ شامل کی جائے؟
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    دوا اور ہوا میں ایطائے خفی ہے، یہی میں نے اوپر بھی لکھا تھا اور یہ بھی عرض کیا تھا کہ آپ نے جو مثال دی وہ ایطائے خفی کے باب میں اکثر پیش کی جاتی ہے۔ ایطائے خفی اساتذہ کے یہاں موجود ہے، مگر اس سے اس کا عیب ہونا ختم نہیں ہوتا۔ آپ کے شعر کے حوالے سے بھی میری عاجزانہ رائے یہی ہے کہ اس میں ایطائے...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: ہوں دونوں ہاتھ خالی، تن پر قبا شہانا

    پذیرائی کے لئے بہت شکریہ تابشؔ بھائی، جزاک اللہ مثالیں عطا کرنے پر بھی ممنون و متشکر ہوں۔ اصل میں یہ سوال اس لئے ذہن میں آیا کہ بہت سال قبل ایک دوسری محفل میں ایک غزل پیش کی تھی، جس کے ایک شعر میں ’’غلطیوں‘‘ کی ل ساکن باندھی تھی، جس پر احباب نے توجہ دلائی کہ یہ خود ایک ’’غَلَطی‘‘ ہے :) نظر اور...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: ہوں دونوں ہاتھ خالی، تن پر قبا شہانا

    مکرمی جناب ظہیراحمدظہیر صاحب، آداب ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔ کیا نظر کی اردو کے قاعدے پر بنائی گئی جمع نظروں میں ظ کا سکوت جائز ہوگا؟
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    غالبؔ کی جو مثال آپ نے پیش کی ہے، وہ ایطائے خفی کے باب میں اکثر پیش کی جاتی ہے۔ ایطائے خفی کی مثالیں اساتذہ کے یہاں بہتیری مل جاتی ہیں، اس لئے اس کو روا رکھا جاتا ہے، مشورہ یہ دیا جاتا ہے کہ اس کو عمداً نہ برتا جائے۔ آپ کے مطلعے میں بھی میرے خیال میں ایطائے خفی ہی ہے کیونکہ روی سے ماقبل کے...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل

    بخاری صاحب، آداب! بصد احترام، یہاں آپ کی رائے سے اتفاق ممکن نہیں۔ اگر دونوں مصرعوں میں ’’لنا‘‘ ہی کی تکرار ہوگی تو یہ قافیہ کیسے ہوا؟؟؟
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجھ سے ملنے جو یار آیا ہے : برائے اصلاح

    مکرمی ارشد صاحب۔ بصد احترام عرض ہے کہ بوجھ اتارنے سے تیقن کا تعلق میں اب بھی سمجھ نہیں پارہا ہوں۔ ممکن ہے میرے فہم کا نقص ہے۔ ذرا سا مضمون بدل کر دیکھیں، مثلاً آج ہے مطمئن وہ یوں، جیسے بوجھ سر سے اتار آیا ہے اب یہاں سے فاعل غائب ہوگیا۔ کس کو اعتبار آیا ہے؟ اور کیوں؟ الفاظ و معانی تیسرے شعر...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: کہوں بات جو میرے سردار کھل کر

    عمران بھائی، شعر تکنیکی اعتبار سے تو درست ہے، مگر معنی کے اعتبار سے غزل کے دیگر اشعار کے کمتر معیار کا ہے، یوں لگ رہا ہے جیسے کسی طرح بس اخبار کا قافیہ لانا مقصود ہو۔ میری بات اگر ناگوار محسوس ہوئی تو اس کے لئے معذرت۔ دوسرے مصرعے میں ’’ہمیشہ میں‘‘ کو ’’ہمیشہ ہی‘‘ کردیں، اس طرح بیان میں تاکید...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حنیفؔ شاہجہاں پوری: ہے طلوعِ صبح اپنی شامِ غم آنے کا نام

    میں سمجھا نہیں؟ اگر آپ کو اصلاح مطلوب ہے تو گوشہ اصلاح سخن میں لڑی بنا کر پیش کردیں، وہاں محترمی و استاذی اعجار عبید (المعروف بہ الف عین) جیسے قابل اساتذہ موجود ہیں رہنمائی کے لئے۔ دعاگو، راحل۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حنیفؔ شاہجہاں پوری: ہے طلوعِ صبح اپنی شامِ غم آنے کا نام

    عزیزانِ گرامی، تسلیمات! میرے عمِ محترم جناب حنیف شاہجہاں پوری مرحوم کے مجموعہ ’’غمِ نیلگوں‘‘ سے منتخب ایک غزل آپ سب کی بصارتوں کی نذر۔ دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے طلوعِ صبح، اپنی شامِ غم آنے کا نام آمدِ شامِ غمِ ہجراں دھواں چھانے کا...
Top