نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    تابش بھائی، آداب! بہت اچھا کیا جو آپ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا، سب احباب کو ایسے مباحث میں حصہ لینا چایئے۔ آپ نے بہت اچھا نکتہ اٹھایا کہ الفظ کے درمیان الف کا اسقاط گوارہ نہیں، مگر میرا مدعا یہ تھا کہ عملی طور پر تو اردو والے معاف کو ماف ہی بولتے ہیں۔ یہ سوال ہو سکتا ہے کہ اگر عزیز کو...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    مکرمی جناب ظہیرؔ صاحب، آداب! آپ کے مراسلوں سے ہمیشہ ہی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے۔ آپ نے جو ارشاد فرمایا، کم و بیش اسی رجحان کا اظہار قبلہ و استاذی سرورؔ صاحب نے اپنی کتاب کے ضمیمے میں کیا ہے۔ غالباً وہ اسی صورت میں عین سے اسقاط کے قائل ہیں جب کہ یہ حرف لفظ کے شروع...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل براٗٗئے اصلاح

    ماشاء اللہ حسب سابق اچھی غزل ہے۔ ایک مشورہ ہے کہ شعر لکھتے ہوئے کاما اور سوالیہ نشان کا برمحل استعمال ضرور کیا کریں، اس سے معنی واضح ہوجاتے ہیں۔ مثلا مطلع کے مصرعہ ثانی کے آخر میں سوالیہ نشان یا exclamation mark ہونا چاہیئے۔ مجھے بس اس شعر کے پہلے مصرعے میں تردد ہے کہ یہاں "کیوں" آنا چاہیئے تھا...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    یہاں ذوقافیتین کی صنعت دانستہ بروئے کار لائی گئی ہے یا یہ محض اتفاق تھا؟ :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    بہترین، ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت اشعار ہیں۔ اوپر سے دوغزلہ کی مٹتی ہوئی روایت کی پاسداری ۔۔۔ مزہ آگیا۔ کیا کہنے! سبحان اللہ ۔۔۔ اگر ہم یہ یہ لائیو مشاعرے میں سن رہے ہوتے تو کہتے ’’کیا کہنے ظہیرؔ بھائی، پھر پڑھئے‘‘ :) یہاں پہلے مصرعے میں غالباً کتابت کی غلطی رہ گئی ہے۔ امان کے بجائے ’’اماں‘‘...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اسے دیکھا اسے چاہا اسے پایا اسے کھویا---برائے اصلاح

    مکرمی ارشدؔ صاحب، آداب! فاعل موجود نہیں ہے۔ کون پھوٹ کر رویا؟ یوں سوچ کردیکھیں حسابِ زندگی کو دیکھ کر میں پھوٹ کر رویا ویسے عموماً اس مفہوم کی ادائیگی کے لئے لفظ گوشوارہ زیاہ استعمال کیا جاتا ہے، یعنی وہ مادی یا غیر مرئی شے جس پر حسابِ زندگی لکھا ہو۔ میں اپنی زندگی کا گوشوارہ دیکھ کر رویا...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : آ رہی ہیں آج یادیں اپنے گاؤں کی مجھے

    دوسرے مصرعے کو یوں سوچ کر دیکھیں چاہئے خاکِ مبارک تیرے پاؤں کی مجھے ویسے یہ شعر اپنی اصل حالت میں بھی، بطور سائنس کے طالب علم، مجھے کافی سائنسی لگا کہ شعلہ بھڑکانے کے لئے ہوا (آکسیجن) کا ہونا لازمی ہے :) دوسری صورت جو آپ نے لکھی ہے، اس میں واں بھرتی کا لگ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے مصرعے میں...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : آ رہی ہیں آج یادیں اپنے گاؤں کی مجھے

    غالباً استاد محترم کی مراد یہ ہے کہ چھاؤں، پاؤں، گاؤں کا وزن فِعْل ہوگا ۔۔۔ گویا کچھ اسطرح کی آواز آئے گی ۔۔۔ پاںوْ ۔۔۔گاںوْ ۔۔۔ چھاںوْ ۔۔۔ جبکہ خطا، دعا وغیرہ کی جمع غیرندائی کی آوازیں یوں بنیں گی ۔۔۔ خطا اوں ۔۔۔ دعا اوں ۔۔۔ واللہ اعلم :)
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : آ رہی ہیں آج یادیں اپنے گاؤں کی مجھے

    چیخیں ماوں کی مجھے ہی لکھنا تھا، لکھتے ہوئے دھیان نہیں رہا اسکے علاوہ، کربلا والے شعر میں مطلب یہ تھا کہ دوسرے مصرعے میں کسی طرح "تیرے" لے آئیں۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : آنکھوں میں مستیاں ہی

    بہتر یہی ہے کہ انہیں 19 میں طبع آزمائی کی جائے۔ بلکہ اب 19 میں بھی کون کرتا ہے! عملی طور پر تو فی زمانہ لے دے کر 10-8 میں ہی مشق ہو رہی ہے :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : آ رہی ہیں آج یادیں اپنے گاؤں کی مجھے

    پہلا مصرعہ آپ نے واوین میں لکھا ہے، کیا مصرعہ طرح ہے؟ اگر نہیں، تو یادیں کو کسی طرح بصورت یاد باندھیں، زیادہ بہتر لگے گا۔ دوسرے مصرعے کی ساخت آپ نے ایسی رکھی ہے کہ اگر سوالیہ نشان جیسی علامات استعمال نہ ہوں تو مصرعے مطلب بالکل ہی بدل جائے گا۔ سو بہتر ہے اس کو سمپلیفائی کریں۔ ایک تو یہاں "میں...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : آنکھوں میں مستیاں ہی

    مکرمی ارشد صاحب، آداب یہ تو بہت معروف بحر پے۔ بحر رمل ہی کی ایک مزاحف شکل ہے جو عموما مثمن استعمال کی جاتی ہے، یعنی ایک مصرعے کا وزن مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن ہوتا ہے۔ جہاں تک آپ کے سوال کے دوسرے حصے کا تعلق ہے تو اس کے متعلق عرض یہ ہے کہ بنیادی افاعیل تو 8 ہی ہیں، اور جتنی بھی بحریں اردو...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کرو یاد رب کو سویرے سویرے---برائےاصلاح

    "ہو کردار مومن کا پختہ ضروری" کہنا درست نہیں۔ اگر اس کی نثر لکھیں گے تو یوں لکھیں گے۔ "مومن کا کردار پختہ ہونا ضروری ہے" ۔۔۔ جس طرح آپ نے مصرعہ بنا ہے، اس میں ضروری کی جگہ "لازم" کا محل ہے، جو کہ ظاہر ہے وزن میں نہیں ہوگا اور الفاظ کی نشست و ترتیب بدلنا پڑے گی۔ ممکن ہے ۔۔۔ میں بہ کو بمثل یہ فع...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    صدشکر الحمدللہ۔ اللہ پاک آپ کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمرِ طویل عطا فرمائے۔ آمین۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: میں ایک خواب نیند میں کھو کر چلا گیا

    مکرمی اخترؔ صاحب، آداب۔ ماشاءاللہ اچھی غزل ہے۔ ایک آدھ مقام پر مجھے کچھ تردد ہے، سو تبادلۂ خیال کی غرض سے لکھے دے رہا ہوں۔ مضمون اور خیال کے اعتبار سے مطلع اچھا ہے۔ تاہم مجھے ’’روز یوں سوکر چلا گیا‘‘کھٹک رہا ہے کیوں کہ روزمرہ کے مطابق تو دن سوتے ہوئے گزر گیا کہا جائے گا، جس کو اگر بحر کی...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : الجھے سوال کی جنگ اپنے کمال کی جنگ

    برادرم احمد، السلام علیکم۔ مطلع میں سمجھ نہیں سکا، باقی وزن کا کوئی مسئلہ تو محسوس نہیں ہوتا۔ پہلے مصرعے میں جب آپ عقل کے لئے ’’قائل کرتی‘‘ کہہ رہے ہیں تو نظروں کے لئے بھی ’’دیتی ہیں‘‘ آنا چاہیئے۔ دوسرے مصرعے میں ’’خیال کی جنگ‘‘ کے بجائے خیالات کی جنگ کا محل ہے، جو ظاہر کہ قافیہ کی بندش کی...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آیا نہ کوئی لوٹ کر

    بھئی کیا کہنے، بہت خوب۔ سبحان اللہ۔ جناب حسرت صاحب، آپ نے تو پہلے ہی دن کشتوں کے پشتے لگا دیئے! :) ایک مشورہ ہے۔ کلام کی تصویر لگانے کے بجائے ٹائپ کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس طرح آپ کا کلام ویب سرچ کے قابل ہو جائے گا۔ دعاگو، راحل۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اگرچہ ہیں مگر

    ماشاءاللہ۔ اچھی غزل ہے۔ مطلعے کے مصرعہ اولی میں کتابت کی غلطی ہے غالبا، وزن کا مسئلہ محسوس ہورہا ہے۔ پانچویں شعر کے پہلے مصرعے میں پیالے کو آپ نے بر وزن فعولن باندھا ہے۔ پیالے کی ی یائے مجہول نہیں ہوتی؟ اگر ایسا ہے تو اس کا وزن فعلن نہیں ہوگا؟ دعاگو، راحل۔
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    جناب رشید صاحب، آداب۔ محفل میں خوش آمدید۔ ماشاءاللہ بہت اچھا کلام ہے۔ مطلعے میں "راستہ سر لینا" سمجھ نہیں آسکا، کیا یہ مشکل اپنے سر لینے کے معنی میں استعمال ہوا ہے؟ دعاگو، راحل۔
Top