نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    چند دن پہلے مجھے بھی پہلی بار علم ہوا کہ میری بیوی اور بچے یہ ڈرامہ شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ میں نے اس ڈرامے پر ہونے والی تنقید (جس کا آپ ہی کے کسی پوسٹ کردہ تحریر سے علم ہوا تھا) پیش کی تو مجھے "بلاسفمی" کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا سو منہ بند رکھنے ہی میں عافیت سمجھی۔ :)
  2. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    چونکہ مونگ پھلی کھانے کے لیے دونوں ہاتھ استعمال کرنے پڑتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں پاپ کارن یا بھنے ہوئے چنے یا بھنی ہوئی مونگ پھلی وغیرہ ایک ہی ہاتھ سے کھائے جا سکتے ہیں اس لیے پسند ہونے کے باوجود میں مطالعے کے وقت مونگ پھلی استعمال نہیں کرتا تھا لیکن پچھلے دو چار سیزن سے میں نے ایک ہاتھ سے...
  3. محمد وارث

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    جاسم محمد صاحب، کیا آپ نے یہ ڈرامہ دیکھا ہے؟ کیا آپ کو یہ ڈرامہ اس لیے پسند ہے کہ یہ اے آر وائے کا ڈرامہ ہے؟
  4. محمد وارث

    پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کی تین کتب پر پابندی کی سفارش: کیا ریاست کو کتابوں پر پابندی لگانی چاہیے؟

    مظہر الحق کی کتاب میرے پاس نہیں ہے اور نہ ہی میں نے پڑھ رکھی ہے سو معذرت خواہ ہوں۔
  5. محمد وارث

    پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کی تین کتب پر پابندی کی سفارش: کیا ریاست کو کتابوں پر پابندی لگانی چاہیے؟

    "آفٹر دی پرافٹ" شاید میری ناخواندہ کتب میں کہیں بہت دور پڑی ہوئی ہے کہ پچھلے کئی برس سے میں مذہب پر مطالعہ نہیں کر رہا، خیر ڈھونڈتا ہوں اب۔ :)
  6. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    سنتے تھے کہ اچھی رفاحی حکومتیں انصاف لوگوں کے دروازوں تک لے جاتی ہیں سو اب تحریک انصاف کی پنجاب حکومت پھل اور سبزیاں لوگوں کےدروازے تک لے جائے گی، اللہ اللہ! Punjab Govt Launches Home Delivery App for Fruits & Vegetables
  7. محمد وارث

    بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

    اور اصل مسئلہ بھی شاید یہی ہے، صرف پوائنٹس کا معاملہ ہوتا تو شاید وہ چھوڑ بھی دیتے!
  8. محمد وارث

    بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

    ویسے بنگلہ دیش بورڈ کی بھی عجیب منطق ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی پاکستان کا لمبا دورہ نہیں کرنا چاہتے، جب پاکستان بورڈ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بیس سے زیادہ بنگالی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز ایک مہینے سے زیادہ عرصے کے لیے پاکستان...
  9. محمد وارث

    فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے

    آپ کو یہ جملہ یوں لکھنا چاہیئے تھا کہ "ان کو ایکسپوز کرنے کا اور کوئی "شریفانہ" طریقہ موجود نہیں تھا۔"
  10. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    جی ہاں بہتر وہی جانتے ہیں جو اس "جگر" کے مرض میں مبتلا ہیں۔ :)
  11. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    سننے میں آیا ہے کہ ڈائیلاسز کے مریض اب پاکستان میں بھی کئی سالوں تک بخیر و خوبی زندہ رہتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں ایسے مریض اوسط پانچ سے دس سال زندہ رہتے ہیں لیکن کچھ اس سے کہیں زیادہ بھی۔
  12. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    شاید مستقبل میں بن جائے۔ جگر کے افعال کافی گنجلک اور پیچیدہ قسم کے ہوتے ہیں۔
  13. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    جی درست ہے یہ مشین جگر کو زندہ رکھتی ہے تا کہ وہ بعد میں استعمال ہو سکے فی الحال اس سے فائدہ تو یہ نظر آ رہا ہے کہ ویٹنگ لسٹ میں لگے ٹرانسپلانٹ کے امیدواروں کو کچھ سہولت میسر آ جائے گی۔ باقی سائنسدان لگے ہوئے ہیں، انشاءاللہ جگر کے افعال انجام دینے والی کوئی مشین بھی بنا لیں گے۔
  14. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    زیورخ کے سائنسدانوں نے ایک مشین بنا لی جو انسانی جگر کو جسم سے باہر ایک ہفتے تک زندہ (فنکشنل حالت میں) رکھ سکتی ہے اور یوں جگر ٹرانسپلانٹ کے مریض اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ Scientists develop a machine that can keep a donated human liver alive for a WEEK outside the body by pumping fresh blood...
  15. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    ایک تیر بہدف نسخہ۔ :)
  16. محمد وارث

    فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے

    باقی جہاں تک نون لیگ کو شرمسار کرنے کی بات ہے تو ایک ذاتی تجربہ: پچھلے بارہ سال سے میرے ایک کولیگ ہیں، کٹر نون لیگی۔ جب سے نون لیگ نے "ووٹ کو عزت دو" کو نعرہ بلند کیا تھا انہوں نے نون لیگ کے قصیدے سنا سنا کر جینا حرام کیا ہوا تھا۔ اس ترمیم کے بعد سے چپ سادھ لی ہے۔ بہت منہ کھولیں تو ارشاد فرماتے...
  17. محمد وارث

    فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے

    فیصل واوڈا کی انتہائی شرمناک حرکت ہے، ایسے شخض کو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا یا رہنا چاہیئے!
  18. محمد وارث

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    عمدہ غزلیں ہیں ظہیر صاحب، بہت خوب۔
  19. محمد وارث

    صدر ٹرمپ کی ایران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملوں کی دھمکی

    اسی وجہ سے انڈیا میں ہلاکتوں کی تعداد بھی کم تھی لیکن غلطی دونوں صورتوں میں ایک جیسی ہی ہے اور دونوں بار ہی فوجی غلطی ہے۔
  20. محمد وارث

    صدر ٹرمپ کی ایران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملوں کی دھمکی

    ایک سال کے اندر اندر یہ دوسری بڑی فوجی غلطی ہے جو "جنگی افراتفری" میں سامنے آئی ہے۔ پچھلے سال فروری میں انڈیا نے کشمیر میں اپنی حددو میں اپنا ہی ایک فوجی ہیلی کاپٹر پاکستانی سمجھ کر مار گرایا تھا اور اب ایران نے ایک مسافر طیارہ اپنی حدود میں امریکی سمجھ کر مار گرایا ہے۔ فوجی ماہرین کو اس بارے...
Top