ویسے عنوان میں جو دعویٰ ہے یعنی "سیالکوٹ جنوبی ایشیا کے امیر ترین شہروں میں سے ایک"، اس پر ایک بھی دلیل نہیں دی گئی۔ کیسے امیر ترین شہر ہے؟ کوئی اعداد و شمار؟
سیالکوٹ کے مشاہیر کی اوپر والی فہرست میں ایک اہم نام 'اسلم کمال' کی کمی ہے۔ اسلم کمال ایک مشہور مصور اور نقاش ہیں۔ فیض احمد فیض کے کلیات 'نسخہ ہائے وفا' میں انہی کی بنائی ہوئی تصاویر ہیں
جی آپ نے درست فرمایا عباد اللہ صاحب، یہ میری غلطی ہے۔
یہاں لفظ "قوت" واؤ کی تشدید کے ساتھ بمعنی طاقت استعمال نہیں ہوا بلکہ "قُوت" واؤ کی تشدید کے بغیر بمعنی خوراک استعمال ہوا ہے، جیسے 'قوت لا یموت' محاورے میں استعمال ہوتا ہے بمعنی اتنی خوراک جس سے انسان موت سے بچا رہے۔ اسی طرح نظیری کےدرج ذیل...
اس کے مطالعے سے علم ہوتا ہے کہ کتابوں کا اصل ماخذ تاریخ طبری ہے۔ اور وہی مستند ترین اور قدیم ترین اسلامی تاریخ کی کتاب سمجھی جاتی ہے اور بعد کے مؤرخین نے طبری ہی کا تتبع کیا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جس طبقے کی جانب سے کتابوں پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے وہ طبری کو بالکل بھی در خور اعتنا نہیں...
اس "وقوعے" کا مجھے پہلے سے علم تھا (یہیں پڑھا تھا) اور یہی بات میں نے آپ کی بھابھی سے پوچھی تھی، جل بھن کر کہنے لگی کہ بس سارے ڈرامے میں سے تمھیں یہی ڈرامہ یاد رہا۔ :)
پس ثابت ہوا کہ ای ایس پی این کرک انفو والے بھی غلطیاں کرتے ہیں، حالانکہ جیسا معیار ہے ایسی فاش غلطیاں کرنی نہیں چاہئیں۔
4000 ٹیسٹ رنز اور 100 وکٹوں والے آل راؤنڈرز میں کارل ہوپر کو بھول گئے تھے، اب ڈال دیا ہے۔ :)